پنچایتی راج کی وزارت

وزیر اعظم 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جموں و کشمیر سے، ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں اور پنچایتی راج نمائندگان سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم 322 ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر 44.70 کروڑ روپئے کے بقدر کی انعامی رقم راست طور پر منتقل کریں گے

وزیر اعظم سوامتوا کے تحت مستفیدین کو پراپرٹی کارڈ بھی تقسیم کریں گے

قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر قومی پنچایت ایوارڈس۔2022 کے متعلقہ ایوارڈ یافتگان کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ایوارڈس اور تختیاں تفویض کی جائیں گی

Posted On: 23 APR 2022 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 23 اپریل 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل 2022 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ صبح تقریباً 11:30 بجے قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر منعقد ہونے والی  تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم ضلع سامبا میں پلی پنچایت کا دورہ کریں گے۔ وہ اس موقع پر مقامی پنچایت کے نمائندگان کے علاوہ پنچایتی راج اداروں اور گرام سبھاؤں کے منتخبہ نمائندگان اور افسران سےبھی  بات چیت کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم سوامتوا (مواضعات کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر تکنالوجی کے ساتھ نقشہ بندی) اسکیم کے تحت مستفیدین کو پراپرٹی کارڈس تقسیم کریں گے۔ یہ اسکیم دیہی عوام کی سماجی اقتصادی اختیار کاری اور انہیں آتم نربھر بنانے کے مقصد کی حصولیابی کی جانب دھیرے دھیرےآگے بڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت ہر سال ، خدمات بہم رسانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ان کے اچھے کاموں کے اعتراف میں، پنچایتوں کی اسکیم کو ترغیبات سے منسلک کرنے کے تحت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ملک بھر کی پنچایتوں / ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ایوارڈ سے نوازتی آر ہی ہے۔ یہ ایوارڈس مختلف زمروں کے تحت دیے جاتے ہیں جن میں دین دیال اپادھیائے پنچایت سشکتی کرن پرسکار (ڈی ڈی یو پی ایس پی)، ناناجی دیش مکھ راشٹریہ گورَو گرام سبھا پرسکار (این ڈی آر جی جی ایس پی)، چائلڈ فرینڈلی گرام پنچایت ایوارڈ (سی ایف جی پی اے)،گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) ایوارڈ اور ای۔پنچایت پرسکار (صرف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیا جاتا ہے) جیسے زمرے خصوصی طور پر شامل ہیں۔

اس سال ، قومی پنچایت ایوارڈس۔2022 (جائزہ برس 2020۔21)کے لیے، مندرجہ ذیل زمروں کے تحت پنچایتوں کو دیے جانے والے مجموعی طور پر 322 ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے:

  1. 29 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں 29 گرام پنچایتوں (جی پی)/ گاؤں  کی کونسلوں (وی سی) کے لیے چائلڈ فرینڈلی گرام پنچایت ایوارڈ
  2. 29 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 29 گرام پنچایتوں (جی پی) / گاؤں  کی کونسلوں (وی سی) کے لیے گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان ایوارڈ
  3. 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 27 گرام پنچایتوں (جی پی )/ گاؤں کی کونسلوں (وی سی) کے لیے ناناجی دیش مکھ راشٹریہ گورَو گرام سبھا پرسکار۔
  4. 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی 237 پنچایتوں [(ضلع پنچایتیں: 28)؛ (بلاک پنچایتیں: 53)؛ (گرام پنچایتیں / گاؤں کی کونسلز:156)] کے لیے دین دیال اپادھیائے پنچایت سشکتی کرن پرسکار

اس موقع پر، جموں و کشمیر میں ضلع سامبا کے تحت پلی گرام پنچایت میں منعقد ہونے والے این پی آر ڈی۔2022 پروگرام میں، بٹن دباکر ، وزیر اعظم مودی 5 لاکھ روپئے سے لے کر 50 لاکھ روپئے تک کی 44.70 کروڑ روپئے کے بقدر کی مجموعی انعامی رقم کو، ڈجیٹل طریقہ سے (رئیل ٹائم میں) ملک کی 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 322 ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے بینک کھاتوں میں راست طور پر منتقل کریں گے۔

پنچایتی راج کی وزارت اطلاعات اور مواصلاتی تکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرام پنچایتوں کے کام کاج میں شفافیت، اثرانگیزی اور جوابدہی لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ای۔پنچایت پرسکار ان ریاستوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پنچایتوں کے کام کاج کی نگرانی کے لیے اطلاعاتی تکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال  کو یقینی بنایا ہے۔ دونوں زمروں کے تحت ای ۔ پرسکار  کے لیے منتخب کی گئیں  ریاستوں درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:

زمرہ I کے تحت فاتح ریاستیں:

پہلا مقام کرناٹک

دوسرا مقام چھتیس گڑھ

تیسرا مقام اڈیشہ اور اترپردیش

 

