ریلوے کی وزارت

اشونی ویشنو نے کھجوراہو میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا


کھجوراہو کے علاقے کی ترقی کےلیے وندے بھارت ٹرین کا اعلان

عوامی نمائندوں سے چھتر پور کو ون سٹیشن ون پروڈکٹ اسکیم کے تحت شامل کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کیا

Posted On: 17 APR 2022 2:16PM by PIB Delhi

بھارتی ریلویز اپنے مسافروں کو ریلوے اسٹیشنوں پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات، مواصلات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی  کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو،  نے کھجوراہو جھانسی قومی شاہراہ/ایکسپریس وے کے اپنے دورے کے دوران کہی۔

اپنے دورے کے دوران، عزت مآب وزیر ریلوے نے بندیل کھنڈ خطے میں پردھان منتری گرام یوجنا میں کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے مہاراجہ چھترسال کنونشن سنٹر علاقہ کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔معائنے کے دوران حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب وریندر کمار اور دیگر عوامی نمائندے بھی ان کے ہمراہ  موجود تھے۔

اپنی بات چیت کے دوران، عزت مآب وزیر ریلوے نے کھجوراہو سے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ چھتر پور اور کھجوراہو میں دو ریک پوائنٹس کو منظوری دی گئی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریل ٹکٹ اب 45000 ڈاک خانوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی  آر او بی / آر یو بی  اہم مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے بھارت گورو ٹرینوں جیسے رامائن ایکسپریس، الیکٹریفیکیشن کے آپریشن کا بھی ذکر کیا جو اگست تک مکمل ہونا ہیں ۔اس وقت تک وندے بھارت بھی شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے وژن ’حکومت عوام کی خدمت ہے‘ کو علاقے کی ترقی کے لئے اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

ریلوے کے وزیر نے کھجوراہو اسٹیشن کو عالمی معیار کا اسٹیشن بنانے کے لیے اس کے دوبارہ فروغ کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر محترم نے مقامی انتظامیہ اور ریلوے کے ساتھ مل کر کسانوں کو اپنی زمین پر سولر پلانٹ لگانے کی ترغیب دی تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔پائلٹ پروجیکٹ بندیل کھنڈ سے شروع کیا جانا ہے، جس کے لئے جلد ہی زمین کی نشاندہی کی جائے گی۔ کسان مورچہ، ریلوے اور ضلع انتظامیہ مشترکہ طور پر مقام کی نشاندہی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ون سٹیشن ون پروڈکٹ سکیم کو بھی وسعت دی جا رہی ہے تاکہ مقامی سطح کی مصنوعات کو سٹیشنوں کے ذریعے مارکیٹ میں دستیاب کرایا جا سکے۔اس اسکیم کے تحت  ایک ہزار اسٹیشنوں کو شامل کیا جائے گا، جس میں چھتر پور اسٹیشن کو بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنا کے قریب چونا پتھر کی صنعتیں اہم ہیں۔ پنا کو ریلوے سے جوڑا جانا ہے۔

اس موقع پر شمال وسطی ریلوے کے جنرل منیجر جناب پرمود کمار، مغربی وسطی ریلوے کے جنرل منیجر جناب سدھیر کمار گپتا، ڈویژنل ریلوے کے منیجر جناب آشوتوش کے ساتھ ضلع کلکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ریلوے انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

*****

U.No:4359

ش ح۔ ش ت۔س ا



(Release ID: 1817583) Visitor Counter : 131