نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

چُرو اور بشنو پور ضلعوں نے کھیلو انڈیا میں سرکاری انتظامیہ میں عمدگی کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈ حاصل کئے


پرائم منسٹرس ایوارڈ میں کھیلو انڈیا کی شمولیت ، ملک میں کھیلوں کی ترقی میں ایک تاریخی قدم ہے: جناب  انوراگ ٹھاکر

Posted On: 21 APR 2022 8:36PM by PIB Delhi

حکومت ہند  نے سرکاری انتظامیہ میں عمدگی کےلئے پرائم منسٹر س ایوارڈز تشکیل دیئے تھے تاکہ  ضلعوں کے ساتھ ساتھ مرکزی  اور ریاستی سرکاروں کی تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے  غیر معمولی اور اختراعی کاموں کو  تسلیم کیا جائے۔ ان کا اعتراف کیا جائے اور انہیں اعزاز سے نواز ا جائے۔ سال 2021 کے لئے ، ان ایوارڈز کا مقصد  ، جن بھاگیہ داری یا پوشن ابھیان میں  عوام کی شرکت کا فروغ  ، کھیلو انڈیا   اسکیم کے توسط سے   کھیل کود اور تندرستی  عمدگی کے مظاہرہ کے فروغ  ، پی ایم ایس وی اے  سواندھی یوجنا میں ڈیجیٹل ادائیگیا ں اور اچھی   حکمرانی ، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم کے  ذریعہ   مجموعی ترقی ،  انسانی عمل دخل کے  بغیر  خدمات کی  بلارکاوٹ  اور بھرپور  بہم رسانی   اور اختراعات سے متعلق زمرو ں میں سول سرونٹس   کے تعاون کا اعتراف کرنا ہے۔  

کھیلو انڈیا –کھیل کود کی ترقی سے متعلق  قومی پروگرام(کھیلو انڈیا اسکیم)  حکومت ہند کی  ایک مسلسل اہم اسکیم ہے۔ جسے 17-2016 میں شروع کیا گیا تھا۔   اس کا مقصد ملک میں کھیل کود کے رواج کو پروان چڑھانا اور  ملک میں  کھیل کود میں عمدگی کی حصولیابی  ہے۔  اور اس طرح  عوام الناس کے ذریعہ  بچوں اور نوجوانوں کی مجموعی بہبود   ، برادری کی ترقی ، سماجی ہم آہنگی ، صنفی مساوات، صحت مند طرز زندگی ، قومی وقار  اور کھیلوں  کی ترقی سے متعلق  اقتصادی مواقع میں ان کے  جدید ترین اثر کے ذریعہ   کھیلوں کی طاقت کو بروئے کار لانا ہے۔   اس اسکیم کی بدولت  ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے  کھیل کود کو فروغ دیتے ہیں اور اپنی شہریوں کی خیرو عافیت کو بہتر  بناتے ہیں۔  یہ اسکیم  کھیلوں کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے اور اس اسکیم کو پرائم منسٹرس ایوارڈ کے لئے  مختلف زمروں   میں سے ایک زمرہ  منتخب کیا گیا ہے جس سے   اضلاع کی اس بات کو حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ  جسمانی طور پر  چاق و چوبند  رہنے کے جذبے کو فروغ دیں، کھیل کود سے متعلق ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی نشاندہی کریں اور زیادہ بڑے پلیٹ فارم  پر عمدگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے  انہیں سبھی ضروری مدد فراہم کریں۔

 فاتح افراد کو  مبار ک باد دیتے ہوئے  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا  :‘‘یہ نوجوانوں کے امور  اور کھیل کود کی وزارت کے لئے  بہت فخر کی بات ہے کہ وزیراعظم نے کھیلو انڈیا اسکیم کو  ان ایوارڈز کے ذریعہ  سول سرونٹس کے  گرانقدر تعاون  کے اعتراف  کے لئے  ایک شعبے کے طور پر  منتخب کیا ہے۔  پرائم منسٹرس ایوارڈ  اسکیم  میں کھیلو انڈیا کی شمولیت  ملک میں  کھیل کود کے فروغ میں ایک تاریخی قدم ہے۔  

 ان ایوارڈز کے تحت  شہریوں کی خیرو عافیت کو فروغ دینے  ، کھیل کود کے رواج کو پروان چڑھانے  ، کھیل کود اور جسمانی  فٹنیس میں  عمدگی لانے سے متعلق کوششوں کے تئیں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے   اضلاع کی حصولیابیوں کا  اعتراف کیا جاتا ہے۔   

پرائم منسٹرس  ایوارڈ کے لئے  ایپلی کیشن  ملک کے ہرضلع کے لئے کھولی گئی تھی۔  کھیلو انڈیا زمرے میں 183 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔   ہرضلع کا کھیل کو د سے متعلق بنیادی ڈھانچے /میدان  کی ترقی  ، کھیل کود اور فٹنیس  کے مقابلوں میں شرکت سے متعلق  وسیع  پیمانے پر جائزہ لیا گیا تھا اور فاتح  اضلاع کو  تشخیص سے متعلق  ایک بہت سخت عمل کے ذریعہ منتخب کیا گیا تھا۔  کھیلو انڈیا اسکیم کے توسط سے  کھیل کود اور تندرستی میں  عمدگی کے فروغ    کے زمرے میں ، چرو راجستھان بہترین کارکردگی کرنے والے ضلع کے طو رپر  ابھر کر سامنے آیا ہے۔  جبکہ دوسرا مقام بشنو پور ، منی پور نے حاصل کیا ہے۔  

چروا ور بشنو پور   کے  ڈسٹرکٹ  کلکٹر  صاحبان نے  آج صبح وگیان بھو ن میں منعقدہ ایک رنگارنگ تقریب میں  وزیراعظم سے  بذات خود یہ ایوارڈز حاصل کئے۔

******************

UNO- 4548

ش ح۔ ع  م۔  ج



(Release ID: 1818982) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi