جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر توانائی نے فن لینڈ کے وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کی۔آر ای  سیکٹر میں ہندوستان کی کامیابیوں کو نمایاں کیا

Posted On: 20 APR 2022 6:08PM by PIB Delhi

بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب ۔آر کے سنگھ نے آج نئی دہلی میں اقتصادی امور کے وزیر جناب میکا لنٹیلا سے ملاقات کی۔

image001YHET.jpg

جناب آر کے سنگھ نے آر ای  سیکٹر میں ہندوستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہندوستان واحد جی ٹوئنٹی  ملک اور بڑی معیشت ہے جس کے اقدامات پیرس معاہدے کے مطابق قومی سطح پر طے شدہ شراکت (NDCs) کے مطابق ہیں۔ وزیر موصوف نے فن لینڈ کی بزنس انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آر ای سیکٹر میں مواقع پر تعاون کریں اور کام کریں۔

دونوں وزراء نے فن لینڈ اور ہندوستان کے درمیان خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فن لینڈ کی جانب سے گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا کی مؤثر پیداوار، اس کے ذخیرہ کرنے، نقل و حمل کے شعبے میں ان کے استعمال، بیٹریوں کی ری سائیکلنگ، اسمارٹ میٹرنگ سافٹ ویئر وغیرہ کے شعبے میں تعاون پر ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

*****

 

 

U.No:4490

ش ح۔ش ت۔س ا


(Release ID: 1818559) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada