خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کی طرف سے کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری مہم، 2022 کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ(او ڈی او پی) ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 26 APR 2022 9:30AM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے، ترقی پسند ہندوستان کے 75 شاندار سالوں، اس کی  گراں مایہ تاریخ، ثقافت اور عظیم کامیابیوں کو منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل، -‘‘کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری مہم ’’ کا 25.04.22 سے 30.04.22 تک انعقاد کیا جانا ہے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نے پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز(پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت، جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں اخروٹ کی ڈبہ بندی اور قدر افزودگی پر او ڈی او پی پر مبنی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا افتتاح کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر جناب اشوک کمار شرما نے کیا۔ او ڈی او پی ورکشاپ کا مقصد تمام خوراک کی ٹیکنالوجی کے اسٹیک ہولڈرز کو  خوراک کی ڈبہ  بندی کے نئے ابھرتے ہوئے رجحانات اور ضلع کشتواڑ میں اخروٹ  کی ڈبہ بندی میں تکنیکی جدت طرازی کے بارے میں آگاہ کرنے،  تبادلہ خیال کرنے اور ان سے واقف کروانے کے لیے راستہ ہموار کرنا تھا۔

جناب وشیش پال مہاجن، ڈائرکٹر، باغبانی (منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ) جموں و کشمیر نے افتتاحی تقریر کی۔ انہوں نے ہندوستانی معیشت کی ترقی کے محرک کے طور پر مائیکرو  خوراک  کی ڈبہ بندی سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور  پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے ذریعے ہندوستان میں خوراک کی ڈبہ بندی کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ تقریب کی نظامت  جناب  سنیل سنگھ، ضلع نوڈل آفیسر، کشتواڑ نے کی۔

ورکشاپ میں صنعتی برادری  کے نامور مقررین نے شرکت کی، جنہوں نے مائیکرو انٹرپرائزز اور کسانوں کے لیے اخروٹ پر مبنی مصنوعات کو ملکی اور عالمی سطح تک لے جانے کا راستہ ہموار کرنے کے لیے اپنی معلومات کا  دیگر لوگوں کے ساتھ اشتراک کیا۔

ممتاز مقررین میں جناب اشوک کمار شرما،  ڈپٹی کمشنر، کشتواڑ۔ ڈاکٹر برج پال ایس ایم ایس (پی پی) شعبہ باغبانی، کشتواڑ شامل تھے، جنہوں نے ضلع کے لیے او ڈی او پی کی  اہمیت کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے باغبانوں/ کسانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور محکموں کی شروع کی گئی اسکیموں کو نافذ کرنے میں فعال کردار ادا کریں تاکہ ان کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یہ بھی بتایا کہ ضلع انتظامیہ ضلع میں مثالی ‘‘منڈی’’ کے قیام پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منڈی کے قیام کے لیے ضلع میں قومی شاہراہ کے ساتھ 50 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ مصنوعات کی نمائش، فروخت اور مارکیٹنگ کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور اسی کے ساتھ ساتھ کسانوں کو قومی سطح کی رسائی بھی فراہم کرے گی۔

جناب خالد ملک جنرل منیجر، ڈی آئی سی، کشتواڑ نے ‘‘ چھوٹے صنعت کاروں کے لیے ممکنہ مواقع اور ٹیکنالوجیز’’ پر ایک سیشن کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر سید ضمیر حسین، ہیڈ، ڈویژن فوڈ ایس سی۔ اینڈ ٹیکنالوجی، ایس کے یو اے ایس ٹی- کے ، نے ‘‘جموں وکشمیر، خاص طور پر ضلع کشتواڑ میں اخروٹ کی ڈبہ بندی  اور قیمت میں اضافے کے لیے دائرہ کار اور مستقبل کی حکمت عملی’’ پر ایک سیشن کا انعقاد کیا۔

کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری مہم کے تحت او ڈی او پی ورکشاپ ، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت  کی طرف سے ایک ہمدردانہ قسم کی پہل ہے جس کے  ذریعہ ممتاز صنعتی ماہرین کے تعاون سے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں کسانوں کو موجودہ حالات میں اخروٹ کی ڈبہ بندی میں اپنے کھانے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیےمعلومات پر مبنی فیصلے کرنے کی غرض سے تعلیم اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

مختلف نامور مہمان مقررین کی شرکت کے علاوہ، اس تقریب میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام حصوں سے تقریباً 300 کسانوں، باغبانوں اور سرکاری عہدیداروں اور خوراک کی ڈبہ بندی  کے چھوٹے صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے انعقاد کو کامیابی سے براہ راست نشر بھی کیا گیا اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت بھی درج کی گئی ۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے بارے میں:

آتم نر بھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کی گئی، پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ  ایک اسکیم ہے جس کا مقصد خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے غیر منظم طبقے میں موجودہ انفرادی چھوٹے صنعت کاروں  کی مسابقت کو بڑھانا اور شعبے کی ضابطہ بندی کو فروغ دینا اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز، سیلف ہیلپ گروپس، اور پروڈیوسرز کوآپریٹیوز کو ان کی پورے قدری سلسلے کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے ۔10,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ۔ 2021-2020سے 2025-2024 تک کے پانچ برسوں کے دوران ، اس اسکیم میں، 2,00,000 خوراک کی ڈبہ بندی کی چھوٹی اکائیوں کو موجودہ خوراک کی ڈبہ بندی کے چھوٹے صنعت کاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے  کی غرض سے براہ راست مدد کرنے کا  التزام کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے: https://pmfme.mofpi.gov.in/pmfme/#/Home-Page

****************

 

 

(ش ح ۔ س ب۔رض )

U NO: 4673



(Release ID: 1820063) Visitor Counter : 110