نیتی آیوگ
نیتی آیوگ 25 اپریل کو ‘اختراعی زراعت’ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرے گا
Posted On:
23 APR 2022 2:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 23 اپریل آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، نیتی آیوگ 25 اپریل 2022 کو ‘اختراعی زراعت’ کے موضوع پر ایک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔
ورکشاپ سے مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر اور پرشوتم روپالا، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار، ممبر (زراعت) ڈاکٹر رمیش چند اور سی ای او امیتابھ کانت خطاب کریں گے۔ نیتی آیوگ کے رکن اور نامزد وی سی سمن کے بیری بھی موجود رہیں گے۔
ورکشاپ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے اختراعی زراعت اور قدرتی کھیتی کے طریقوں کےشعبوں میں کام کرنے والے شراکت داروں کی شرکت کی توقع ہے۔ قدرتی کاشتکاری کے فروغ، مٹی کی صحت کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمے میں اس کے کردار سے متعلق اہم شعبوں میں بات چیت کی جائے گی۔
قدرتی کھیتی باڑی کے طریقے زیادہ تر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے حمایت یافتہ زرعی ماحولیات کے اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ کیمیائی زراعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے کسانوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل حل پیش کرتا ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم نے مختلف مواقع پر قدرتی کاشتکاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ابھی حال ہی میں، 16 دسمبر 2021 کو قدرتی کھیتی کے موضوع پر منعقدہ ایک قومی کانفرنس کے دوران، انہوں نے زور دیا کہ قدرتی کاشتکاری کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیا جائے۔ 2022-23 کے بجٹ میں بھی پورے ملک میں کیمیاوی اثرات سے پاک قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کا آغاز گنگا کےساحل سے 5 کلومیٹر چوڑے کوریڈور کے اندر کھیتوں سے ہوئی تھی۔
آپ یہ پروگرام نیتی آیوگ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-4588
(Release ID: 1819350)
Visitor Counter : 129