جل شکتی وزارت
کامیابی کی کہانی: سووچھ بھارت مشن – گرامین
ہاوڑہ میں گنگا سے متصل 18 گرام پنچایتوں سے پلاسٹک کے خاتمے کے لئے مہم
Posted On:
27 APR 2022 12:01PM by PIB Delhi
دریائے گنگا کو صاف ستھری اور آلودگی سے پاک رکھنے کی کوشش کے طور پر مغربی بنگال میں ہاوڑہ ضلع کی ، ضلع پریشد نے مقامی پنچایت سمیتیوں اور گرام پنچایت کمیونیٹیوں کی مدد سے گنگا سے متصل 18 گرام پنچایتون (جی پی) میں پلاسٹک کے خاتمے کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔

اپریل 2022 کے دوران کیا گیا یہ اقدام سووچھ بھارت مشن - گرامین (ایس بی ایم -جی) کے دوسرے مرحلے کے ضمن میں کیا گیا۔ تاکہ ٹھوس اور سیال کچرا بندو بست (ایس ایل ڈبلیو ایم) کے توسط سے او ڈی ایف پائیداری اور ویزول صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ریاستی اقدامات کے علاوہ دریائے گنگا سے متصل سبھی بلاکوں اور گرام پنچایتوں کے ساتھ ہاوڑہ ضلع پریشد اس مقدس ندی کو کمیونٹی سپورٹ تنظیم - آمرا سوساما جل پراپت کے تعاون سے صاف ستھری اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے آگے آئی ہے۔

اقدام کے مقاصد:
- حیاتیاتی تنوع کی بازیابی ، جس کے ذریعہ مچھلیوں، رینگے والی مخلوقات ، ڈولفین اور دریا کے دیگر جانوروں کا تحفظ اور حفاظت کی جاتی ہے۔
- زیر آب / آبی ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ۔
- اس بات کو یقینی بنانا کہ زرعی مقاصد کے لئے صاف ستھرے پانی کی دستیابی کراتے وقت گنگا صاف ستھری رہے۔
- دریا کی گہرائی کو برقرار رکھ کر کشتی بانی میں اضافہ کرنا۔
- گنگا سے متصل علاقوں میں آباد برادریوں کے روزی روز گار کو تقویت دینا۔
کلیدی اقدامات:
مذکورہ مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر ہاوڑہ ضلع پریشد نے گرام پنچایتوں میں ایس ایل ڈبلیو ایم اور پلاسٹک کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پلاسٹک کے خاتمہ کا پر وگرام ایس ایچ جی کی مدد سے ہاوڑہ میں گنگا سے متصل 18 گرام پنچایتوں میں تین بلاکوں سنکریل (گاؤں: بانوپور – 1، بانو پور -2 ، سنکریل، دکشن سنکریل، رگھودیوبتی، سرینگا، مانک پور،جورہاٹ، پنچ پارہ، تھنا مکوا)؛ اولوبیریا-1 (گاؤں: دھولاشملہ، ہیراپور، کالی نگر)؛ اور شامپور-1 (گاؤں: بنیسور پور-1 ، بنیسور پور -2، بیلاری، ڈنگا کھولا، نباگرام) میں چلا یا گیا۔

اب تک ہوئی پیش رفت:بلاک کی سطح پر منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران متعدد اقدامات کا آغاز کیا گیا تاکہ ہاوڑہ ضلع پریشد کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکے۔ اب تک درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں؛
- 18 گرام پنچایتوں میں اورینٹیشن ورکشاپوں کا انعقاد۔
- گنگا سے متصل علاقوں سے پلاسٹک کے خاتمے کے لئے اورینٹیشن کے مقصد سے 5482 ایس ایچ جی اراکین کے ساتھ 180 میٹنگیں۔
- مارکیٹ کمیٹیوں اور دکان مالکان کے 756 اراکین کے ساتھ 36 میٹنگیں۔
- مستقل نوعیت کے پلاسٹک جمع کرنے والے 36 بکسوں کی تنصیب۔
- عوامی مقامات پر پلاسٹک کچرا بندو بست (ترمیمی) ضوابط 2021 پر مشتمل 54 مستقل ڈسپلے بورڈوں کی تنصیب۔
- 18دنوں میں گنگا سے متصل گاؤوں میں 9.32 ایم ٹی پلاسٹک کچرا جمع کیا گیا۔
- جمع کئے گئے 8 ایم ٹی پلاسٹک کا رجسٹرڈ پلاسٹک ری سائیکلرس تک ٹرانسپورٹیشن۔
- ایس ایچ جی سنگھ کے توسط سے پلاسٹک کو مستقل بنیاد پر ختم کرنے اور اس کے نقل وحمل کے لئے مستقل نیٹ ورک کا فروغ جاری۔

کمیونٹی شراکت داری : پی آر آئی منتخب نمائندوں، پنچایت کے ملازمین ، ولیج کمیونٹیز ، خود امدادی گروپوں کے اراکین اور مارکیٹ وینڈروں کی بڑی تعداد کا گنگا سے متصل گرام پنچایتوں میں پروگرام کے نفاذ میں جوش اور رضاکارانہ شراکت داری قابل قدر تھی۔ پوری مہم کے دوران خود امدادی گروپوں کی حصہ داری واقعتا قابل ستائش تھی۔ اس پروگرام کو مقامی لوگو ں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور انہوں نے ہاوڑہ ضلع پریشد کے اس اقدام کی ستائش کی۔

اس اقدام کے ذریعہ خود امدادی گروپوں کے اراکین کی مستقل سرپرستی میں گرام پنچایت کے علاقوں کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لئے ایک پائیدار نظام تیار ہوگا۔
لوگوں کے برتاؤ میں تبدیلی کے لئے مستقل طور پر کوششیں کی جائیں گی تاکہ لوگوں کو گھر کے دیگر کچرے کے ساتھ ساتھ پلا سٹک کچرے کو یہاں وہاں پھینکنے سے روکا جاسکے۔ مقامی گرام پنچایتیں اس مہم کی قیادت میں اہم رول ادا کریں گی، جو کہ دریائے گنگا کو صاف ستھرا رکھنے اور دریائے گنگا کے کناروں پر زندگیوں کو نسبتا زیادہ صحت مند اور محفوظ رکھنے کے لئے اہم ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-م م- ق ر)
U-4738
(Release ID: 1820448)