نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021  کا افتتاح


نائب صدر جمہوریہ نے زمینی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا

ہمارے دیہی اور مقامی کھیلوں کے تحفظ اور فروغ کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے: جناب  ایم وینکیا  نائیڈو

وبائی مرض کے چیلنجز کے درمیان کھیلوں کا انعقاد  نئے بھارت کے عزم اور جنون کا اظہار  ہے۔ یہ جنون بھارت کو ہر میدان میں نئی رفتار عطا کر رہا ہے: وزیراعظم

ایماندارانہ نظریہ اور  100  فیصد دلجمعی کھیل اور زندگی میں کامیابی کے کلیدی تقاضے ہیں: جناب نریندر مودی

Posted On: 24 APR 2022 8:40PM by PIB Delhi

نائب صد رجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے   آج بنگلورو میں کھیلو انڈیا  یونیورسٹی گیمز  2021  کی شروعات کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے  افتتاحی  تقریب کے دوران ورچوئل طریقے سے  کھیلو انڈیا  یونیورسٹی  گیمز کے افتتاح  پر  اپنا پیغام شیئر کیا۔

اس موقع پر  کرناٹک کے گورنر کے جناب  تھاور چند گہلوت ، وزیراعلیٰ جناب  بسو راج بومئی، امور نوجواں اور کھیل کے  مرکزی وزیر  جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکر ، امور نوجواں  اور کھیل کے  وزیر مملکت  جناب نتیش  پرمانک، اسپورٹ کی سکریٹری محترمہ  سجاتا چترویدی بھی  موجود تھی۔

اس موقع پر بولتے ہوئے  نائب  صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے  گاؤں کی سطح تک  کھیل سے متعلق  سرگرمی کی حوصلہ افزائی  کرنے پر زور دیا۔ انہو ں نے  مرکز ، ریاست  اور مقامی  ادارو  ں کی مشترکہ  کوششوں سے  زمینی  سطح پر کھیل سے متعلق بنیادی  اور ضروری  ڈھانچے  تیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ  اس قسم کی   مشترکہ کوششو ں سے ہندوستان کی  کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو نئی بلندی  حاصل ہوگی۔ نائب صدر جمہوریہ   نے  کالج کے داخلوں میں  کھلاڑیوں کو  کچھ اضافی  نمبرات  دینے  اور  متعدد محکموں میں انہیں پروموشن دینے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ  ‘‘اس قسم کی ترغیب سے  ملک میں کھیلوں  کی حوصلہ افزائی کرنے میں  کافی مدد ملے گی’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T87D.jpg

نائب صد رجمہوریہ نے  اپنی جڑوں کی جانب لوٹنے کی اپیل کی  اور تمام  متعلقین سے کہا کہ  وہ ہمارے دیسی اور دیہی اور  کھیلوں کو ترجیح دیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  کھیلو انڈیا کے  اس ایڈیشن میں 20  قسم کے کھیلوں میں پہلی بار  ‘یوگاسن’ اور  ‘ملکھمب’ جیسے دیسی کھیلوں کو  شامل کیا  جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ‘‘ ہمارے دیہی  اور دیسی کھیلوں کو  محفوظ  کرنے  اور انہیں فروغ دینے کے لئے یہ  انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ان کھیلوں کی جڑیں ہماری راویت میں پیوستہ ہیں  اور ہمارے ثقافتی ورثے کا  حصہ ہیں۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VXKH.jpg

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بنگلورو ملک کے  نوجوانوں کے حوصلے کی  ترجمانی  کرتا ہے اور  پیشہ وروں کا  فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اسٹارٹ اپس اور کھیلوں کا یہاں ایک  ساتھ منعقد ہونا  کافی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ‘‘بنگلورو میں کھیلو انڈیا   یونیورسٹی گیمز منعقد کرنے سے اس خوبصورت  شہر کی  توانائی میں اضافہ ہو گا۔’’ وزیراعظم نے  وبائی مرض کے چیلنجز کے درمیان ان کھیلوں کو  منعقد کرنے پر  منتظمین  کے حوصلے  کو سلام کیا اور کہا کہ یہ  ان کے عہد اور جنون کی  ترجمانی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  یہی  جنون  نئے بھارت  کو  ہر میدان میں نئی رفتار  عطا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے  ٹیم کے جذبے کو  کامیابی کا پہلا منتر قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ‘‘ہمیں ٹیم کا یہ جذبہ  کھیلوں سے  سیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ اس کا تجربہ کھیلو انڈیا  یونیورسٹی گیمز میں براہ راست کریں گے۔ ٹیم کا یہ جذبہ ہمیں  زندگی کو ایک  نئے نظریئے سے دیکھنے کا موقع بھی عطا کرتا ہے۔’’  اسی طرح  ایماندارانہ نظریہ اور  100  فیصد دلجمعی   کھیلوں میں کامیابی کے کلیدی  تقاضے ہیں۔ کھیل کے میدان سے حاصل ہونے والی  طاقت  اور سیکھا جانے والا سبق  ہمیں زندگی میں آگے لے جاتا ہے۔ جناب مودی  نے زور دے کر  کہا کہ  ‘‘ کھیل حقیقی معنوں میں زندگی کا اصلی  امدادی  نظام ہے۔’’ اس کے علاوہ  وزیراعظم نے  کھیلو ں اور  زندگی کےد رمیان موجود  بہت سی  مماثلتوں کا بھی  ذکر کیا ، جیسے کہ  جنون، چیلنج، شکست سے  سبق حاصل کرنا، ہر لمحہ یکجہتی  اور  زندگی کو جینے کی صلاحیت  وغیرہ ۔ انہوں نے کہا کہ  ‘‘جیت  کو صحیح طریقہ  سے اپنانا  اور  شکست سے  سبق حاصل کرنا ایک اہم ہنر ہے، جوہم کھیلوں کے  میدان سے سیکھتے ہیں۔’’

