کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے نے مالی سال 2021-22 میں اب تک کی سب سے زیادہ 1.67 لاکھ کمپنیاں رجسٹر کیں

Posted On: 18 APR 2022 4:24PM by PIB Delhi

مالی سال 2021-22 کے دوران، کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے ) نے مالی سال 2020-21 کے دوران 1.55 لاکھ کمپنیوں کے مقابلے میں 1.67 لاکھ سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر کیں۔

یہ اضافہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ مالی سال 2020-21 کے دوران شامل ہونے والی کمپنیوں کی تعداد پچھلے سالوں میں سب سے زیادہ تھی۔ مالی سال 2021-22 کے دوران یہ اندراج مالی سال 2020-21 کے دوران درج کی گئی کمپنیوں سے آٹھ فیصد زیادہ ہے، جبکہ ایم سی اے نے مالی سال 2018-19 کے دوران بالترتیب 1.24 لاکھ کمپنیاں اور 2019-20 میں 1.22 لاکھ کمپنیاں رجسٹر کیں۔ اس نے مالی سال 2020-21 کے دوران 1.55 لاکھ کمپنیاں رجسٹر کیں۔

کاروبار کرنے میں آسانی (EoDB) کے لیے حکومت ہند کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، ایم سی اے  نے بہت سے اقدامات کیے ہیں جس سے ہندوستان میں کاروبار شروع کرنے کے لیے بہت سے طریقہ کار، وقت اور لاگت کی بچت ہوتی ہے۔

ایم سی اے نے فروری 2020 میں SPICe+ فارم کا آغاز کیا ہے اور مرکزی حکومت کی تین  وزارتوں/محکموں (وزارت کارپوریٹ امور،  وزارت محنت اور وزارت خزانہ میں محکمہ محصولات)، تین  ریاستی حکومتوں (مہاراشٹرا، کرناٹک اور مغربی بنگال)، اور این سی ٹی دہلی کے لیے  گیارہ  درج ذیل خدمات کو مربوط بھی کیا ہے:

  • نام ریزرویشن
  • کمپنی انکارپوریشن
  • ڈائریکٹر شناختی نمبر
  • ای پی ایف او  رجسٹریشن نمبر
  • ای ایس آئی سی  رجسٹریشن نمبر
  •  پی اے این
  • ٹی اے این
  • ریاست مہاراشٹر، کرناٹک اور مغربی بنگال کے لیے پروفیشن ٹیکس رجسٹریشن نمبر
  • بینک اکاؤنٹ نمبر اور
  • جی ایس ٹی این نمبر (اختیاری بنیاد پر)
  • دہلی کے این سی ٹی کے لیے دکان اور اسٹیبلشمنٹ رجسٹریشن نمبر

مالی سال 2021-22 کے دوران، سب سے زیادہ رجسٹریشن والی ریاستوں میں مہاراشٹر (31,107 کمپنیاں) اس کے بعد اتر پردیش (16,969 کمپنیاں) دہلی (16,323 کمپنیاں) کرناٹک (13,403 کمپنیاں) اور تمل ناڈو (11,020 کمپنیاں) تھیں۔

شعبے کے لحاظ سے، کاروباری خدمات (44,168 کمپنیاں) میں سب سے زیادہ کمپنیاں شامل کی گئیں، اس کے بعد مینوفیکچرنگ (34,640 کمپنیاں) کمیونٹی، ذاتی اور سماجی خدمات (23,416 کمپنیاں) اور زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیاں (13,387 کمپنیاں) شامل کی گئیں۔

ایم سی اے ریگولیٹری ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اس نے ماضی قریب میں EoDB کی جانب کئی اقدامات کیے ہیں جیسے:-

  • چھوٹی کمپنیوں کی تعریف پر نظر ثانی جس سے تقریباً دو  لاکھ کمپنیوں پر تعمیل کا بوجھ کم ہوا ہے۔
  • پندرہ  لاکھ روپے تک مجاز سرمایہ تک کمپنی کی شمولیت کے لیے صفر ایم سی اے فیس
  • ایک شخصی کمپنیوں (OPCs) کی شمولیت کی ترغیب
  • کمپنیز اور ایل ایل پی ایکٹ کے تحت تکنیکی اور طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کو مجرمانہ بنانا۔

****

U.No:4398

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1817925) Visitor Counter : 166


Read this release in: Malayalam , English , Marathi , Hindi