نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے خدمت کا جذبہ پیدا کرنے اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے کچھ وقت لگانے کی اپیل کی


‘شیئر اینڈ کیئر’ ہندوستانی تہذیب کی بنیادی قدر ہے: نائب صدر
 
نائب صدر جمہوریہ نے دیویریڈی ساردا چیریٹیبل ٹرسٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 27 APR 2022 12:31PM by PIB Delhi

 نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوجوانوں سے خدمت کا جذبہ پیدا کرنے اور معاشرے کے ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے باقاعدگی سے کچھ وقت لگانے کی اپیل کی۔

آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں دیویریڈی ساردا چیریٹیبل ٹرسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ ‘خدمت’ ہندوستانی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی تہذیبی قدر ‘شیئر اینڈ کیئر’ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے میں بے پناہ اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نوجوانوں کو غریبوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھانا چاہئے اور حکومت کے زیر اہتمام اسکیموں اور پروگراموں سے فائدہ اٹھانے میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔

جناب نائیڈو نے خیراتی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں اور خواتین کی ہنر مندی اور انہیں بااختیار بنانے پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے مخیر حضرات اور بڑے اداروں پر زور دیا کہ وہ دیہی ہندوستان میں خدمت پر مبنی پروگراموں کو سنجیدگی سے شروع کرنے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کریں۔

جناب نائیڈو نے ٹرسٹ کے اسکول کی سہولیات، صحت کی دیکھ بھال کے مرکز اور اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا دورہ کیا اور انہیں مختلف خدماتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے ٹرسٹ کے قیام کے لیے شری دیویریڈی سدھاکر ریڈی اور ان کے ارکان خاندان کی ستائش کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حکومت آندھرا پردیش کے وزیر برائے زراعت اور تعاون، مارکیٹنگ، فوڈ پروسیسنگ،جناب کاکانی گووردھن ریڈی، راجیہ سبھا ایم پی، جناب ویمیریڈی پربھاکر ریڈی، لوک سبھا ایم پی، جناب اڈا پربھاکر ریڈی، آندھرا پردیش کے ایم ایل اے، جناب رامیریڈی پرتاپ کمار ریڈی، ٹرسٹ کے بانی چیئرمین، جناب دیویریڈی سدھاکر ریڈی، دیگر ٹرسٹی اور معززین نے تقریب میں شرکت کی۔

 

*************

  ش ح ۔  ا ک ۔ م ش

U. No.4739


(Release ID: 1820446) Visitor Counter : 162