شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی وزارت کی ‘‘اڑان’’ اسکیم کو پبلک ایڈمنسٹریشن میں عمدہ کارکردگی کا ایوارڈ
اڑان کا مقصد ٹیئر دو اور ٹیئر تین شہروں میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹی ویٹی کو بڑھانا ہے
Posted On:
20 APR 2022 5:41PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی وزارت کی اہم علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم کو پبلک ایڈ منسٹریشن 2020 کا عمدہ کارکردگی ایوارڈ، اختراع (عام) سنٹرل کے زمرے میں دیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتر ادتیہ ایم سندھیا نے اڑان اسکیمم کو یہ ایوارڈ پیش کیا، جس کی قیادت شہری ہوابازی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پڈھی کر رہی تھیں۔ اس موقع پر شہری ہوابازی وزارت میں سکریٹری جناب راجیو بنسل اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب سنجیو کمار بھی موجود تھے۔
حکومت ہند نے اضلاع اور ریاست ؍ حکومت کی جانب سے غیر معمولی اور اختراعی کاموں کے اعتراف میں یہ ایوارڈ قائم کیا ہے۔ یہ اسکیم اچھی حکمرانی، معیاری حصولیابیوں اور آخری مرحلے کی کنکٹوٹی پر زور دیتی ہے اور محض نشانے پورے کرنے کے لئے نہیں ہے۔ ایوارڈ میں ایک ٹرافی، سکرول اور 10 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل ہے۔
2016 میں وجود میں آئی اڑان اسکیم کا مقصد ٹیئر دو اور ٹیئر تین شہروں میں ہوابازی کی بنیادی ڈھانچے اور ہوائی کنکٹوٹی کو بڑھا کر ‘‘ اڑے دیش کا عام ناگرک’’ وِژن پر عمل کرتے ہوئے عام آدمی کی امنگوں کو پورا کرنا ہے۔پانچ سال کے مختصر عرصے میں آج 419 اڑان روٹ ہیں، جو 67 کم سہولتوں یا بغیر سہولت و الے ہوائی اڈوں کا احاطہ کرتے ہیں اور 92 لاکھ افراد اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ ایک لاکھ 79 ہزار سے زیادہ پرواز یں اس اسکیم کے تحت اڑ چکی ہیں۔ اڑان اسکیم نے ملک بھر میں پہاڑی ریاستوں، شمال مشرقی خطے اور جزائر کے کئی سیکٹروں کو بے انتہا فائدہ پہنچایا ہے۔
اڑان سے ملک کی معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے اور صنعت سے متعلق فریقوں میں خصوصاً ہوئی کمپنیوں اور ریاستی سرکاروں کی طرف سے اس کے تئیں بے حد جوش و خروش کا مظاہرہ ہوا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب 350 سے زیادہ نئے شہر کے جوڑ سے منسلک کئے جا رہے ہیں۔ ان میں سے دو سو جوڑے جا چکے ہیں۔ اس کے سبب متوازن علاقائی ترقی ممکن ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں اقتصادی ترقی اور روزگار حاصل ہوا ہے۔
یہ اسکیم کئی نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے فروغ کا سبب بھی بنی ہے۔ مثلاً سکم میں گنگٹوک کے نزدیک پاک یونگ، اروناچل پردیش میں تیزو اور آندھرا پردیش میں کرنول، اس اسکیم کے تحت غیر میٹرو ہوائی اڈوں میں گھریلو مسافروں کی تعداد میں پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت 2024 تک ہندوستان میں سو نئے ہوائی اڈے تعمیر کرنے کا منصوبہ اور عزم رکھتی ہے اور 2026 تک اڑان آر سی ایس اسکیم کے تحت ایک ہزار نئے روٹ بنائے جائیں گے۔
حال ہی میں شہری ہوابازی کی اسکیم کی جھانکی کو یوم جمہوریہ 2020 میں مرکزی حکومت کی بہترین جھانکی قرار دیا گیا تھا۔ اس میں جھانکی کا مرکزی خیال علاقائی کنکٹی ویٹی کی اسکیم اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک)’’ تھا۔
****************************
U-4488
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1818556)
Visitor Counter : 116