سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں میں آج صبح سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم کے بائی نیسٹ – بایو انکیوبیٹر کا افتتاح کیا جس کا مقصد خطے میں ہزاروں نوجوانوں کو گزر بسر کے متبادل وسائل فراہم کرنا ہے


وزیر موصوف نے بتایا کہ پچھلے تین سال کی مدت میں سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم جموں میں 64 اسٹارٹ اپس نے رجسٹریشن کرایا ہے جنہوں نے 14 مصنوعات تیار کی ہیں جن میں سے چار مصنوعات مارکیٹ میں آگئی ہیں

Posted On: 23 APR 2022 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 اپریل، 2022/64 اسٹارٹ اپس نے سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم جموں میں رجسٹریشن کرایا ہے اور اسٹارٹ اپ کو نئے سرے سے  فروغ دیا گیا ہے جس کے تحت  گزر بسر کے متبادل وسائل فراہم کیے گئے ہیں ۔ جس کے لیے سائنس و ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت نے اپنی مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے ذریعے مالی ،تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کی ہے۔  ان 64 اسٹارٹ اپس میں سے 14 نے مصنوعات تیار کی ہیں اور 4 مصنوعات مارکیٹ میں آچکی ہیں۔

یہ بات آج مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی ،وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج صبح سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم جموں کے بایو نیسٹ – بایو انکیوبیٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ، جس سے خطے کے ہزاروں نوجوانوں کو گزر بسر کے متبادل وسائل فراہم ہوں گے۔

بایو -  نیسٹ کا آغاز بایو ٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنٹ کاؤنسل نے ملک میں بایو ٹیک اختراع کے اقتصادی نظام کو فروغ دینے کے لیے کیا تھا۔ آئی ٹی شعبے میں اسٹارٹ اپس کے برعکس بایو ٹیک شعبے میں انٹرپرائزنگ سے متعلق نئے نظریات کو مختلف قسم کی انکیوبیشن کی مدد درکار ہوتی ہے۔ جہاں انہیں ان نئے نظریات کو پرکھنے، اپنا کام کاج چلانے اور ایسی جگہ قائم ہونے  کی جگہ چاہیے ہوتی ہے جہاں وہ دیگر اسٹارٹ اپس اور اطالیق سے رابطہ قائم کر سکے۔ بایو نیسٹ پروگرام بایو انکیوبیٹرس کو مدد فراہم کرتا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم ، جموں میں 64 اسٹارٹ اپس میں رجسٹریشن کرایا ہے  ۔ یہ اسٹارٹ اپس عوام پر مرکوز پروجیکٹوں پر مبنی ہیں ۔ 14 مصنوعات تیار کی گئی ہیں اور 4 مصنوعات مارکیٹ میں آچکی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس تیز رفتارسے  آئی آئی آئی ایم  مزید نئے اسٹارٹ اپس کے رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آجائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بایو نیسٹ – بایو انکیوبیٹر اور اسٹارٹ اپس کے بات چیت سے پی ایم کی ریلی میں ٹکنالوجی نمائش کو ایک رفتار ملے گی جیساکہ سامبا ضلعے میں کل پلی کے مقام پر پنچایتی راج دیوس کی ملک گیر تقریبات میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے اسٹارٹ اپس کو جذبہ فراہم ہوگا اور گزر بسر کے بڑے پیمانے پر نئے موقعوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ موقعے ملک بھر میں دستیاب کرائے جا رہے ہیں لیکن اس خطے میں بیداری میں کمی کے سبب وافر توجہ نہیں مل رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسٹارٹ اپس کے مالیکان سے کہا کہ قومی اہمیت کے اس ادارے نے ایروما مشن شروع کیا ہے ، جس سے خطے میں روزگار اور خود کفالت کے نئے موقعے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیونڈر نے خطے کے کسانوں میں کافی زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے ۔ جیساکہ فلٹریشن ، تیل کی مصنوعات اور کچرے کو دوبارہ بامقصد بنانا خطے کی آبادی کے لیے نئی راہیں بن کر ابھری ہیں۔ وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ رواں معیشت کی یہ نئی حصولیابی ہے کیونکہ ملک اور بیرون ملک میں اس کی بڑی مانگ ہے  اور اس سے ملک کے لیے قابل قدر غیرملکی زر مبادلہ بھی آسکتا  ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے کہ آئی آئی آئی ایم جموں ایروما اور لیوینڈر  کی کھیتی میں اسٹارٹ اپس کی مدد کر رہا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں۔ ممبئی میں قائم اجمل بایو ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ، آدیتی انٹرنیشنل اور نونیتری گامیکا جیسی  مقبول کمپنیاں بنیادی خردیار ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صاف ستھرے دودھ کے لیے جدید انداز کے ڈیئری فارم قائم کرنے کو فروغ دینے کے لیے ڈیئر اسٹارٹ اپس میں کافی زیادہ گنجائش ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کی ریلی میں نمائش کے لیے سائنس و ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت کے مختلف محکموں اور ونگز نے جو اسٹالز قائم کیے ہیں ان پر جدید ترین ٹکنالوجی اور اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ یہ نمائش دیہی علاقوں اور فارمنگ کے لیے کافی فائدے مند ہوگی۔  وزیر موصوف نے 500 کے وی شمسی پلانٹ اور دیگر نمائش کی چیزیں بھی دیکھیں جو سامبا ضلعے کے پلی پنچایت میں منگل کو منعقد کی گئی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 6408 مربع میٹر کے رقبے پر کاربن سے پاک ایک شمسی پلانٹ نصب کیا گیا ہے جسے محض 18 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس سے صاف ستھری بجلی اور روشنی پنچایت کے 340 گھروں کو فراہم ہوں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ نمائش کے جن موضوعات کی نشاندہی کی گئی ان میں سے کچھ اس طرح ہیں غریبی اور گاؤں کی گزر بسر میں اضافہ، صحت مند گاؤں، بچوں کے لیے سازگار گاؤں ، پانی سے بھرپور گاؤں ، صاف ستھرے اور سرسبز ساداب گاؤں، گاؤں میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ وغیرہ۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –4592

 



(Release ID: 1819459) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu