کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اور کھاد  اور صحت اور خاندانی  فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ منڈاویا نے فارماسیوٹیکل اور طبی آلات کے شعبے کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا، فارما اور  طبی آلات  کے شعبے  کے  سی ای او  کے ساتھ  دو  گول میز  کانفرنس کی صدارت کی


ہم حفظان صحت  کے ایکو سسٹم کے دو  اہم پہلوؤں ‘ہیل ان انڈیا اور  ہیل بائی انڈیا’ کے لئے پابند عہد ہیں: ڈاکٹر منسکھ منڈاویا

یہ کانفرنس صنعت ، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کو اس شعبے میں اگلے 50  سالوں کے لئے غور وفکر کرنے اور  منصوبے کا مسودہ تیار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے: ڈاکٹر منڈاویا

بھارت  دنیا میں فارما کے شعبے  میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے، سال 2025   تک طبی  آلات کے شعبے کے 50 بلین  ڈالر  کا بازار بننے کا  امکان: جناب بھگونت کھوبا

Posted On: 25 APR 2022 4:22PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد  اور صحت اور خاندانی  فلاح وبہبود  کے مرکزی ڈاکٹر  منسکھ منڈاویا نے  فارما اور طبی آلات  کا شعبہ  2022  پر  بین الاقوامی کانفرنس کے  ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ کانفرنس 25  سے 27  اپریل تک چلے گی۔ اس میں کیمیکل  اور کھاد کے وزیر مملکت  جناب  بھگونت  کھوبا  اور فارما سیوٹیکلس محکمہ  کی سکریٹری  محترمہ ایس  اپرنا موجود تھیں۔ تین روزہ  سالانہ چوٹی کانفرنس ڈاکٹر امبیڈکر  انٹرنیشنل سینٹر ، نئی دہلی میں منعقد کی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y6MY.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صحت اور  خاندانی  فلاح وبہبود  اور کیمیکل اور کھاد  کے مرکزی  وزیر  ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ  ہمارے  عزت مآب وزیراعظم  جناب نریندر مودی  کی  بہتر قیادت  اور انتھک  کوششوں کی وجہ سے بھارت میں  ہیلتھ سروس  سبھی کے لئے سستی  اور  آسان ہو رہی ہے۔ سرکار ملک میں ڈاکٹروں، طبی اداروں ، اسپتال سمیت   صحت کے بنیادی ڈھانچے ، تیسری سطح  کے حفظان  صحت کے محافظ ، صحت اور فلاحی مراکز کی تعداد  بڑھانے کے لئے  کافی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، ‘‘ انڈیا فارما اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس 2022  جیسی کانفرنس صنعت ، ماہرین تعلیم اور  پالیسی سازوں  کو اس  شعبے میں اگلے 25  سالو ں کے لئے  غور  وفکر کرنے اور  منصوبے کا مسودہ تیار کرنے  کے لئے  ایک پلیٹ فارم  فراہم کرتے ہیں۔’’


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VGHH.jpg

مرکزی  وزیر نے یہ بھی کہا کہ  ہم ایک نئے بھارت کا عروج  دیکھ رہے ہیں اور تمام متعلقین کو  یہ یقینی بنانا ہوگا  کہ فارما سیکٹر بھی اس ترقی کا  حصہ بنے۔ انہوں نے کہا ، ‘‘ ہم  ہیلتھ سروس ایکو سسٹم  کے دو  اہم پہلوؤں – ہیل ان انڈیا اور ہیل  بائی انڈیا – کے لئے پابند عہد ہیں۔

اس موقع پر کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بھگونت کھوبا نے کہا کہ  ہمیں   انڈیا فارما ور  میڈیکل ڈیوائس سیکٹر میں  معیار ، رسائی اور  صلاحیت کو یقینی بنانے کے لئے  تحقیق  و ترقی اور  اختراعات پر  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بھارت  دنیا میں  فارما سیکٹر  کا  ایک بڑا مرکز  ہے اور  ہمارا ملک   فارما سیوٹیکلس کی پیدا وار  کے شعبے میں دنیا میں پانچویں مقام پر  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سرکار  تجارت کرنے میں  آسانی کے ساتھ ساتھ  صنعت کے  موافق پالیسیاں بنانے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔ جناب گھو با نے  کہا کہ  ہندوستانی طبی آلات کا شعبہ  دور حاضر میں 11  بلین  ڈالر کا ہے اور اس کے  سال  2025  تک  50 بلین ڈالر تک پہنچنے کی  امید ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فی الحال 80  فیصد سے زیادہ  طبی آلات  ہندوستان میں بر آمد کئے جاتے ہیں۔ بھارت  جلد ہی  تحقیق  وترقی ، اختراعات کے ساتھ ، ہندوستان میں 80  فیصد  طبی  آلات کی پیدا وار  کرنے  کے قابل ہو گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VUV9.jpg

 فارماسیوٹیکلس محکمہ  کی  سکریٹری محترمہ ایس اپرنا  نے  اس پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا  کہ  بھارت  امرت  کال کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ  دور  فارما اور  طبی آلات کے شعبے میں ہماری  آرزوؤں کو  پھر سے  ترتیب دینے اور  عالمی قیادت کا منتر  لینے  کا وقت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صنعت  - اکیڈمی  تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ  طبی آلات اور دواؤں میں  اختراعات کے لئے ایک ایکو سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔ فارما سیکٹر کی ترقی کو آگے بڑھانے  کے لئے مختلف سرکاری  پہل  پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پیدا وار سے متعلق ترغیب- پی ایل آئی  اسکیم کے تحت  ، تھوک دواؤں، اے پی آئی وغیرہ کے لئے  پہلے ہی 22  ہزا ر کروڑ  روپے سے زیادہ  منظور کئے جا چکے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں  علم پر مبنی  تین  دستاویز –  ‘کووڈ  دور کے بعد  فارما سیوٹیکل  صنعت کے   ہندوستانی ایکو سسٹم پر اثرات’، ‘ہندوستانی طبی آلات کے شعبے میں ترقی اور اختراع  کو  اہل بنانا’ اور  ‘سی ای او   کے ذریعہ اہم تقاریر کا مجموعہ’ بھی  مرکزی وزیر  کے ذریعہ جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ  افتتاحی تقریب کے بعد ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے  فارما اور طبی  آلات کے شعبے کے  سی ای او  کے ساتھ  دو  گول  میز کانفرنس  کی صدارت بھی کی ۔ کانفرنس میں مرکزی وزیر نے  فارما سیوٹیکلس اور طبی آلات کے  شعبے کو  حکومت کے مکمل تعاون کا بھروسہ دلایا اور  اگلے 25  سالوں کے لئے  ایکشن پلان  تیار کرنے میں ان کی رائے اور  مدد مانگی۔ کانفرنس میں  فارما  اور  میڈیکل  ڈیوائس سیکٹر سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G7ID.jpg

نیتی آیوگ  کے رکن  ڈاکٹر وی  کے پال، آئی سی ایم آر  کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر بلرام بھارگو، فکی اور انویسٹ انڈیا کے سینئر عہدیدار  اور  مختلف فارما  اور  میڈیکل ڈیوائس  کمپنیوں کے  سی ای او  بھی  کانفرنس میں موجود تھے۔

ہندوستانی فارما سیوٹیکل اور طبی  آلات  کانفرنس 2022  کے ساتویں ایڈیشن کے بارے میں:

 اس سال ہندوستانی  فارما کا موضوع ‘انڈیا فارما – وژن 2047 : مستقبل کے لئے قابل تبدیل ایجنڈا ’ پر مبنی ہے۔ ہندوستانی طبی آلات  کے لئے موضوع ہے ‘اختراع اور  مربوط  خدمات کے ذریعہ حفظان  صحت میں تبدیلی’۔  اس تین روز  کانفرنس میں ہندوستان  کو معیاری دواؤں  میں  دنیا میں سرکردہ  ملک بنانے  اور ملک میں  دواؤں اور طبی آلات کی دستیابی، رسائی اور  صلاحیت کو یقینی بنانے کے لئے نئے مواقع  اور خیالات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ق ت- ق ر)

U-4686



(Release ID: 1820096) Visitor Counter : 127