اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کی وزارت میٹالرجسٹ/انجینئروں کی شاندار شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے بدھ کو ’’قومی میٹالرجسٹ ایوارڈ 2021‘‘کی میزبانی کرے گی

Posted On: 19 APR 2022 5:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت برائے اسٹیل کل یہاں ’’قومی میٹالرجسٹ ایوارڈ 2021‘‘ کی میزبانی کرے گی۔ اس پروگرام کی صدارت مرکزی وزیر اسٹیل رام چندر پرساد سنگھ کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد مینوفیکچرنگ، آر اینڈ ڈی، ڈیزائن، ایجوکیشن، ویسٹ مینجمنٹ، توانائی کے تحفظ اور آتم نربھر بھارت کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ان کی مخصوص شراکت کا احاطہ کرنے والے آئرن اینڈ اسٹیل کے شعبے میں کام کرنے والے میٹالرجسٹ/انجینئرز کی شاندار شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔

اسٹیل کی وزارت نے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایوارڈز کو معقول بنانے کے سلسلے میں وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ساتھ وسیع غور و خوض کے بعدقومی میٹالرجسٹ ایوارڈ کا آغاز کیا ہے۔ دیگر تبدیلیوں کے علاوہ، ایوارڈ کا نام قومی میٹالرجسٹ ڈے ایوارڈ سے بدل کر قومی میٹالرجسٹ ایوارڈز کر دیا گیا، نامزدگی پول کو وسیع کرنے کے لیے اہلیت کی شرائط کو کم محدود کیا گیا، ایوارڈ کے قد کو بڑھانے اور اسے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایوارڈز کی تعداد کو کم کیا گیا وغیرہ۔ ایوارڈز نہ صرف فرد/تنظیم کے حوصلے کو بڑھاتے ہیں جب ان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جاتا ہے بلکہ جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے، حوصلہ افزائی میں اضافہ، دوستانہ مقابلے کی حوصلہ افزائی، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، مثبت کام کی جگہ بنانے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

قومی میٹالرجسٹ ایوارڈ 2021 کے لیے درخواستوں/نامزدگیوں کی جمع کرانے کا عمل اگست 2021 سے ستمبر 2021 کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اسکریننگ اور سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ درخواستوں/نامزدگیوں کی جانچ اور درخواست دہندگان کے حاصل کردہ اوسط نمبروں کی بنیاد پر زمرہ جات یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ،قومی میٹالرجسٹ ایوارڈ، آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں آر اینڈ ڈی کے لیے ایوارڈ اور ینگ میٹالرجسٹ (میٹل سائنس) ایوارڈ کو حتمی شکل دی گئی۔

*************

 

 

 

ش ح ۔  ا ک ۔ م ش

U. No.4461

 



(Release ID: 1818265) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada