زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بزنس کرنے میں آسانی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت نے زرعی اشیائ کی برآمد ؍ درآمد اور کیڑے مار دواؤں کے رجسٹریشن کے مربوط ہائی ٹیک آن لائن پورٹل کا افتتاح کیا


ڈرون استعمال کر کے کیڑے مار دوائیں استعمال کرنے والے تقریباً تمام قسموں کے لئے درخواستوں کو منظوری

یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ زرعی برآمدات اور کاروبار کرنے میں آسانی کی جانب بڑے اقدامات کئے گئے ہیں: جناب نریندر سنگھ تومر

مرکزی حکومت ہندوستانی زراعت کو مضبوط کرنے کے عہد کی پابند ہے

Posted On: 18 APR 2022 4:28PM by PIB Delhi

 

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج دو پورٹلس کا آغاز کیا، جن میں سے ایک کیڑے مار دواؤں کے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن ( سی آر او پی) اور پلانٹ کورنٹیشن انفورمیشن سسٹم ( پی کیو آئی ایس) کے لئے ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ دو پورٹلس شروع کئے گئے ہیں اور ان کے ذریعے ڈیجیٹل زراعت اور کاروبار میں آسانی کو فروغ ملے گا۔ جناب تومر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ زرعی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر وزیراعظم کی جانب سے زور دیئے جانے سے زراعت کا شعبہ مزید ترقی کرے گا۔ نئے پورٹلس سے کسانوں ، برآمدکاروں اور صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے  زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، کورنٹین اینڈ اسٹوریج ڈائرکٹریٹ، فرید آباد زرعی اشیائ کی برآمدات اور درآمدات اور کیڑے مار دواؤں کی ہندوستانی صنعت کے کام کاج اپنے دو ]ورٹلس کے ذریعے دیکھ رہا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن آف پیسٹی سائڈ (سی آر او پی) ا ور پلانٹ کورنٹین انفورمیشن سسٹم ( ڈی پی پی کیو ایس) اس بات کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کہ زرعی اشیائ کی برآمد اور درآمد اور کیڑے مار دواؤں کے رجسٹریشن کی درخواستوں کو اور زیادہ تیزی سے فروغ دیئے گئے دو آن لائن پورٹلس کا آغاز کیا ہے۔

 

پی کیو ایم ایس پورٹل سے درخواست گزار کو ذاتی طور پر جائے بغیر ایک شفاف طریقہ کار حاصل ہوگا اور ای ادائیگی اور دستاویزات کو آن لائن اپلوڈ کر کے متعلقہ سرٹیفکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جا سکیں گے۔

 

ڈی اے ایف ڈبلیو نے سی جی جی  حیدرآباد کو ساتھ لے کر پلانٹ کو رنٹین انفورمیشن سسٹم (پی کیو ایم ایس) کےلئے نئی ٹیکنالوجی پلانٹ فارم پر ڈیزائن، فروغ، تکنیکی مدد، دیکھ ریکھ اور بلا رکاوٹ ای گورننس اقدامات کے لئے کام شروع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی کیڑے مار دواؤں کے جامع رجسٹریشن (سی آر او پی) کے لئے ای گورننس اور اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔

 

ڈرون کا استعمال کر کے کیڑے مار دواؤں کا چھڑکاؤ:

ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ اور ہندوستان میں اس کے استعمال اور کسان ڈرون  کے استعمال میں آسانی لانے کے وزیراعظم کے ویژن کے عین مطابق، جیسا کہ بجت دستاویز 2022 میں اعلان کیا گیا تھا، محکمے نے تمام متعلقہ فریقوں صلاح و مشورہ کر کے کیڑے مار دواؤں کے لئے ڈرون کے استعمال اور تغذیہ بخش اجزائ چھڑکنے کے لئے ڈرون کام میں لانے کیلئے ایک اسٹینڈرڈز آپریٹنگ طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کو تمام کسانوں تک پہنچانے کے لئے وزارت نے آج حکم جاری کئے ہیں اور کیڑے مار دواؤں کے تمام رجسٹرڈبرانڈز کے لئے چھڑکاؤ کو عبوری اجازت دے دی ہے۔ یہ کیڑے مار دوائیں وہ ہیں، جن کی فصلوں پر افادیت ثابت کی جا چکی ہے اور ملک میں یہ دوسرے طریقوں سے پہلے ہی سے استعمال کی جا رہی ہیں۔

 

اس موقع پر موجود اکابرین میں زراعت کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، زراعت کے سکریٹری جناب منوج آہوجا، زراعت کی وزارت کے اعلیٰ افسران، سنٹر فار گڈ گورننس کے ڈی جی جناب راجندر نمجے، آئی سی اے آر کے سائنسداں، زرعی، صنعتی اور کسانوں کی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

 

 



(Release ID: 1817856) Visitor Counter : 156