زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کے مرکزی وزیر نے ’’کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری‘‘ مہم آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت شروع کی


زراعت کے مرکزی وزیر نے پورے ملک میں کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز)  میں کسانوں  کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات چیت کی

نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ کسانوں کو نئے بیجوں اور ٹکنالوجی کے تجربے کا خواہاں ہونا چاہیے

Posted On: 26 APR 2022 6:36PM by PIB Delhi

زراعت کے مرکزی وزیر نے آزادی کے امرت مہوتسو (25 سے 30 اپریل، 2022) کے درمیان کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کے ان کسانوں سے بات چیت کی جو بھارت کی مختلف ریاستوں کے قصبوں اور شہروں میں کرشی وگیان کیندروں میں موجود تھے۔ اس بات چیت کا مقصد حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو بیدار کرنا اور کسان بالکل نچلی سطح پر جن فائدوں اور حصولیابیوں سے بہرۂ مند ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لینا ہے ۔

کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زراعت کے وزیر نے زرعی شعبے کے لیے وزیراعظم کے ویژن کا خاکہ پیش کیا جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا کام انجام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی  ٹکنالوجی کی مدد سے شفافیت کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ  ریاستیں اور مرکزی حکومت سبسڈیز دے رہی ہیں تو آتم نربھرتا ضروری ہے جس کے لیے ٹکنالوجی اختیار کرنا ، فصلوں میں تنوع پیدا کرنا  لازمی ہے اور برآمداتی مارکیٹ میں  کوالٹی  برقرار رکھنا لازمی ہے۔

وزیر موصوف نے کسانوں سے کہا کہ انہیں وقت کے ساتھ ساتھ تجربے اور تبدیلی کا خواہاں ہونا چاہیے ، انہیں بیجوں کی نئی اقسام کے استعمال ، اپنی مٹی کی زرخیزی کی جانچ ،  زرعی پیداوار کی تنظیموں ایف پی او میں شمولیت اور ڈرون سمیت ٹکنالوجی کے استعمال کا خواہاں ہونا چاہیے۔ کسانوں کو چاہیےکہ وہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا پی ایم ایف بی وائی کی سرپرستی میں آجائیں۔ قدرتی زراعت کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ اسے فروغ دیا جا رہا ہے اور آئی سی اے آر اسے نصاب میں شامل کر رہا ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ کے وی کے اور زرعی ٹکنالوجی کے بندوبست سے متعلق ایجنسی اے ٹی ایم اے تیار شدہ ٹکنالوجی کو زرعی برادری تک لے جانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ کے وی کے زرعی ترقی میں قاعدانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے رابطے براہ راست کسانوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22-2021 میں زراعت اور اس سے متعلق شعبے کی مصنوعات کی برآمدات  تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے ہے جس میں کسانوں کا تعاون قابل ذکر ہے۔  کسانوں کی انتھک محنت ،سائنسدانوں کی ہنرمندی  اور حکومت کی کسان دوست پالیسیاں اب نتیجے دے رہی ہیں اور کسانوں کی آمدنی میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات بھی آج کی افتتاحی مہم کے دوران ملک بھر کے مختلف کے وی کے میں موجود کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتائی گئی ۔

زراعت کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ تمام کے وی کے کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں یہ بات کہتے ہوئے خوشی ہو رہی تھی کہ کچھ کسانوں کی آمدنی حالیہ دنوں میں دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری مہم کسان برادری کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ اس مہم کا آغاز زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کیا۔ اس میں لاکھوں کسانوں ، بہت سے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندگان اور سائنسدانوں نے ملک بھر کے 731 کرشی وگیان کیندروں اور دیگر زرعی اداروں میں منعقدہ میلوں کے ذریعے شرکت کی۔

کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری کے حصے کے طور پر ہر کے وی کے میں کرشی میلے کا اے ٹی ایم اے کے ساتھ مل کر آج انعقاد کیا گیا۔ نامیاتی زراعت ، قدرتی کھیتی ، اسٹارٹ اپس ،اے پی ایم سی ، ای – نام، ایف پی او سے متعلق بیداری پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا۔   باغبانی کی سرگرمیوں سے متعلق سیمینار اور ورکشاپس بھی منعقد کیے گئے۔

زراعت کے مرکزی سکریٹری جناب منوج آہوجا، آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہاپاترا نے افتتاحی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جوائنٹ سکریٹری جناب سیمویل پروین کمار نے پروگرام کی نظامت کی۔ جوائنٹ سکریٹری جناب رتیش چوہان نے شکریے کی تحریک پیش کی۔ اس مہم میں مختلف مرکزی وزارتیں سرگرم ہیں۔

۔۔۔

                   

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4706



(Release ID: 1820346) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Telugu