شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرق کی زرعی صنعتکاری کی معروف شخصیت – این ای آر سی آر ایم ایس کی پہل قدمیوں کی کامیابی کی داستان، جو ڈونر کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک درج رجسٹرڈ سوسائٹی ہے

Posted On: 13 APR 2022 6:18PM by PIB Delhi

منی پور کے اکھرول ضلع میں، زرعی موسمی حالات سیب کی کاشت کے لیے سازگار ہیں۔ سال 2019 میں سیب کی کم ٹھنڈک والی اقسام کو اکھرول ضلع میں نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) ، این ای سی ،حکومت ہند نے انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی )  نےپالم پور، ہماچل پردیش کے  ا دارے کے ساتھ  اشتراک کو متعارف کیا تھا۔  اس اقدام کو کاشتکار برادری کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے زبردست ردعمل حاصل ہوا۔

 

IMG-20210624-WA0033

 

 اس اقدام کے تحت پوئی گاؤں، اکھرول، منی پور کی باشندہ محترمہ اگسٹینا اونگشی شمرے کو سیب کی کاشت کے لیے فائدہ حاصل کرنےوالے کے طور پر منتخب کیا گیا۔ وہ ان کسانوں میں سے ایک تھیں جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی ) ، پالم پور، ہماچل پردیش میں تربیت حاصل کی تھی۔ صلاحیت سازی میں مدد کے بعد محترمہ شمرے نے اپنے باغ میں کامیابی سے سیب کی کاشت کی۔ پہلی پیداوارمیں انہوں نے، تقریباً 160 کلو سیب  کی کاشت کی جسے انہوں نے  200 روپئے فی کلو گرام کی منافع بخش قیمت پر فروخت کیا۔

 

https://www.rvasia.org/sites/default/files/styles/max_width_770px/public/2021-08/apple_farmer.jpg?itok=YzVB3uYQ

 

ان کی  کامیابی سے تحریک حاصل کرکے چند اور کسانوں نے سیب کی کاشت شروع کی۔ ان کی مثالی کوششوں کے لیے، منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب۔ این بیرن سنگھ نے انہیں مبارکباد دی۔ بعد میں انہوں نے ریاستی حکومت سے سیب کی کاشت اور اس کی فصل کے بعد کے انتظام کی تربیت کے لیے مالی مدد بھی حاصل کی۔

محترمہ شمرے نے اپنی زندگی کو تبدیل کرنے اورانہوں معاشی طور پر خود کفیل بننے کے قابل بنانے کے لیے این ای آر سی آر ایم ایس ، این ای سی ، حکومت ہند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ آج انہوں نے آتم  نربھربھارت کے ایک نئے معنی کو محسوس کیا ہے اور ان کی کہانی شمال مشرقی ہندوستان کی پوری کسان برادری کے لیے ایک تحریک ہے۔

*************

ش ح- ش ر– ف ر

U. No.4380



(Release ID: 1817677) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil