قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی سائبر پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لئے قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ کی طرف سے سرکاری افسران اور اہم شعبے کی تنظیموں کی خاطر نیشنل سائبر سکیورٹی انسیڈ ینٹ ریسپانس ایکسرسائز (این سی ایکس انڈیا) کا اہتمام

Posted On: 18 APR 2022 3:13PM by PIB Delhi

 

قومی سلامتی کے مشیر کیرتی چکر جناب اجیت ڈوول نے آج نیشنل سائبر سیکورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل راجیش پنت  اور ڈی آر ڈی او کے سکریٹری ڈاکٹر ستیش ریڈی کے ساتھ نیشنل سائبر سیکیورٹی انسیڈینٹ ریسپانس ایکسرسائز کا افتتاح کیا۔ نیشنل سائبر ایکسرسائز (این سی ایکس) انڈیا کا اہتمام  18 سے 29 اپریل 2022 تک دس دنوں کی مدت میں ایک ہائبرڈ ایکسرسائز کے طور پر کیا جائے گا۔ اس کا مقصد عصری سائبر خطرات اور سائبر واقعات سے نمٹنے اور ردعمل کے حوالے سے حکومت/اہم شعبے کی تنظیموں اور ایجنسیوں کے سینئر مینجمنٹ اور تکنیکی عملے کو تربیت دینا ہے۔

یہ پروگرام حکومتِ ہند کے قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ (این ایس سی ایس)  کی طرف سے نالج پارٹنر کے طور پر ڈیٹا سیکورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے ساتھ مل کر اور دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے تعاون سے  منعقد کیا جا رہا ہے۔ تربیت کا پلیٹفارم سائبر ایسر ٹیکنالوجیز کی طرف سے فراہم کر رہا ہے جو عالمی سطح پر کئی بڑی سائبر مشقوں کے انعقاد کے لئے تسلیم شدہ ایک اسٹونیائی سائبر سیکیورٹی کمپنی ہے۔

تربیتی سیشن، لائیو فائر اور اسٹریٹجک مشقوں کے ذریعے 140 سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔ شرکائے تربیت کو سائبر سیکیورٹی کے مختلف اہم شعبوں کے تعلق سے تربیت دی جائے گی جیسے کہ در اندازی کا پتہ لگانے کی تکنیک، مالویئر انفارمیشن شیئرنگ پلیٹ فارم (ایم آئی ایس پی)، مخدوش صورتحال سے نمٹنے اور اندر داخل ہونے کی آزمائش کے علاوہ نیٹ ورک پروٹوکول اور ڈیٹا فلو، ڈیجیٹل فرانزکس وغیرہ۔

 

این سی ایس انڈیا سائبر خطرات کو بہتر طور پر سمجھنے، تیاری کا اندازہ لگانے، اور سائبر بحران کے انتظام اور تعاون کے لئے مہارتیں پیدا کرنے کے لئے اسٹریٹجک لیڈروں کی مدد کرے گا۔ اس سے سائبر سیکیورٹی کی مہارتوں، ٹیم ورک، منصوبہ بندی، مواصلات، تنقیدی سوچ، اور فیصلہ سازی کی صلاحیت پیدا کرنے اور جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔

قومی سلامتی کے مشیر کیرتی چکر جناب اجیت ڈوول نے اپنے کلیدی خطبے میں ملک میں ہونے والے ڈیجیٹل انقلاب اور حکومت کی طرف سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل خدمات کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائبر سیکیورٹی بدستور کسی بھی کامیاب ڈیجیٹل تبدیلی کی بنیاد ہے۔ سائبر اسپیس میں کوئی بھی خطرہ براہ راست ہماری سماجی، اقتصادی اور قومی سلامتی کو متاثر کرتا ہے اس لئے ہمیں اپنی سائبر اسپیس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

نیشنل سائبر سیکورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل راجیش پنت نے ہندوستانی سائبر اسپیس کی اہمیت اور شہریوں، کاروباروں اور حکومتوں کے لئے اسے سلامت اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دنیا اور ہمارے ملک میں ہونے والے نقصاندہ سافٹ ویئر اور سپلائی چین حملوں میں اضافے کے بارے میں بات کی اور یہ کہ ان حملوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے تمام تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی حاصل کرنا کس طرح بہت ضروری ہے۔ انہوں نے نقصاندہ سافٹ ویئر کے ذریعہ آئل انڈیا لمیٹڈ پر حالیہ حملے اور عالمی منظر نامے میں سائبر جنگ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

حکومت ہند سائبر سیکورٹی میں صلاحیتوں پیدا کرنے اور مہارتوں کو بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1817851) Visitor Counter : 219