وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کل نئی دہلی میں آئی ڈیکس-ڈی آئی او کے ڈیف کنیکٹ 2.0 پروگرام کا افتتاح کریں گے

Posted On: 21 APR 2022 1:22PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے  دفاعی پیداوار محکمہ (ڈی ڈی پی) کی دفاعی مہارت کے لیے اختراع –  دفاعی اختراعی تنظیم (آئی ڈیکس-ڈی آئی او) 22 اپریل، 2022 کو نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں اسٹارٹ اپس اور متعدد متعلقین کے ساتھ باضابطہ طور پر جڑنے کی حکمت عملی کو جاری رکھنے کے لیے ڈیف کنیکٹ 2.0 کا افتتاح کرنے جا رہی ہے۔ رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

یہ پروگرام دفاعی شعبہ میں ہندوستان کی سرکردہ صنعتوں سے ایک بڑی تعداد میں انوویٹرز اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرے گا۔ اس میں صنعت کے ماہرین کے ساتھ اجلاس، مختلف اعلانات اور آئی ڈیکس- ڈی آئی او کی حمایت یافتہ اسٹارٹ اپس کے ایک گروپ کی مستحکم نمائشیں شامل ہوں گی۔ یہ پروگرام ہمیں ایک روشن مستقبل کی جانب لے جانے  والی دیسی اختراعات کا پتہ لگانے کے لیے اسٹارٹ اپس، صنعتی دنیا اور فوجی نمائندوں کو ایک ساتھ لائے گا۔

ڈیف کنیکٹ، آئی ڈیکس-ڈی آئی او سے جڑے انوویٹرز کو صنعتی دنیا کی ہستیوں کے ہدف شدہ ناظرین کے لیے اپنی صلاحیتوں، پیداواروں اور جدید ترین تکنیکوں کی نمائش کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرے گا۔ وہیں، اسٹارٹ اپس کے لیے یہ موقع سرمایہ کاری حاصل کرنے اور مستقبل کے آپریٹروں کی قیادت کرنے کو لے کر فائدہ اٹھانے کے لیے ہے۔ یہ آئی ڈیکس اسٹارٹ اپس سے ملنے اور آئی ڈیکس اور اس سے متعلق شراکت داروں کی طرف سے متوقع حمایت کے ساتھ تیار کی جا رہی ان کی جدید تکنیکوں کو سمجھنے کا ایک انوکھا موقع ہوگا۔

آئی ڈیکس جیسے پلیٹ فارم فوج کو اپنے اہم پروگراموں جیسے ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج (ڈی آئی ایس سی) اور اوپن چیلنج (او سی) کے توسط سے پیچیدہ چنوتیوں کا تباہ کن حل تلاش کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ فوجی ٹیکنالوجی کے مستقبل کے لیے اہم عناصر ہوں گے۔ اب تک آئی ڈیکس نے ڈی آئی ایس سی کے پانچ دور (راؤنڈ) اور او سی کے تین دور لانچ کیے ہیں۔ ان کے لیے الگ الگ نئے انوویٹرز اور اسٹارٹ اپس سے 2000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، آئی ڈیکس اپنے گرانٹ امدادی ڈھانچے یعنی پروٹو ٹائپ اور تحقیق کی شروعات کے لیے تعاون (سمپرک) کے ذریعے کئی تکنیکی شعبوں کے پروجیکٹوں کو رقم دینے میں اہل ہے۔ اس کے تحت نئے صنعت کاروں کو 1.50 کروڑ روپے تک کی امدادی رقم فراہم کرنے کا التزام ہے۔

اختراع سماجی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے والا اہم جزو بن گیا ہے اور یہ انوکھے نتائج کے ساتھ سماجی پیمانوں کی از سر نو تعریف کرنے کرتا ہے۔ آئی ڈیکس، ہمیشہ دفاع اور اندرونی سلامتی میں اختراع کے معاملے میں سب سے آگے رہا ہے اور اس کے زیادہ تر پروجیکٹوں میں زبردست شہری اپیلی کیشن بھی ہیں، جیسے کہ کوانٹم کمپیوٹیشن، مصنوعی ذہانت/پریڈکٹو مین ٹیننس/لاجسٹکس/ ڈیٹا اینالیٹکس، سیکورٹی/اینکرپشن اور مواصلات وغیرہ۔ اسے مزید آگے لے جانے کے لیے آئی ڈیکس مختلف متعلقین کی کئی مسائل سے متعلق تفصیلات کے ساتھ ڈی آئی ایس سی کے چھٹویں ایڈیشن کو لانچ کرے گا۔

آئی ڈیکس، دفاعی اختراع میں نئی صلاحیتوں کو تیار کرنے کے لیے ہندوستان کے مضبوط سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیقی صلاحیت کی بنیاد کا استعمال کرنے کے لیے لائق ہے۔ اس منصوبہ کے ذریعے فراہم کی گئی مدد سے دفاعی اختراع کے سلسلے میں ناظرین کو حساس بنانے کے لیے  نئے صنعت کاروں کی فہم میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں آئی ڈیکس کو شروع کیا تھا۔ یہ لازمی طور پر دفاع اور ایئرو اسپیس شعبوں میں مختلف متعلقین کو ایک متحدہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک مخصوص شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور امکانی شراکت داری کے  کے لیے ایک وسیع تنظیم کی طرح کام کرتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4516



(Release ID: 1818769) Visitor Counter : 146


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Tamil