سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور فن لینڈ نے ورچوئل سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 20 APR 2022 10:39AM by PIB Delhi

ہندوستان اور فن لینڈ کے مندوبین نے مقداریہ شماریاتی کمپیوٹنگ میں تعاون کے ممکنہ شعبوں اور باہمی تعاون پر مبنی ورچوئل سینٹر آف ایکسیلنس(سی او ای) کے لیے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جس کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) ، ڈاکٹر  ایس چندر شیکھر نے  سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمےمیں منعقدہ ایک گول میز میٹنگ میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ۔ ‘‘دونوں ممالک تعلیمی اور صنعتی شراکت داروں کا  تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو خاص طور پر بنی نوع انسان اور بالعموم پورے کرہ ارض کی بہتری کے لیے کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد کر سکتے ہیں۔ ہم کم سے کم وقت میں بہترین ممکنہ ٹیکنالوجیز حاصل کرنے کے لیے اس شعبے میں عالمی سطح  کی  بہتر کارکردگی  کے لیے پرعزم ہیں،’’

ڈاکٹر چندر شیکھر نے اس علاقے میں دونوں ممالک کی طاقتوں اور کمزوریوں کا اندازہ  کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور  اسی کے ساتھ ساتھ ایک کور گروپ قائم کرکے کمزوریوں پر قابو پانے کے منصوبے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو اس پہل کو آگے بڑھائے۔

یہ میٹنگ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی،  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ ایم او ایس  پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی، ڈاکٹر۔ جتیندر سنگھ اور فن لینڈ کے وزیر برائے اقتصادی امور مسٹر میکا لنٹیلا کی موجودگی میں کوانٹم کمپیوٹنگ پر ہند-فنش ورچوئل نیٹ ورک سینٹر کے قیام کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کے ایک دن بعد منعقد ہوئی تھی۔

جناب پیٹری پیلٹونن، انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ، اقتصادی امور اور روزگار کی وزارت، فن لینڈ نے فن لینڈ کے بہترین  دماغوں کے ہندوستان کے بہترین دماغوں کے ساتھ شامل ہونے، سائنسی ماحولیاتی نظام کا استعمال کرنے اور دونوں ممالک کی مضبوط آئی ٹی کمیونٹیز کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جس سے ضمنی مصنوعات کے لئے بھی راستہ ہموار ہوسکے ۔

ڈاکٹر کے آر مرلی موہن ، ایڈوائزر، ڈی ایس ٹی نیشنل مشن فار انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز اور کوانٹم اینبلڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کیو یو ای ایس ٹی) نے پروگرام کے ذریعے تعاون کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ‘‘ہمارا مقصد ایک پروڈکٹ اور تحقیق پر مبنی تعاون کی طرف ہے جو سپر کمپیوٹنگ ڈیوائسز، سینسرز، کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، خلائی ٹیکنالوجیز، اور بہت سی دوسری چیزوں کے لیے کام کر سکتا ہے،’’

ڈاکٹر میکا ٹیرونن، کونسلر، ایجوکیشن اینڈ سائنس، فن لینڈ کے سفارت خانے نے فن لینڈ کوانٹم کمپیوٹنگ کی مضبوطی، جیسے انفراسٹرکچر، ہیریٹیج، پبلک فنڈنگ، اختراع سے چلنے والی صنعت، اس کے مضبوط کوانٹم ایکو سسٹم کے ساتھ ساتھ ثابت قدمی کے فن لینڈ کے عوام میں پائے جانے والے جذبے کے بارے میں بات کی۔

 

 

 

****************

 (ش ح ۔ س ب ۔رض )

U NO: 4463




(Release ID: 1818272) Visitor Counter : 156