ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہندوستان کو عالمی فیشن کیپٹل بنانے کی سمت این آئی ایف ٹی کام کریں، مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نوجوان گریجویٹس سے اپیل کی

Posted On: 16 APR 2022 9:14PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نوجوان  نفٹ  گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو دنیا کا فیشن کیپٹل بنانے کے لیے کام کریں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی، ممبئی کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  گوئل نے کہا کہ ہندوستانی ڈیزائنرز اور فنکاروں کے پاس مہارت کے سیٹ اور اختراعی آئیڈیاز یعنی تصورات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی ڈیزائنرز بشمول  نفٹ  گریجویٹس عالمی سطح پر غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔

1.jpg

فارغ التحصیل طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب گوئل نے کہا، ’’آپ میں سے ہر ایک نوجوان خواب دیکھنے والا ہے۔ آپ نئے آئیڈیاز، نئے ڈیزائن اور نئے تصورات لے کر آتے ہیں‘‘۔ مقامی کولہاپوری چپل اور پیٹھانی ساڑھیوں کی مثال دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ’’روایتی ہندوستانی فنون اور دستکاری عالمی فیشن کے رجحانات بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔

2.jpg

جناب گوئل نے کہا، ’’بطور ڈیزائن کے طالب علم، آپ میں سے ہر ایک گہری حساسیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ آپ کے کام کے معیار میں دکھایا جائے گا اور آپ اپنے کام کرنے والوں، بنکروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انہیں ان کے کام کی مناسب قیمت ملے۔‘‘ وزیر موصوف نے کہا کہ  نفٹ  گریجویٹس سے یہ توقع ہے کہ وہ اعلیٰ معیارات اور اخلاقیات کو برقرار رکھیں۔

این آئی ایف ٹی طلباء کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے، ٹیکسٹائل کے وزیر نے کہا کہ  نفٹ  کے بہت سے فارغ التحصیل جلد ہی بالی ووڈ کے لیے ڈیزائننگ شروع کر دیں گے۔

3.jpg

مرکزی وزیر جناب گوئل نے مشاہدہ کیا کہ بیچلرز آف فیشن ٹکنالوجی، ماسٹر آف فیشن ٹکنالوجی اور ماسٹرز آف فیشن مینجمنٹ کو یو جی سی نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یو جی سی کی تسلیم شدہ تکنیکی ڈگریاں آپ کو دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد کریں گی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کورسز کی یکساں معیار سازی طلباء کے لیے تعلیمی قدر کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔

4.jpg

جناب گویل نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے ادارے اور قوم (ملک)کو کچھ واپس دیں۔ انہوں نے بتایا کہ  نفٹ  ، ہینڈلوم بنانے والوں، دستکاری کے کاریگروں اور دیگر کے لیے سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے طلباء سے درخواست کی کہ وہ کورسز کو ڈیزائن کرنے اور فنکاروں کی رہنمائی میں ادارے کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا، ’’ان لوگوں کو واپس دینے پر غور کریں جنہیں اعلیٰ معیار کی تعلیم کا موقع نہیں ملتا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہو سکتا ہے کہ بنکروں کے ایک کلسٹرکو اپنائیں، اپنے کارکنوں کو ہنر مند بنانے پر غور کریں، انہیں بہتر کام کرنے کی تعلیم دیں، بہتر ڈیزائن، پیکیجنگ، مارکیٹنگ، برانڈنگ کے ذریعے ان کی آمدنی کو بہتر بنانے میں مدد کریں‘‘۔

2020 اور 2021 میں کورس مکمل کرنے والے 627 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔ مختلف کورسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو میڈلز، اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

*****

U.No:4366

ش ح۔ ش ت۔س ا



(Release ID: 1817643) Visitor Counter : 144