اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ممبئی  کے ہنر ہاٹ کا  دورہ کرنے کے پیچھے موجود پانچ اسباب

Posted On: 22 APR 2022 2:59PM by PIB Delhi

یہ آپ کے اپنے شہر میں ہے!

آپ کے اپنے والدین یا دوستوں کے لئے معیاری سامان خریدنے کے لئے  ،اپنے ٹکٹ بک کرنے،  بیک پیکنگ  اور کسی نامعلوم شہر میں گھومنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت اقلیتی امور نے اپنی پہل ، ہنر ہاٹ کے لئے  ان تمام باتوں کا خیال رکھا ہے اور  اسے  آسان بنادیا ہے۔ آپ  کو  بس ممبئی میں ایم ایم آر  ڈی اے گراؤنڈ ،  باندرہ – کرلا کمپلیکس کا دورہ کرنا ہے۔

آپ  ممبئی میں 31  ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  خریداری کر سکتے ہیں۔ آپ کو ملک بھر  کے 400  سے زیادہ  اسٹالوں کے ساتھ  ‘ایک بھارت  شریسٹھ بھارت ’  کے  حقیقی وجود  کا احساس  ہوگا۔

419 اسٹال  سے خریداری کے لئے سامانوں کی ایک وسیع فہرست!

آپ خواہش   کا اظہار کریں اور ہنر ہاٹ میں  وہ سامان دستیاب ملے گا۔ ہاں!  خاص طور  سے ہاتھ سے  تیار کردہ مصنوعات ، پرانی چیزیں،  دستکاری ، ریاست  سے  مخصوص فنی نمونے ،   آرگینک سامان، جی آئی  (جغرافیائی نشان) اشیاء ، اور سب کچھ  ! یہاں کل  419  اسٹال ہیں، جن میں سے  362  اسٹال دستکاری سے متعلق ہیں۔

کیا آپ اپنے گھر  یا آفس کو  نیا لُک دینے کا  منصوبہ بنا رہے ہیں؟  کیا  آپ اپنے عزیزوں کو  مخصوص  تحفہ دینے  کا  من  بنارہے ہیں؟  کیا  آپ اپنی الماری سے  تنگ  آچکے ہیں اور تبدیلی کے لئے  متبادل  تلاش کر رہے ہیں؟  کیا  گھر میں  ماحولیات کے موافق  برتن اور  سامان لانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ہنر ہاٹ میں سستی قیمت پر  سب کچھ ملنے کی گارنٹی ہے۔

ملک بھر کے ذائقہ دار  کھانے!

ذائقہ دار کھانے کا لطف لے سکتے ہیں۔ آپ ‘میرا گاؤں میرا دیش’ فوڈ کورٹ میں کئی  یا تمام مخصوص  پکوانوں کا لطف  اٹھاسکتے ہیں۔ یہ ایک  تھیم پر مبنی  فوڈ  کورٹ  ہے۔ یہاں  ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے روایتی  کھانے  کا  ذائقہ لیا جاسکتا ہے۔ ہاٹ میں  60  سے زیادہ  فوڈ اسٹال لگائے گئے ہیں۔

ایک ہزار سے  کاریگروں اور دستکاروں کی مدد کریں:

مرکزی وزیر جناب انوراگ  ٹھاکر نے  ہنر ہاٹ کے  اس  40  ویں ایڈیشن کے افتتاح کے دوران کہا ،  ‘‘بھارت میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ’’ یہاں آپ  کو ملک کے کئی  دستکاروں اور  فنکاروں کے ہنر  اور صلاحیتوں کو  دیکھنے کا موقع  حاصل ہوگا  اور ساتھ ہی ان کے کام  اور  صلاحیتوں کی تعریف کرنے،  بات چیت کرنے  اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

کچھ کاریگر اپنے ہنر  کو کئی ممالک میں بر آمد بھی کر رہے ہیں۔ کیا آپ کو نہیں لگتا  کہ ملک کو  آتم نربھر بھارت کی جانب لے جانے کی ان کی  کوششوں کو آگے بڑھانے میں آپ کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔

گھر کے  باہر لطف اٹھانے کی جگہ!

آخری بار آپ اپنے بچوں کو سرکس میں کب لے گئے تھے؟  آپ اپنے والدین کو  ان کے پسندیدہ گلو کار کے پروگرام کے لئے کب لئے گئے تھے؟

آپ کو یاد ہے کہ بچپن میں سرکس میں  جانے کے لئے آپ کس طرح پرجوش ہوتے تھے؟ یہاں آپ کے بچوں کے ساتھ ساتھ  آپ کے اندر کے بچے کو بھی  پرجوش  کرنے کا موقع ہے۔ ہنر ہاٹ میں  روزانہ  25  سے زیادہ  سرکس کے فنکار  اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وقت  ہے  دوپہر ایک بجے، دوپہر تین بجے اور شام 5  بجے۔

12روزہ ہنر ہاٹ میں انّو کپور، پنکج ادھاس ، سدیش  بھونسلے، سریش واڈیکر، سادھنا سرگم، امت کمار، شیلندر سنگھ، شبیر کمار، مہالکشی  ایئر، بھومی ترویدی، کویتا پوڈوال، دلیر مہدی، الطاف راجا، ریکھا راج، اپاسنا سنگھ (کامیڈی آرٹسٹ)،  احسان قریشی (کامیڈی آرٹسٹ)،   بھوپنیدر سنگھ بھوپی، رانی اندرانی، موہت کھنہ، پریا ملک، جولی مکھرجی، تریانہ میترا ، وویک مشرا، دیپک راجا (کامیڈی آرٹسٹ)،  ادتی کھانڈیگل، انکتا پاٹھک، سدھانت بھونسلے، راہل جوشی، سپریا جوشی، بھومیکا ملک، پریما بھاٹیا، پاش جیمس اور دیگر  مشہور فنکاروں کے  مختلف  موسیقی اور  تہذیبی پروگراموں کا  لوگ  لطف  اٹھارہے ہیں۔

 

*************

  ش ح- ق ت – ق ر

U. No:4643



(Release ID: 1819778) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Marathi