وزارت دفاع

آرمی کمانڈروں کی کانفرنس 18 سے 22 اپریل 2022 تک نئی دہلی میں ہوگی

Posted On: 17 APR 2022 1:56PM by PIB Delhi

آرمی کمانڈروں کی کانفرنس 18 سے 22 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں شیڈول ہے۔ آرمی کمانڈروں کی کانفرنس ایک اعلی سطحی ششماہی تقریب ہے جو ہر سال اپریل اور اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ کانفرنس تصوراتی سطح پر بات چیت کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے، جس کا اختتام ہندوستانی فوج کے لیے اہم پالیسی ساز فیصلے کرنے پر ہوتا ہے۔

کانفرنس کے دوران، ہندوستانی فوج کی سینیئر قیادت سرگرم سرحدوں کے ساتھ آپریشنل صورتحال کا جائزہ لے گی، تنازعات کے پورے میدان میں خطرات کا جائزہ لے گی اور صلاحیت کی نشوونما اور آپریشنل تیاری کے منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کرنے کے لیے صلاحیت کے خلا کا تجزیہ کرے گی۔ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق پہلوؤں پر بات چیت، مقامیت کے ذریعے جدید کاری، اعلیٰ تکنیک کی شمولیت اور روس-یوکرین جنگ کے کسی بھی اثرات کا جائزہ لینا بھی طے ہے۔

علاقائی کمانڈ کی طرف سے سپانسر کیے گئے ایجنڈا کے مختلف نکات پر سینیئر کمانڈروں کے ذریعہ غور و خوض کیا جائے گا، اس کے علاوہ کاموں کو بہتر بنانے، مالیاتی انتظام، ای-وہیکلز متعارف کرانے اور ہندوستانی فوج میں ڈجیٹلائزیشن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر، آرمی ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی (AWES) اور آرمی گروپ انشورنس فنڈ (AGIF) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

21 اپریل 2022 کو عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سینیئر کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس وزارت دفاع کے باہمی تعامل سیشن کے دوران فوجی امور کے محکمہ اور دفاعی محکمہ کے سینیئر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی سینیئر قیادت کے لیے کا ایک رسمی فورم بھی ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4356



(Release ID: 1817552) Visitor Counter : 121