مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہڈکو نے اپنا 52واں یوم تاسیس منایا


ہڈکو نے ہاؤسنگ اور شہری انفراسٹرکچر کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی ہے، خاص طور پر غریبوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے: جناب  ہردیپ ایس پوری

ہڈکو کو مزید اختراعی ہونا ہوگا: جناب  پوری

ہڈکو نے 1.90 کروڑ شہری اور دیہی غریبوں کو مکانات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے:جناب کوشل کشور

Posted On: 25 APR 2022 3:31PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج کہا کہ ہاؤسنگ اور شہری بنیادی ڈھانچہ  کے لیے خاص طور پر غریبوں اور معاشرے کے کمزور طبقوں کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کاہڈکو کا مشن  ایک عظیم مقصد ہے اور ملک کی ترقی کی بنیادی  ضرورتوں کے مطابق ہے۔ وہ آج یہاں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ہڈکو) کے 52ویں یوم تاسیس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGYR.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ 1970 میں آج ہی  کے دن،ہڈکو کے قیام نے بھارت  میں ایک باقاعدہ ہاؤسنگ فنانس سسٹم کی بنیاد رکھی۔ 2014 میں وزیر اعظم کے اس واضح اعلان  ’ ہر ہاتھ کو کام، ہر غریب کو مکان‘ اور ’ سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ کے رہنما فلسفے کے ساتھ شہری منظر نامے میں  ایک بنیادی تبدیلی آئی ۔

جناب  پوری نے کہا کہ زمین ریاست کا موضوع ہے، لیکن چونکہ ہم ایک کوآپریٹو وفاقی ڈھانچے میں رہتے ہیں، اس لیے مرکز کے لیے ایک اسکیم کا تصور کرنا ممکن ہے جس میں مرکز کو کچھ مراعات دی جائیں اور ریاستیں مرکز کے ساتھ مل کر اسے نافذ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جون 2015 میں اعلان کردہ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے لیے ایک کروڑ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جو پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ہر بھارتی  کے پاس گیس کنکشن، بیت الخلا اور گھر کی خاتون کے نام پر مالکانہ حق  کے ساتھ پکے گھر کے خواب کو پورا کرنے میں ہڈکو کا کردار قابل ستائش ہے۔جناب  پوری نے کہا کہ ماحول میں تبدیلی کے ساتھ،ہڈکو کو مسابقت سے نمٹنے کے لیے اختراعی طریقے اپنانے چاہئیں، اور انفراسٹرکچر فنانسنگ میں شامل ہونا چاہیے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے کہا کہ ہڈکو نے 1.90 کروڑ شہری اور دیہی غریبوں کو مکانات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنے میں ہڈکو کا کردار قابل تعریف ہے اور اس نے اس شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہڈکو ریاستوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے میدان میں سرکاری ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سےہڈکو غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DPY1.jpg

یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے ملک میں شہر کاری تیزی سے ہو رہی ہے اور یہ 2030 تک تقریباً 35 فیصد تک پہنچ سکتی ہے،وزیرمملکت نے کہا کہ پی ایم اے وائی اربن اور دیہی کے ذریعے عوام کو پناہ فراہم کرنا اور وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وژن کی تکمیل میں ہڈکو کا کردار اہم ہے۔

ہڈکو نے ان 52 برسوں  کے دوران 21 علاقائی دفاتر اور 11 ترقیاتی دفاتر کے پین-انڈیا نیٹ ورک کے ساتھ ایک طویل سفر طے کیا ہے، جو  ’سماجی انصاف کے ساتھ سودمندی ‘ کے نصب العین  کے  ساتھ ہمارے ملک میں ہاؤسنگ اور بنیادی شہری انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کی ٹیکنو فنانسنگ میں ایک منفرد کھلاڑی اور مارکیٹ لیڈر کے طور پر ابھرا ہے۔

مجموعی طور پر، مارچ 2022 کے آخر میں،ہڈکو نے 17,326 ہاؤسنگ اور شہری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر قرض کے کل حصے ہیں 2,31,465 کروڑ روپے اور مختلف ہاؤسنگ اورشہری ترقی کی ایجنسیوں  کو 1,93,574 کروڑ روپے (بشمول ہڈکونواس)کی  رقم کی ادائیگی کی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 19.70 ملین ہاؤسنگ یونٹس، 6.70 ملین صفائی ستھرائی  یونٹس، اور 0.65 ملین رہائشی پلاٹوں کی تعمیر میں سہولت فراہم کی  ہے ، جو کہ دوسری صورت میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے فراہم نہیں کی گئی تھیں جیسے پانی کی فراہمی، صفائی اور سیوریج، ٹھوس کچرے کا بندوبست۔ہڈکو کی سماجی واقفیت اس حقیقت سے ظاہر ہوتی ہے کہ منظور شدہ کل ہاؤسنگ یونٹس میں سے، ان میں سے 92 فیصد سے زیادہ رہائشی یونٹس نے معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات اور کم آمدنی والے گروہوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ دنیا بھر میں کسی بھی ادارے کا واحد سب سے بڑا تعاون ہے۔

اپنے کاروباری کام کے علاوہ،ہڈکو مختلف قومی ہاؤسنگ اور ہیبی ٹیٹ پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ میں بھی ایک محرک کا کردار ادا کر رہا ہے اور ملک کے طول وعرض میں بھارت سرکار  کے فلیگ شپ پروگراموں اور مشنوں کے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے ایک طاقتورآلہ  بن گیا ہے۔

 

ہڈکو بھارت  میں پائیدار رہائش اور شہری ترقی کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے، قوم کی خدمت کے 52 سال کا جشن منا رہا ہے۔کووڈ 19 وبا کی دو لہروں کے باوجود ہڈکو ای ڈبلیوایس اور ایل آئی جی زمروں  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے اپنے ہدف کے لیے پرعزم ہے اور اس نے معاشی سست روی اور دیگر مشکلات کے باوجود مالی سال 22-2021 میں ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جیسے  کہ: 20,663 کروڑ روپے کے کل قرض کی منظوری ، جو پچھلے سال کی 9,202 کروڑروپئے  کی منظوری سے تقریباً 2.25 گنا زیادہ ہے۔; 8,887 کروڑروپئے کی مجموعی ادائیگی کی جوکہ  پچھلے سال کی  8323 کروڑ روپئے کا ادائیگی سے زیادہ ہے ؛ اور 88,523 مکانات کی منظوری دی  (تقریباً سبھی ای ڈبلیوایس /ایل آئی جی زمرہ کے لیے)، جو پچھلے سال کی 12,488 رہائشی یونٹس کی منظوری سے 7 گنا زیادہ ہے۔ صلاحیت سازی کے  حصے کے طور پر،ہڈکو کے ایچ ایس ایم آئی نے سال کے دوران 21 آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاجس میں 1450 پیشہ ور افراد کو تربیت دی گئی۔

وزیر نے موصوف نےہڈکو کے شراکت داروں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایجنسیوں، عہدیداروں اورہڈکو کے علاقائی دفاتر کو ان کی کارکردگی اور آپریشنل اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے پر مبارکباد دی۔

ایم اوایچ یواے کے سکریٹری جناب منوج جوشی، ایم او ایچ یو اے کے ایڈیشنل سکریٹری، اور سی ایم ڈی، ہڈکو، جناب کامران رضوی، اور ایم او ایچ یواے اورہڈکو کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

جناب  پوری نے اس موقع پر سرکاری زبان کو فروغ دینے کے لیے ہڈکو پبلیکیشن، یعنی ہڈکو ڈیزائن ایوارڈز - 2022، ہڈکو درپن، شیلٹر، اور کئی دیگر رسالے بھی جاری کیے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4656)



(Release ID: 1820031) Visitor Counter : 104