وزارت اطلاعات ونشریات

آئی سی سی آر 3 اور 4 مئی 2022 کو بھارتی  سنیما اور سافٹ پاور پر دو روزہ سیمینار  کا انعقاد کرے گی

Posted On: 23 APR 2022 6:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  23/ اپریل 2022 ۔ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) اور فلیم یونیورسٹی کی جانب سے 03 اور 04 مئی 2022 کو انڈین سنیما اور سافٹ پاور پر ایک دو روزہ سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، آئی سی سی آر کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر وِنے سہسر بدھے نے کہا کہ سیمینار  کا مقصد بھارتی  سنیما اور بین الاقوامی تعلقات کے پیشہ ور افراد اور اسکالرز کو عصر حاضر میں اس انتہائی اہم موضوع پر غور و فکر کرنے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے  ایک ساتھ لانا ہے۔

MI&B.jpeg

مہاراشٹر کے گورنر، شری بھگت سنگھ کوشیاری اور تجربہ کار فلم ساز شیکھر کپور سیمینار کا افتتاح کریں گے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر مشہور نغمہ نگار  جناب پرسون جوشی بھی موجود رہیں گے۔

اس پریس کانفرنس میں جناب  یوگانک گوئل، ایسوسی ایٹ پروفیسر، فلیم یونیورسٹی اور جناب  ونود پوار، ممبر، ایڈوائزری کمیٹی، آئی سی سی آر بھی موجود تھے۔

سیمینار کا پس منظر

بھارتی  سنیما کی وسیع رسائی بھارت  کے تئیں ثقافتی حساسیت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے حجم  کے ساتھ انفارمیشن ٹکنالوجی کا عروج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں بیرون ملک بھارتی  سنیما کے اثرات کو جانچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ہے۔ سنیما آہستہ آہستہ بہت سے ممالک میں لوگوں اور حکومتوں کی سوچ کو متاثر کرنے اور غیر مادی سرمایہ پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

سیمینار میں درج ذیل سیشن ہوں گے:

1. سنیمیٹک نوآبادیات: مغربی لینس کے ذریعے عالمی اور بھارتی  سنیما

2. بیرون ملک بھارت کے تصور کے بارے میں بیداری پھیلانے کے ذریعہ کے طور پربھارتی  سنیما

3. بھارتی  سنیمیٹک  موسیقی کا عالمی اثر

4. علاقائی سنیما اور اس کے عالمی اثرات

5. غیر ملکی سامعین اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بھارتی  سنیما کا رابطہ

 

رجسٹریشن کے لیے، یہاں کلک کریں:

Seminar on "Indian Cinema & Soft Power": Registration Form (google.com)

’’انڈین سنیما اور سافٹ پاور‘‘ پر سیمینار: رجسٹریشن فارم (google.com)

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4599

 



(Release ID: 1819433) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi