وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منوج سی پانڈے کو آرمی چیف کے طور پر مقرر کیا ہے

Posted On: 18 APR 2022 7:25PM by PIB Delhi

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منوج سی پانڈے کو، جو اس وقت فوج کے نائب سربراہ ہیں، کو 30 اپریل 2022 کی دوپہر سے اگلے آرمی چیف کے طور پر مقرر کیا ہے۔ 6  مئی 1962 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل منوج سی پانڈے کو24 دسمبر 1982کو ہندوستانی بری فوج میں کور آف انجینئرز (دی بمبئی سیپرز) میں کمیشن دیا گیا۔  39 سال پر محیط اپنی طویل اور ممتاز خدمات کے دوران، انہوں نے متعدد کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل تقرریوں میں خدمات انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج سی پانڈے کی کمانڈ کی تقرریوں میں جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اسٹرائیک کور اور انفنٹری بریگیڈ کے حصے کے طور پر مغربی تھیٹر میں انجینئر بریگیڈ کی کمان شامل ہے۔کمانڈ کی دیگر اہم تقرریوں میں مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقے میں ایک ماؤنٹین ڈویژن اور ایک کور کی کمان شامل ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر، افسر نے نائب سربراہ آرمی سٹاف مقرر ہونے سے پہلے انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف اور کولکتہ میں ایسٹرن کمانڈ کے جی او سی-ان-سی کے طور پر اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج سی پانڈے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے اسٹاف کالج، کیمبرلے (یو کے)، آرمی وار کالج، مہو اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی میں کورسز کیے ہیں۔

ان کی شاندار خدمات کے لیے لیفٹیننٹ جنرل منوج سی پانڈے کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

****

 

U.No:4407

ش ح۔ش ت۔س ا


(Release ID: 1817884) Visitor Counter : 291