زمرہ II کے تحت فاتح ریاستیں:

پہلا مقام تری پورہ

دوسرا مقام آسام

تیسرا مقام سکم

تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ، 24 اپریل 2022 کو قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر ، اضلاع کے انچارج وزراء، اراکین پارلیمنٹ (ایم پی) ، قانون ساز اسمبلی کے اراکین (ایم ایل اے)، انتظامیہ کے سینئر افسران، سرکردہ شخصیات کے ذریعہ ، قومی پنچایت ایوارڈس۔2022 کے فاتحین کو ایوارڈ تفویض کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان حضرات سے کسی بھی ایک گرام پنچایت میں منعقدہ گرام سبھا میں شرکت کی درخواست بھی کی جا سکتی ہے۔ ایوارڈ کے طور پر دی جانے والی تختیاں پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، ان تقریبات کے دوران، ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی مقامی شکل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ثقافتی پروگراموں، بحث و مباحثے، پرزنٹیشن، وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

قومی پنچایتی راج دیوس، انڈیا @2047 کے لیے بیداری پیدا کرنے اور رفتار کو مہمیز کرنے کے سلسلے میں ایک غیر معمولی قدم اور اہم موقع ہونے کےساتھ ساتھ 2030 تک مقامی پس منظر میں عالمی ہمہ گیری ترقیاتی اہداف کی حصولیابی کے لیے ادارہ جاتی، انفرادی، بین تنظیمی اور کام کاج کی صلاحیت کا ایک وسیلہ بھی ہے۔ 17 ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کو 9 وسیع موضوعات کے تحت شامل کیا گیا ہے، اور اس طرح مزید ایک اسکیم کو 24 اپریل 2022 کو خصوصی طور پر منعقدہ گرام سبھاؤں میں گرام پنچایتوں کے ذریعہ سنکلپ کے طور پر اختیار کیا جائے گا۔ پنچایتی راج کی وزارت نے قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر ملک بھر میں 24 اپریل 2022 کو خصوصی گرام سبھا میٹنگوں کا اہتمام کرنے کے لیے تمام گرام پنچایتوں سے درخواست کی ہے۔

این پی آر ڈی۔2022 پروگرام دوردرشن (ڈی ڈی)۔نیوز، اس کے علاقائی مراکز پر راست طور پر نشر کیا جائے گا  اور کووِڈ۔19 سے متعلق قواعد و ضوابط اور بچاؤ کے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اس اہم تقریب میں افسران،عوامی نمائندے، پنچایتی راج محکموں کے افسران اور ریاست / ضلع/بلاک/ پنچایت کی سطح کے شراکت دار حضرات شرکت کریں گے۔ پنچایت اور عوام پر مرتکز این پی آر ڈی پروگرام کی رسائی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے آخری میل تک پہنچانے کے مقصد سے، 24 اپریل 2022 کو دوپہر 12 بجے سے این پی آر ڈی۔2022 پروگرام کو راست طور پر دیکھنے کے لیےرجسٹریشن کے سلسلے میں ویب لنک تیار کیا گیا ہے اور اسے سب کے لیے لائیو کیا گیا ہے تاکہ ہر کوئی https://pmevents.ncog.gov.in لنک پر جاکر رجسٹریشن کرا سکے۔ تمام گرام سبھاؤں اور پنچایتی راج اداروں / دیہی مقامی انجمنوں کے لیے محترم وزیر اعظم کے خطاب کا لائیو ویب کاسٹ https://pmindiawebcast.nic.in لنک پر دستیاب ہوگا۔

پس منظر:

ملک میں پنچایتی راج نظام کو آئینی درجہ دیے جانے کے سلسلے میں پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دیوس (این پی آر ڈی) کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن ملک بھر کے پنچایتی نمائندگان کے ساتھ راست طور پر بات چیت کرنے اور انہیں بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی حصولیابیوں کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کراتا ہے۔ پنچایتی راج دیوس منانے کا مقصد پنچایتوں اور گرام سبھاؤں، آئین کے ذریعہ دیے گئے دیہی علاقوں کے لیے مقامی حکومت کے اداروں، اور ان کے کردار، ذمہ داریوں، حصولیابیوں، تشویشات، حل، وغیرہ  کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قومی پنچایتی راج دیوس کو مناسب طریقہ سے منانے  کی درخواست کی جاتی ہے اور پنچایتی راج اداروں / دیہی مقامی انجمنوں  سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ ’عوامی شراکت داری‘ کو یقینی بناتے ہوئے ’مکمل معاشرے‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ قومی پنچایتی راج دیوس منانے کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس موقع پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو بھی قومی پنچایت ایوارڈس سے نوازا جائے گا۔

 

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4586



(Release ID: 1819354) Visitor Counter : 134