وزارت اطلاعات ونشریات

’سانسد موبائل سیوا‘ نے  ایچ پی  میں دہلیز پر صحت کی خدمات کی فراہمی کے چار سال مکمل کیے: انوراگ ٹھاکر

Posted On: 16 APR 2022 5:45PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کےمرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پریاس کے ذریعہ چلائے جانے ایم پی موبائل ہیلتھ سروس اسپتال کے چار سال کامیابیوں سے بھرے ہیں اور انہوں نے  اس موقع پر ایک بہت بڑے میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر اسپتال کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا، ’’آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر غریبوں کی فلاح و بہبود کے عظیم حامی تھے۔ ان سے تحریک لے کر میں نے اپنے پارلیمانی حلقے میں 14 اپریل 2018 کو ایک رضاکار تنظیم پریاس کے ذریعے ایم پی موبائل ہیلتھ سروس شروع کی۔ صحت کی بہتر سہولیات ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے لیکن کئی بار صحت کے مراکز نہ ہونے یا ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث دور دراز کے علاقوں کے لوگ صحت کی اچھی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ایسے میں موبائل ہسپتال سروس عوام کے لیے باعث فخر بن گئی ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ایم پی موبائل ہیلتھ سروس نے 4 سال کے اس عرصے میں عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام کیا ہے۔ 6,22,354 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے تقریباً 7,151,32 لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت چیک اپ، مشورہ اور علاج فراہم کرایا ہے۔جناب  انوراگ ٹھاکر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’2018 میں صرف 3 موبائل میڈیکل یونٹس کے ساتھ شروع ہونے والے ہسپتالوں کے بیڑے میں بتیس  گاڑیاں شامل کی گئی ہیں۔ آج  سات  اضلاع، تئیس  اسمبلی حلقے، ایک ہزار تین سو پینتیس سے زیادہ پنچایتیں اور چھ ہزار چار سو  سے زیادہ گاؤں اس منفرد سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ایم پی موبائل ہیلتھ سروس وین میں ڈاکٹر، نرسیں، ڈرائیور تعینات ہیں جو جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہیں۔ وین میں ایک تشخیصی مرکز اور پیتھالوجی لیب بھی ہے۔ اس میں  چالیس  مختلف ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے جیسے لپڈ پروفائل، ایل ایف ٹی، کے ایف ٹی، شوگر گلوکوز، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، اور ان کی ادویات بھی۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وبائی مرض کے وقت بھی اسپتال کی خدمات کے پہیے نہیں رکے تھے۔ بلاسپور میں ڈینگو کے پھیلاؤ سے لے کر کورونا وبائی مرض کے دور تک، اسپتال کی خدمت نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کام کیا۔ کووڈ کے پھیلاؤ سے لے کر ادویات کی تقسیم اور اس کی ابتدائی تحقیقات تک، ہسپتال کی خدمت نے اپنا حصہ نبھایا۔ ہسپتال کی خدمات سے مستفید ہونے والوں میں 65فیصد خواتین اور بزرگ ہیں۔ موبائل یونٹ پر تعینات 50فیصد ہیلتھ ورکرز خواتین ہیں، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک بہترین مثال ہے۔ عام بخار کے علاج سے لے کر چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ تک، یہ موبائل ہسپتال اپنی خدمات پیش کر رہا ہے، اور وقتاً فوقتاً ملک کے معروف طبی ماہرین کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کیا جاتا ہے۔

ریاستی گورنر جناب راجندر ارلیکر،  پنچایتی راج کے وزیر جناب ویریندر کنور، ریاستی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین جناب ستپال ستی، ایم ایل اے چنتا پورنی جناب بلبیر سنگھ، ناہن کے ایم ایل اے جناب راجیو بندل، چار سال کی تکمیل کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں دیگر کے علاوہ موجود تھے۔ ایم پی موبائل ہیلی جناب بلبیر سنگھ، ناہن کے ایم ایل اے شری راجیو بندل، چار سال ایم پی موبائل ہیلتھ سروس کی تکمیل کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں دیگر کے علاوہ موجود تھے۔ ایچ پی ایس آئی ڈی سی کے وائس چیئرمین پروفیسر رام کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

*****

 

 

U.No:4345

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1817457) Visitor Counter : 94