شہری ہوابازی کی وزارت

آر سی ایس   اڑان کے تحت کیشود-ممبئی روٹ پر پرواز کوہری  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا


گجرات میں 2 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے بننے والے ہیں: جناب سندھیا

پوربندر-دہلی فلائٹ 27 اپریل کو شروع ہوگی: جناب سندھیا

Posted On: 17 APR 2022 10:40AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 17 اپریل          شہری ہوا بازی کی وزارت نے کل(16 اپریل 2022) حکومت ہند کی آر سی ایس – اڑان اسکیم کے تحت کیشود-ممبئی روٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کیا۔ الائنس ایئر کو اڑان آرسی ایس – 4.1 بولی کے عمل کے تحت روٹ فراہم کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اڑان – آر سی ایس اسکیم کے تحت 417 روٹ آپریشنل ہو جائیں گے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LIR7.jpg

افتتاحی تقریب میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، حکومت گجرات میں کابینہ وزیر برائے سڑک اور عمارت، شہری ہوابازی، محکمہ سیاحت و زیارت جناب پریش مودی، حکومت گجرات وزیر مملکت برائے حیوانات، جناب دیوا بھائی مالم، پوربندر سےرکن پارلیمنٹ، جناب رمیش دھادھوک، جونا گڑھ – گیر سومناتھ  سے رکن پالیمنٹ ، جناب راجیش چوڈاسما، ماناودرسےقانون ساز اسمبلی کے رکن جناب جواہر چاوڈا،پوربندر سےممبر قانون ساز اسمبلی، جناب بابو بھائی بوکھیریا، ایم او سی اےسکریٹری، جناب راجیو بنسل، ایم او سی اے جوائنٹ سکریٹری، محترمہ اوشا پادھی، الائنس ایئر کے سی ای او جناب ونیت سود اور ریاستی حکومت گجرات، وزارت شہری ہوابازی ، اے اے آئی اور الائنس ایئر کے کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002841F.jpg

ایئر لائن ہفتے میں تین بار بدھ، جمعہ اور اتوار کو70 نشستوں والے ٹربو پروپ طیارے،  اے آر ٹی  72– 600 کو اس روٹ پر کم فاصلے کی پروازوں کے لیےتعینات  تیار کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی الائنس ایئر اڑان اسکیم کے تحت کیشودکو ممبئی سے جوڑنے والی پہلی ایئر لائن بن جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’میں گجرات میں خاص طور پر کیشود میں آکر فخر اور اعزاز محسوس کرتا ہوں ،جس کا ہماری تاریخ میں ایک مقام ہے اور اڑان اسکیم کے تحت یہ نئی پرواز ، جسے ہم آج شروع کر رہے ہیں، اس جگہ کو جوڑے گی جو ہمارے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ملک کے مالیاتی دار الحکومت  کے طور پر محبوب تھا۔ دو مشہور عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقامات - سومناتھ مندر اور گیر نیشنل پارک کیشود کے قریب واقع ہیں۔ نئے روٹ کے آغاز سے سیاح دونوں  جگہ آسانی سے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کیشود میں مختلف صنعتیں قائم ہیں جیسے فرنیچر، ٹیکسٹائل، کیمیکل، سیمنٹ وغیرہ جو نئے فلائٹ روٹ کے آغاز سے مستفید ہوں گی۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TX0Z.jpg

گجرات میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے وضاحت کی کہ "آج سے نئے فلائٹ روٹ شروع کرنے کے علاوہ، ہم کیشود کو ریاستی دارالحکومت احمد آباد سے بھی جوڑیں گے۔ اس سال کے موسم گرما کے شیڈول میں احمد آباد کو ہندوستان کے 3 شہروں امرتسر، آگرہ اور رانچی سے جوڑا گیا ہے۔ اسی طرح پوربندر اور راجکوٹ کو ممبئی سے جوڑا گیا ہے۔ ہیراسر اور دھولیرا میں 2 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے بھی تعمیر کیےگئے ہیں جن میں بالترتیب سالانہ 23 لاکھ مسافر اور سالانہ 30 لاکھ مسافر ہوں گے اور اس کے لیے بالترتیب  1405 کروڑ  اور 1305 کروڑ  روپے  کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر نے بتایا کہ پوربندر اور دہلی کو جوڑنے والا ایک خصوصی روٹ 27 اپریل کو شروع ہوگا۔

کیشود ہوائی اڈہ ،ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی ملکیت ہے۔ ابتدائی طور پر، 1980 کی دہائی کے آخر میں طے شدہ آپریشن کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش کی گئی  تھی ۔ گزشتہ 21 سالوں سے اس ہوائی اڈے پر کمرشل طیارے نہیں اترے ہیں۔

اے اے آئی نے کیشود ہوائی اڈے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ، جس میں رن وے کی تجدید کاری ، ایئر کرافٹ کریش فائر ٹینڈر (اے سی ایف ٹی) کی خریداری، نئے سول انکلیو بشمول ٹرمینل بلڈنگ، دو اے ٹی آر – 72 قسم کے طیاروں کے لیے ایپرن اور لنک ٹیکسی وے وغیرہ  شامل ہیں، 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اڑان اسکیم کے تحت نیا فلائٹ روٹ کیشود کو قومی فضائی نقشے پر لائے گا اور اس خطے کے مسافروں کو سہولت اور راحت فراہم کرے گا کیونکہ کیشود گجرات کے جوناگڑھ ضلع کا ایک سیاحتی مقام ہے اور یہ بحیرہ عرب اور خوبصورت جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔ سومناتھ مندر اور گیر نیشنل پارک کیشود کے قریب واقع ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت کیشود سے ممبئی تک سڑک کے ذریعہ سفر کرنے میں تقریباً 16 گھنٹے لگتے ہیں جو کہ نئی فلائٹ شروع ہونے سے صرف 1 گھنٹہ 25 منٹ رہ جائے گا۔

 

پرواز کا شیڈول درج ذیل ہے:

سلسلہ وار نمبر

روانگی

آمد

فریکوئنسی

(فی ہفتہ)

روانگی

(گھنٹہ)

آمد

 (گھنٹہ)

ایرکرافٹ ٹائپ

1

ممبئی

کیشوڈ

بدھ، جمعہ، اتوار

1200

1325

اے ٹی آر – 72 600

2

کیشوڈ

ممبئی

1350

1510

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 U-4354



(Release ID: 1817538) Visitor Counter : 137