نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا گیمز میں ہر کھلاڑی کوخاص ہونےکا احساس ہوتا ہے: شری ولی رشمیکا


ابھرتی  ہوئی  ٹینس کھلاڑی، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں عثمانیہ یونیورسٹی کی نمائندگی کر رہی ہیں

Posted On: 26 APR 2022 4:46PM by PIB Delhi

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی شری ولّی رشمیکا کئی برس  سے بھارت  میں جونیئر ٹینس کیٹیگری میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ 20 سالہ نوجوان کھلاڑی  کے نام  پہلے سے  ہی دواے آئی ٹی اے جونیئر نیشنل چیمپئن شپ ہیں اور انھیں  2018 میں بھارت  میں رولینڈ گیروس کی طرف سے منعقدہ ایک انوٹیشنل  ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس مقابلے کے فاتحین کو پیرس میں جونیئر رولینڈ گیروس کے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے مقابلہ کرنے کا موقع ملا تھا۔ رشمیکا  آئی ٹی ایف گریڈ 3 ایونٹ میں سیمی فائنل کھیل چکی ہیں  اور وہ صرف اپنے ٹینس کریئر میں آگے بڑھنے  پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012TVV.jpg

 

رشمیکا کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

کھیلو انڈیا گیمز کے پلیٹ فارم پر اپنے اب تک کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشمیکا نے کہا، ’’اتنے بڑے ملٹی اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد آسان نہیں ہے، لیکن یہاں سب کچھ احتیاط کے ساتھ  ترتیب دیا گیا ہے اور منتظمین نے ایک قابل تعریف کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ رہائش کی سہولت کے ساتھ، کھلاڑیوں کو ’ آرٹ آف لیونگ‘ کا احساس  ہو رہا ہے، جو کھلاڑیوں کو توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے اور کھیل کے ذہنی پہلو کو فروغ دینے  کے لیے بہت ضروری ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ میں نے پہلے بھی کئی انٹر یونیورسٹی گیمز کھیلے ہیں، لیکن یہ ایک مختلف پلیٹ فارم ہے۔ ہر کھیل کو دی جانے والی اہمیت اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے اور یہاں ہر کھلاڑی کو خاص  ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ وہ آپ کو ایسا محسوس کراتے ہیں کہ آپ یہاں کے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C9U8.jpg

کھلاڑیوں کے نقطہ نظر سے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے پلیٹ فارم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشمیکا نے کہا، ’’ یہ پلیٹ فارم کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے کی  بہت زیادہ ترغیب دیتا ہے۔ بہت سے کھلاڑی، جو یونیورسٹیوں میں ہیں اور اپنے کھیل میں پیشہ ور بننا چاہتے ہیں، محسوس کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے وقت کی کمی ہے اور انہیں اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، لیکن یہ کھیل کھلاڑیوں کو یہ دیکھنے کے لیے پلیٹ فارم دیتے ہیں  کہ وہ کس سطح پر ہیں، ان کی سطح کی جانچ کریں اور ان پہلوؤں کی نشاندہی کریں جن پر انہیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے؛ وہ اپنی  سطح کا تجربہ کرتے ہیں  اور ان پہلوؤں کی شناخت کرتے ہیں جن پر انھیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس سطح پر میچ جیتنے سے آپ کو اعتماد حاصل ہوتا ہے اور جب آپ ہار جاتے ہیں تو بھی آپ سیکھتے ہیں کہ آپ کو کس چیز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا، ان کھیلوں کو انعقاد  کرنے سے مقابلہ کی سطح میں اضافہ ہوگا اور کوئی بھی ان کھیلوں کی اہمیت کو کم تر نہیں سمجھے  گا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QTK9.jpg

 

گفتگو اور برتاؤسے  اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے، رشمیکا نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں اپنے مقاصد کے بارے میں بات کی۔ ’’ ہم (عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد) یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ یونیورسٹی کے لیے  اور ہمارے لیے ہر وقت خود کو ثابت کرنا اہم ہے ، کیونکہ ہمارے یہاں مقابلہ سخت ہے۔‘‘

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کے بارے میں:

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا دوسرا ایڈیشن بنگلور میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی جین ڈیمڈ یونیورسٹی کر رہی ہے۔ کرناٹک حکومت کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت،بھارت سرکار  کے ذریعہ منعقد کیا گیا، یہ مقابلہ 3 مئی 2022 تک چلے گا۔ کے آئی یوجی 2021میں، تقریباً 190 یونیورسٹیوں کے 4,500 سے زیادہ شرکاء 20 کھیلوں میں حصہ لیں گے، جن میں دیسی کھیل جیسے کہ ملاکھمب اور یوگاسن شامل ہیں۔ کھیلوں کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کی گئی ہے، جو ٹورنامنٹ کے دوران شرکاء کو سہولت فراہم کرے گی۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مختلف کھیلوں کے لیے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4702 )



(Release ID: 1820350) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil