صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’پی ایل آئی اسکیم آتم  نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے‘‘: مرکزی وزیر صحت اور کیمیکل اور کھاد


ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ممبئی میں انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی ڈائمنڈ جبلی تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 14 APR 2022 2:15PM by PIB Delhi

 صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا ہے کہ دوا سازی کی صنعت نےآتم نربھر بھارت کے ویژن کو پورا کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ آج ممبئی میں انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ڈی ایم اے) کی ڈائمنڈ جبلی منانے کےلئے 'انڈین فارما - گلوبل ہیلتھ کیئر' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح  ترغیبات سے منسلک ترقیاتی اسکیم جیسے سرکاری اقدامات اس شعبے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ "ترغیبات سے منسلک ترقیاتی اسکیم کے ذریعے، حکومت نے دواسازی کی گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرکے درآمد کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ پی ایل آئی اسکیم نے ہندوستان میں 35 سے زیادہ مصنوعات کی پیداوار شروع کی ہے۔ وزیر  موصوف نے فارماسیوٹیکل سیکٹر کو اگلے 25 سالوں کا منصوبہ تیار کرنے کی تلقین کی۔

 

 

وزیر موصوف نے انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو ڈائمنڈ جبلی منانے کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب جبکہ ملک امرت مہوتسو تقریبات منا رہا ہے ، حکومت اس شعبے کو ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے سرگرم طور پر کام کر رہی ہے۔ "حکومت ڈرگس   اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 میں ترمیم کرکے اور کاروبار میں سہولت کو فروغ دے کر صنعت کی مدد کر رہی ہے۔ ہم صنعت کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویبنارس کی ایک سیریز کے ذریعے حکومت نے مرکزی بجٹ کی شقوں کے نفاذ پر صنعت اور دیگر متعلقہ فریقوں تک پہنچنے اور ان سے مشورہ کرنے کی کوشش کی ہے۔"

 

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت غریب حامی، کسان حامی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہ صنعت دوست بھی ہے۔ فارما سیکٹر کی شراکت کو یاد کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی فارما صنعت نے ہندوستان کو یہ اعزاز دلوایا ہے کہ اسے 'دنیا کی فارمیسی' کہا جائے۔

"حکومت صحت کے شعبے کو منافع کمانے والی صنعت کے طور پر نہیں دیکھتی۔ جب ہم دوائیں برآمد کرتے ہیں، تو ہم اسے ’واسودھائیو کٹمبکم‘  یعنی دنیا ایک کنبے کے مانند ہے، کے نظریہ کے ساتھ کرتے ہیں۔ جناب منڈاویہ نے مزید کہا کہ  کووڈ-19 عالمی وباءکی پہلی لہر کے دوران، ہندوستان نے 125 ممالک کو دوائیں فراہم کیں۔

 

 

یونین فارما سکریٹری محترمہ ایس اپرنا نے فارما سیکٹر کی پیداوار اور ترقی کو یقینی بنانے میں اختراع اور تحقیق کے رول پر زور دیا اور آئی ڈی ایم اے سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے۔

سکریٹری نے آئی ڈی ایم اے اور صنعت پر بھی زور دیا کہ وہ پائیدار بنیادوں پر منشیات کی حفاظت کی قابل قبول سطح کی تعمیر کے لیے حکمت عملی اور منصوبوں میں مسائل کو حل کریں۔

 

 

اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے دیگر معززین کے ساتھ آئی ڈی ایم اے کی ڈائمنڈ جوبلی سال کی سالانہ اشاعت جاری کی۔

ڈاکٹر وی جی سومانی، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا، صحت اور خاندانی بہبود کے امور کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،  آئی ڈی ایم اے کے قومی صدر ڈاکٹر ویرانچی شاہ، آئی ڈی ایم اے ڈائمنڈ جبلی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب بھرت شاہ، سابق قومی صدر مسٹر مہیش دوشی، اور آئی ڈی ایم اے کے جنرل سکریٹری جناب میہول شاہ بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

 

*************

ش ح- ش ر– ف ر

U. No.4377 


(Release ID: 1817668) Visitor Counter : 156