وزارات ثقافت

ایک ہی ساتھ 78،220 ترنگا پھہرا کر ہندستان نے عالمی ریکارڈ بنایا


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ہندستان نے عالمی ریکارڈ کے گنیز بک اس وقت انداراج کرایا جب 78 ہزار 220 ترنگا ایک ہی وقت میں پھہرائے گئے

Posted On: 25 APR 2022 9:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر دخلہ جناب امت شاہ کی موجودگی میں ہندستان نے قومی جھنڈے کے ایک ہی وقت میں  پھہرانے میں ریکارڈ بنایا۔ بھوج پور، بہار کے جگدیش  پور میں دولر گراؤنڈ میں ‘‘ویر کنور سنگھ  ، وجیا تسو’’ پروگرام میں ایک ہی ساتھ 78.220 ترنگا پھہراکر   ہندستان عالمی ریکارڈ کے گنیز بک  میں داخل ہوگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SP2.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CHOI.jpg

 

موقع پر جگدیش پور کے  اس وقت کے راجہ ویر کنور سنگھ جو 1857 کی جدوجہد آزادی کے ایک ہیرو سمجھے جاتے ہیں، کی شاندار فتح کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا، تقریب ہندستان  کی آزادی کی 75ویں سالگرہ ، ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کےتحت وزارت داخلہ اور وزارت ثقافت کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔

اس کوشش کا مشاہدہ عالمی ریکارڈ کے گنیز بک کے مندوبین نے کیا اور شرکا سےکہا گیا تھا کہ وہ جسمانی شناخت کےلئے بینڈ پہنیں ۔  پوری تقریب ویڈیو شکل میں فلمائی گئی ہے۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نےکہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی  کا وژن ہے کہ 2047 میں ہندستان کو عالمی قیادت کرنی چاہئے اور یہی تمام بہادر مجاہدین آزادی جیسے کہ ویر کنور سنگھ کو ہماری طرف سے سچی عقیدت ہوسکتی ہے  ۔بابوکنور سنگھ ایک عظیم سماجی مصلح بھی تھے اور انہوں نے اس وقت قوم کے سامنے پسماندہ اور کمزوروں کی فلاح و بہبود کا نظریہ پیش کیا تھا۔ تاریخ بابو کنور سنگھ کےساتھ غیر منصفانہ رہی ہے اس لئے کہ اپنی بہادری ، صلاحیت اور قربانی کی بنیاد پر جس مقام کے وہ مستحق  تھے، انہیں نہیں دیا گیا۔ البتہ آج  بہار کے لوگوں نے  بابوجی   کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا ہے  اور ایک بار پھر ویر کنور سنگھ کا نام تاریخ میں زندہ  و جاوید کردیا  ہے۔

بابوویر کنور سنگھ 1857 کی ہندستانی جدوجہد آزادی کے ایک نمایاں لیڈر کے طور پر ابھرے اور انہوں نے یہاں تک کہ 80 کی عمر میں بھی  بہادری کے ساتھ برطانوی سامراج کے خلاف لڑائی لڑی۔ 

ان کا تعلق جگدیش پور کے پرمار راجپوتوں کے اجینی خاندان سے ہے۔ موجودہ وقت میں جگدیش پور ہندستان کی ریاست بہار کے بھوج پور ضلع  کاایک حصہ ہے۔

80 سال کی عمر میں انہوں نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کے  کمانڈ کے تحت فوجوں کے خلاف  مسلح فوجیوں کے ایک منتخب دستے کی قیادت کی۔   وہ برطانوی سامراجی حکومت کے خلاف  بہار میں جدوجہدآزادی  کے  ایک اہم ہیرو تھے۔  

مرکزی  وزراء جناب آر کے سنگھ، جناب اشونی چوبے اور جناب نتیہ نند رائے،   مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی موجودگی میں اس تاریخی پروگرام میں  موجود تھے۔   ان کے علاوہ نائب  وزیر اعلی تارکشور پرساد اور  رینو دیوی بھی موجود تھیں۔   ہزاروں جمع شدہ لوگوں کے ساتھ انہوں نے پانچ منٹ کے ترنگا اٹھایاا ور قومی  ترانا‘وندے ماترم’ گایا۔

***********

UNO- 4677

ش ح۔ ا ک ۔  ج



(Release ID: 1820089) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Bengali