وزارت خزانہ

143اشیاء کی جی ایس ٹی  کی شرح بڑھانے کے لئے فیڈ بیک مانگنے سے متعلق گمراہ کُن رپورٹ پر  وضاحت

Posted On: 25 APR 2022 8:19PM by PIB Delhi

یہ بات سامنے آئی ہے کہ  میڈیا کے ایک طبقہ نے  رپورٹ کیا ہے کہ  143  اشیاء  کے گڈ اور سروسز  ٹیکس  (جی ایس ٹی)  کی  شرحیں بڑھانے کے لئے  ریاستوں سے مشورے مانگے گئے ہیں۔

بعض رپورٹوں میں اُن اشیاء  کی تعداد اور تفصیلات بھی بتائی گئی ہے ، لہذا  یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ  کسی مخصوص  اشیاء کی جی ایس ٹی شرحیں بڑھانے  یا  شرحوں میں  رد وبدل کی کوئی مخصوص تجویز  سے متعلق ریاستوں سے  کوئی فیڈ بیک نہیں مانگی گئی ہے اور  اس قسم کی رپورٹیں  محض  قیاس  آرائی پر مبنی  ہیں اور حقیقت سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جی ایس ٹی کونسل نے  اپنی 45  ویں  میٹنگ میں  قیمتوں کو درست کرنے پر غور کرنے کے لئے  وزراء کا ایک  گروپ  (جی او ایم)  بنایا تھا ۔  اس  گروپ کی بات چیت جاری ہے۔ ریاستوں سے ان کی رائے  ستمبر  2021  میں  جی او ایم کی تشکیل کے فورا بعد  حوالے کی شرائط  (ٹی او  آر ایس)  پر مانگی گئی تھی۔ کونسل کے سامنے اس گروپ کی رپورٹ ابھی آنی باقی  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ق ت- ق ر)

U-4679



(Release ID: 1820058) Visitor Counter : 156


Read this release in: Hindi , Marathi , Odia , English