امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت  726 ،ایل ایم ٹی  کھانے کا اناج اٹھا گیا اور  تقریبا 690 ایل ایم ٹی کھانے کے اناج تقسیم کئے گئے


تقریبا 10  فیصد  لین دین  ‘ایک قوم ایک راشن کارڈ پلان’ کی سہولت کے ذریعہ کیا جاتا ہے

Posted On: 06 APR 2022 3:59PM by PIB Delhi

صارفین امور ، خوراک  اور عوامی نظام تقسیم کی  مرکزی وزیر مملکت  سادھوی نرنجن جیوتی نے   آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے  جواب میں پردھان منتری  غریب کلیان ان یوجنا  (پی ایم جی  کے اے وائی)  کے بارے میں بتایا کہ  حکومت ہند  کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے  (ڈی ایف پی ڈی)  نے  قومی خوراک کے تحفظ کے قانون (این ایف ایس اے)  کے  تقریبا 80  کروڑ مستفیدین کو  اضافی اور  بلا قیمت  کھانے کے اناج (چاول /  گیہوں)  کی تقسیم شروع کردی ہے۔

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دستیاب   مرحلے وار  تقسیم  کی  رپورٹوں کے مطابق ، ابھی تک  مجموعی طور پر  تقریبا  726  لاکھ ایم ٹی  خوراکی اناج  اٹھا گیا ہے اور  لگ بھگ  690  لاکھ ایم ٹی خوراکی  اناج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔ سال وار اور  خوراکی اناج  وار  اعداد وشمار  درج ذیل  دکھائے گئے ہیں:

سال وارٍ

مختص کردہ کے مقابلے اناج  اٹھانے کا   فیصد

مقداری تقسیم ایل ایم ٹی میں

گیہوں

چاول

 میزان

مالی برس -21-2020

95  فیصد

102.4

196.2

298.6

مالی برس  22-2021

96 فیصد

184.5

206.6

391.1

 

 

 

او این او آر سی  منصوبے  کے  آغاز کے بعد  سے  ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں وار  بین ریاستی اور اندرون ریاست  نقل وحرکت کے لین دین  دکھاتے ہوئے ایک اسٹیٹ منٹ ضمیمہ میں ہے۔

اس طرح کے لین دین میں سے تقریبا 10  فیصد  ایک قوم ایک راشن کارڈ پلان کی سہولت کے ذریعہ سے  پورے کئے جاتے ہیں۔

 این ایف ایس اے  / پی ڈی ایس  کے تحت  مستفیدین کی پیش رسائی اور  آگاہی پیدا کرنے کی  ابتدائی ذمہ داری،  ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سونپی گئی ہے۔ تمام ریاستوں  نیز مرکز کے  زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  پی ایم -  جی کے اے وائی  اور  او این او  آر سی  منصوبے کی  بڑے پیمانے پر  تشہیر  کریں اور  آگاہی پیدا کریں۔ محکمہ نے ، او این او آر  سی منصوبے کے بارے میں  مختلف آئی ای سی (معلومات، تعلیم اور مواصلات)  مواد  بھی  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  شراکت کیا ہے، جو  راشن کی دکانوں اور دیگر  اہم  عوامی مقامات کے ذریعہ مسلسل آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہے۔  مزید بر آں محکمہ، باقاعدہ پریس ریلیز اور  شوسل میڈیا  کے ذریعہ او این او آر سی  کی  بڑے پیمانے پر  تشہیر  بھی کرتا ہے۔ تمام ریاستوں نیز مرکز  کے زیر انتظام علاقوں سے   یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ  وہ  معلومات  کی تشہیر  اور  راشن کارڈ   سے متعلق دیگر معاملات  کی معلومات  کے لئے  او این او آر سی  کے لئے مخصوص  ٹول  فری نمبر  14445  کو بھی  فعال کریں۔ ریاستوں نیز  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ  ‘میرا راشن ’ موبائل ایپلی کیشن کے بارے میں بیداری کو فروغ دیں،  جسے محکمہ نے ، این ایف ایس اے  مستفیدین کے فائدے کے لئے، این آئی سی کے ساتھ اشتراک میں  تیار کیا ہے۔

 ضمیمہ

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے  وار بین ریاستی اور اندرون ریاست  نقل وحرکت کے لین دین

ریاستیں

مجموعی اندرون  ریاست نقل وحرکت کے لین دین

مجموعی بین ریاستی  نقل وحرکت کے لین دین

مجموعی بین  اور اندرون ریاست  نقل وحرکت کے لین دین

 انڈمان ونکوبار جزائر

15,091

199

15,290

آندھرا پردیش

9,62,88,126

3,193

9,62,91,319

ارونا چل پردیش

1,124

137

1,261

بہار

17,88,29,488

13,329

17,88,42,817

چندی گڑھ

-

187

187

چھتیس گڑھ

1,44,889

47

1,44,936

دہلی

47,36,890

16,89,605

64,26,495

گوا

19,938

9,096

29,034

گجرات

18,30,921

1,00,487

19,31,408

ہریانہ

2,37,50,504

2,65,909

2,40,16,413

ہماچل پردیش

960

22,654

23,614

جموں وکشمیر

6,36,409

15,294

6,51,703

جھار کھنڈ

16,99,982

11,070

17,11,052

کرناٹک

3,86,77,177

15,465

3,86,92,642

کیرالہ

3,64,65,424

10,741

3,64,76,165

لداخ

-

188

188

لکشدیپ

122

54

176

مدھیہ پردیش

1,81,52,823

13,134

1,81,65,957

مہارا شٹر

3,21,26,222

1,29,876

3,22,56,098

منی پور

1,505

14

1,519

میگھالیہ

-

49

49

میزورم

1,924

4

1,928

ناگالینڈ

10,450

318

10,768

اڈیشہ

38,002

787

38,789

پڈ وچیری

-

1

1

پنجاب

38,26,986

10,280

38,37,266

راجستھان

7,20,58,541

14,814

7,20,73,355

سکم

4,503

300

4,803

تمل ناڈو

15,71,962

4,950

15,76,912

تلنگانہ

5,73,80,836

11,147

5,73,91,983

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

1,15,658

47,381

1,63,039

تری پورہ

5,96,857

7,996

6,04,853

اتر پردیش

4,68,56,037

35,372

4,68,91,409

اترا کھنڈ

-

30,676

30,676

مغربی بنگال

-

260

260

میزان

61,58,39,351

24,65,014

61,83,04,365

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-4469


(Release ID: 1818327)
Read this release in: English , Bengali , Manipuri , Tamil