01.jpg

 

ہندوستان کی ٹیکنالوجی  کی راجدھانی بنگلورو میں  تقریبا  4000  کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے  کرناٹک کے وزیراعلیٰ  جناب بسو راج بومئی   نے  کہا کہ ‘‘بنگلورو میں کھیلو انڈیا  یونیورسٹی گیمز   (کے  آئی  یو جی) 2021 منعقد کرنا  ہمارے لئے خوشی  اور فخر کی بات ہے۔ یہ ہمارے لئے مزید  خوشی کی بات ہے کہ  عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو  اور  امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب  انوراگ   ٹھاکر بنگلورو میں  اتنے اہم  ٹورنامنٹ کی  افتتاحی تقریب  میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ کے آئی  یو جی – 2021  ہمیں اپنی مہمان نوازی  ثابت کرنے اور اپنے ملک  اور ثقافت  کی  قومی  سالمیت کو  برقرار رکھنے کے  ہمارے عزم  کو  ثابت کرنے کا ایک  بڑا حصہ  ہے۔ وزیراعظم نریند رمودی نے  کھیلو انڈیا  کے  اپنے مشن کے ذریعہ  ہماری  کھیل کی دنیا کو  نئی سمت  اور نئی رفتار  عطا کی ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EW5F.jpg

امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ  پہلی مرتبہ جب اڈیشہ میں  کے آئی یو جی  کا انعقاد   ہوا تھا تو لوگوں میں  کافی  جوش  ولولہ  تھا  اور  وہ  فخر محسوص  کر رہے تھے۔ لیکن اس کے بعد  کووڈ کی وجہ سے  ہم تمام لوگوں کی  زندگی متاثر ہوئی  اور ہمیں  کھیلو انڈیا  یونیورسٹی گیمز  2021  کی طرف  لوٹنے کے لئے  تقریبا 2  سال کا انتظار کرنا پڑا۔  دو سال کے بعد  یونیورسٹی  گیمز  کے لئے  ایک ساتھ جمع ہونے کا  ہم سب  کے لئے یہ پہلا موقع ہے اور  میں یہاں موجود  نوجوانوں میں  وہی  جوش  وجذبہ دیکھ رہا ہوں۔ تقریبا  200   یونیورسٹیوں سے  4000  کے قریب  کھلاڑیوں کا شریک ہونا  ریاست  کرناٹک  میں  ایک بڑا  پروگرام ہے۔ میں نے  ان کھیلوں کا انعقاد کرنے والی  میزبان  یونیورسٹی ،  جین یونیورسٹی  کا دورہ کیا تھا ، جہاں میری ملاقات  500  نوجوان کھلاڑیوں سے ہو ئی جو کہ  ان مقابلوں میں حصہ  لیں گے۔ مجھے یہ دیکھ  کر بھی  خوشی ہوئی کہ   وہاں پر کھیلوں  کے لئے  ورلڈ کلاس  سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔’’

اتوار، 24  اپریل  2022  کو  شری  کانتی راؤ  انڈور  اسٹیڈیم میں دوسرے کھیلو انڈیا  یونیورسٹی گیمز 2021  کی  افتتاحی تقریب میں  کرناٹک کے  بیش قیمتی  ثقافتی ورثے ،  مل کھمب، یوگاسن کی  پیشکش  کے ساتھ ساتھ مسحور  کن  لائٹ  اور ساؤنڈ پروگرام پر بھی پیش کئے گئے۔

 کے آئی یو جی 2021  میں میزبان  جین  یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اولمپک اسٹینڈرڈ  ٹائم  حاصل کرنے  والے  سب سے کم  عمر  ہندوستانی  تیراک شری ہری  نٹراج نے  جناب ایم وینکیا نائیڈو  کے ذریعہ ان کھیلوں کی شروعات کا اعلان کرنے کے بعد  تمام کھلاڑیوں کی طرف سے  حلف  اٹھایا۔ اس موقع پر  ہندوستان کے مشہور  ومعروف  سابق کھلاڑی  جیسے   ومل کمار ، انجو بابی جارج،  ریتھ ابراہم، اشونی نچپّا ، ملاتھی ہولّا، بی آر بیڈو، اے بی  سبیاہ، ایس وی سنیل، وی آر  رگھوناتھ، کے  وائی وینکٹیش، سہانا ایس ایم، ششی کانت نائک، منی کندن، تانیہ ہیمنت، فرمان باشا بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ق ت- ق ر)

U-4636



(Release ID: 1819724) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu