سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پلازما پر مبنی ماحول دوست جراثیم کش ادویات کووڈ-19 جیسی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کر سکتی ہیں

Posted On: 19 APR 2022 5:31PM by PIB Delhi

محققین نے پلازما پر مبنی ایک جراثیم کش دوا تیار کی ہے جسے سرد ماحولیاتی دباؤ پلازما(سی اے پی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جو کووڈ-19 کے لیے ماحول دوست جراثیم کش مادے کے طور پر کام کر سکتی ہے۔

 کووڈ-19 وبائی مرض نے جراثیم کش ادویات کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے جو رابطے کے ذریعے پیدا ہونے والی یعنی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کر سکتی  ہیں۔ تاہم، زیادہ تر جراثیم کش دوائیں  کیمیائی مادوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو ماحول کے لیے مضر ہوتے ہیں۔ اس چیز نے محققین کو ماحول دوست متبادل  کے اصول کی سمت میں کام کرنے کی ترغیب دی۔

سائنسدانوں کی ایک ٹیم  نے، جس میں  محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) ، بھارتی حکومت، آسام کے ایک خود مختار تحقیقی ادارے  ایڈوانس اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی اے ایس ایس ٹی)  کے ادارے سے متعلق لائف سائنسز اینڈ فزیکل سائنسز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے  ڈاکٹر کاماچی سنکرانارائنن، ڈاکٹر مجیب آر خان، اور ڈاکٹر ایچ بیلنگ شامل ہیں، یہ ثابت کیا ہے کہ سرد ماحول کے دباؤ (سی اے پی)  سے پیدا ہونے والے پلازما میں ایس اے آر ایس- سی او وی-2 اسپائک پروٹین کو غیر فعال کرنے کی صلاحیت ہے، جو وائرل انفیکشن اور اس کے نتیجے میں کووڈ-19  پیدا کرنے کے لیے انسانی او سی ای 2 ریسیپٹر سے منسلک ہوتا ہے۔

پلازما، مادے کی وہ چوتھی صورت ہوتی ہے جس  سے کائنات کا بیشتر حصہ تشکیل پاتا ہے اس صورت میں جب کہ  لیباریٹری میں کنٹرول شدہ حالات میں اس کی تخلیق  ہوتی ہے اور اسے سرد ماحولیاتی دباؤ پلازما (سی اے پی) کہا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے پلازما بنانے والی گیسوں جیسے ہیلیم، آرگن اور ہوا کو ہائی وولٹیج برقی میدان سے گزارا جس کی وجہ سے آئیونوں اور الیکٹران کے مرکب کے ساتھ ایک مستحکم پلازما بنتا ہے، جو رد عمل کے چیمبر کے اندر سی اے پی کی گلابی چمک خارج کرتے ہیں۔

 آر ایس سی (رائل سوسائٹی آف کیمسٹری) ایڈوانسز کے بین الاقوامی جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پلازما میں پیدا ہونے والی قلیل مدتی انتہائی رد عمل والی آکسیجن اور نائٹروجن اسپیسز(آر او ایس/ آر این ایس ) نے ایس اے آر ایس- سی او وی -2 سپائیک کو پروٹین سی اے پی  علاج کے 2 منٹ کے اندر مکمل طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔  آر ٹی- پی سی آر تجزیہ نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سرد ماحولیاتی دباؤ پلازما،   ایس اے آر ایس سی او وی-2 وائرس کے آر این اے کو غیر فعال کر سکتا ہے۔

محققین نے اس حقیقت کا انکشاف کیا کہ  سی اے پی ، پلازما  پر مبنی پر جراثیم کش طریقہ کار، ماحولیاتی طور پر خطرناک کیمیکل پر مبنی جراثیم کشی کے طریقوں کا ایک بہتر متبادل ہے۔ ‘‘سرد ماحول کا پلازما ماحولیاتی طور پر محفوظ ہے کیونکہ، پلازما کے علاج کے ذریعے آلودگی سے پاک کرنے کے پورے عمل کے دوران، کوئی کیمیائی فضلہ پیدا نہیں ہوتا ہے’’۔

سرکردہ مصنفین ڈاکٹر۔ کاماچی سنکرارائنن اور ڈاکٹر ایچ بیلونگ نے کہا کہ جراثیم کشی کے طریقہ کار کو مختلف جراثیم یا پھپھوندی کے ذریعہ  ہونے والے انفیکشنز کے  علاج  تک بھی  توسیع دی جاسکتی ہے ۔

یہ تحقیق آئی اے ایس ایس ٹی کی کووڈ- 19 ٹیسٹنگ اور تحقیقی  ادارے میں انجام دی گئی  جس میں  ڈائریکٹر پروفیسر۔ آشیس کے مکھرجی  کے مطابق  آج تک 1.54 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

اشاعت:

https://doi.org/10.1039/D2RA00009A

راکیش روچل کھنیکر، مونالیسا کلیتا، پرسمیتا کلیتا، بھسوتی کشیپ، سنتانو داس، مجیب آر خان، ہیرمبا بیلونگ*، کماچی سنکرانارائنن*

 ایس اے آر ایس – سی او وی -2  پائیک پروٹین کے اے سی ای 2 پروٹین کے پابند ہونے اور آر این اے کو غیر فعال کرنے کے لیے سرد ماحولیاتی دباؤ پلازما۔

RSC Adv., 2022,12, 9466-9472

7.jpg

****************

(ش ح ۔ س ب۔رض )

U NO:4467



(Release ID: 1818297) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil