کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پرہلاد جوشی نے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ(این ایم ای ٹی) سے سرگرمیاں تیز کرنے کی اپیل کی


ریاستی حکومتوں نے 22-2021 کے دوران این ایم ا ی ٹی کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈس سے چھ معدنی بلاکوں کی نیلامی کی

چودہ ریاستی حکومتوں کو  ترغیب کے طور پر 880 لاکھ روپے جاری کیے گئے

Posted On: 13 APR 2022 4:38PM by PIB Delhi

کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ سال 2021-22 کے دوران  معدنیات کو دریافت کرنے سے متعلق  قومی ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) نے اب تک سب سے زیادہ 125 کروڑ روپے کے فنڈس جاری کیے ہیں اور 748  کروڑروپے کی مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ وزیر موصوف  جناب جوشی  آج یہاں این ایم ای ٹی کی چوتھی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ فی الحال ایک مکمل خود مختار ادارہ کے طور پر این ایم ای ٹی کے کاموں کے لیے فنڈز محدود نہیں ہوں گے، وزیر  موصوف نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ آتم  نربھر بھارت کو مزید تقویت  بہم پہنچانے کے لیے دریافت اور کان کنی کی سرگرمیوں کو تیز کریں۔ جناب جوشی نے کہا کہ این ایم ای ٹی کے ذریعہ فراہم کیے گئے چھ معدنی بلاکوں کے لئےفنڈس کی چار ریاستی حکومتوں نے22-2021 کے دوران 1.63 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ نیلامی کی تھی۔ مرکز کی طرف سے 14 ریاستی حکومتوں کے حق میں 22-2021 کے دوران ترغیب کے طور پر 880 لاکھ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کان کنی کے شعبے میں کی گئی حالیہ اصلاحات ریاستی حکومتوں سے حاصل کردہ جائزے پر مبنی ہیں۔

 

میٹنگ میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور سائنس اور ٹیکنالوجی  کےریاستی وزیرمملکت  (آزادانہ چارج) نے بھی شرکت کی۔جبکہ ارضیاتی سائنس کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،وزیر اعظم  کے دفتر میں عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گورننگ باڈی کے ممبر کی حیثیت سے شرکت کی۔ دونوں وزراء نے دریافت اور کان کنی میں مزید رفتار پیدا کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

کرناٹک اور مدھیہ پردیش سے کان کنی اور جیولوجی کے آزادانہ  چارج رکھنے والے ریاستی حکومتوں کے وزراء نے بھی آج  اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

 

مالی سال 22-2021 کے دوران، این ایم ای ٹی نے گزشتہ سالوں کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، پروجیکٹوں کی منظوری دی اور دریافت کرنے والی ایجنسیوں کو فنڈز فراہم کرنے کے معاملے میں نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ معدنیات کو دریافت کرنے سے متعلق قومی ٹرسٹ (این ایم ای ٹی )سال  2015 میں ملک میں معدنیات کی دریافت کو بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔ این ایم ای ٹی کی گورننگ باڈی (جی بی) ٹرسٹ کے کام کرنے اور اس کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے وسیع پالیسی خاکہ تیار کرتی ہے۔

 

*************

ش ح- ش ر– ف ر

U. No.4385


(Release ID: 1817691) Visitor Counter : 126