صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ہندوستان کے لیے ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی تعمیر کو لے کر اختراعی حل تیار کرنے سے متعلق دلچسپی کے اظہار کے لیے ایک کھلا دعوت نامہ دیا ہے


این ایچ اے نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے تمام ٹیکنالوجی فراہم کنندگان/ افراد کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہشمند ہے

Posted On: 14 APR 2022 4:47PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے تمام دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو کھلی دعوت دی ہے کہ وہ اختراعی حل تیار کرنے کے لیے اپنی دلچسپی کے اظہار (EoI) کا اشتراک کریں، جو ہندوستان کے لیے ایک قومی ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی تعمیر میں معاون ثابت ہوں گے۔ این ایچ اے آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (ABDM) کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔ یہ باہمی تعاون کے طریقوں کی ترقی کو تیز کرکے عوامی اور/ یا نجی اداروں کو ڈجیٹل عوامی سامان فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ دلچسپی رکھنے والی جماعتیں یہ حل عوامی اور/یا نجی اداروں کو بطور خدمت فراہم کریں گی۔

آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (ABDM) کا مقصد ایک ہموار آن لائن پلیٹ فارم کی تعمیر کرنا ہے۔ اس مشن کا تصور ’ڈجیٹل بلڈنگ بلاکس‘ کے ایک سیٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔ ہر بلڈنگ بلاک کو ’ڈجیٹل پبلک گڈ‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسے ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم میں کسی بھی یونٹ کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ وہ کلیدی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے جو ABDM کی سوچ کو فعال کرتی ہیں۔

این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے اظہار دلچسپی (EoI) کے لیے NHA کی دعوت کے پیچھے کا مقصد بیان کیا۔ انھوں نے کہا، ”اے بی ڈی ایم ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم میں کھلے اور انٹرایکٹو معیارات کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس طرح کی پہل نہ صرف ہندوستان میں صحت کی عالمی کوریج کے اہداف کو تیز کرے گی بلکہ عالمی صحت کے ماحول پر بھی اثر ڈالے گی۔ اس سلسلے میں، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی انٹیگریٹڈ ہیلتھ انٹرفیس (UHI)، ہیلتھ کلیمز پروٹوکول (HCP) اور ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو تمام دلچسپی رکھنے والی جماعتوں تک پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہے۔“

اے بی ڈی ایم نے تمام اسٹیک ہولڈرز - صحت کی سہولیات، مریضوں اور صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک ہموار ڈجیٹل صحت کی دیکھ بھال کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے بلڈنگ بلاکس اور APIs تیار کیے ہیں۔ ABDM کے بڑے بلڈنگ بلاکس ہیں - ABHA، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹریشن (ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹری، HPR)، ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹریشن (ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری، HFR) اور ہیلتھ انفارمیشن ایکسچینج اور کنسنٹ مینیجر (ہیلتھ انفارمیشن ایکسچینج اینڈ کنسنٹ مینیجر، HIE-CM

یہ بلڈنگ بلاکس حصہ لینے والے اداروں (صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے، مریضوں اور صحت کے پیشہ ور افراد) کی شناخت اور مریضوں کی رضامندی کے ساتھ باہمی صحت کے ڈیٹا کے تبادلے کے قابل بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ ابھرتا ہوا ڈجیٹل ماحولیاتی نظام صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور صحت کے تکنیکی ماہرین کے لیے انضمام کے لیے قابل رسائی ہے۔

فی الحال 800 سے زیادہ شرکا اے بی ڈی ایم کی رجسٹریوں کے ساتھ مربوط ہیں اور HIE-CM کے ذریعے ہیلتھ ڈیٹا ایکسچینج کو فعال کر رہے ہیں۔ ABDM ماحولیاتی نظام کے ساتھ جڑنے اور انضمام کے بارے میں مزید معلومات ABDM Sandbox پورٹل: https://sandbox.abdm.gov.in پر دستیاب ہے۔

دلچسپی رکھنے والے ڈیولپرز/ پارٹیاں اپنی دلچسپی کے اظہار (EoI) کا اشتراک کرکے قومی ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی ترقی میں اہم تعاون کر سکتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے شراکت کی کچھ مثالیں درج ذیل ہیں:

 

  1. یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (UHI) این ایچ اے مختلف ڈجیٹل حلوں کے درمیان بین عملیت کے لیے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس یا UPI کی طرح) تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کے لیے مختلف حل استعمال کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ دلچسپی رکھنے والی جماعتیں https://github.com/NHA-ABDM/UHI پر ترقیاتی برادری میں شامل ہو سکتی ہیں۔
  2. ہیلتھ کلیمز پلیٹ فارم (HCP) این ایچ اے ہیلتھ کلیمز پلیٹ فارم کو عوامی بھلائی کے طور پر تیار کر رہا ہے۔ صحت فراہم کرنے والے (مثال کے طور پر: ہسپتال، لیبز) اس پلیٹ فارم پر اپنے ای کلیمز جمع کرا سکتے ہیں جو ادائیگی کرنے والوں (جیسے: بیمہ کنندگان، TPAs) کو کارروائی کے لیے موصول ہو سکتے ہیں۔
  3. سافٹ ویئر بطور سروس (SaaS) - صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے مختلف ڈجیٹل ہیلتھ سلوشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں ہسپتال انفارمیشن سسٹم (HIS)، ہسپتال (یا ہیلتھ) مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HMIS)، لیبارٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS)، ٹیلی کنسلٹیشن سلوشن، ہیلتھ لاکرز وغیرہ جیسے حل شامل ہو سکتے ہیں۔
  4. اوپن سورس حل - دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو بھی اوپن سورس سافٹ ویئر حل کے ذریعے تعاون کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جو مختلف اداروں کے استعمال کے لیے دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ ان میں SaaS یا کسی دوسرے ٹول سے متعلق اوپر بیان کردہ سافٹ ویئر شامل ہو سکتا ہے جو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے۔
  5. دیگر حل - دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کے پاس قومی ڈجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی ترقی کے مقصد میں تعاون کرنے کے لیے کوئی دوسرے خیال ہوں تو وہ بھی مخصوص تجاویز کے ساتھ پہنچ سکتی ہیں۔

 

اس بارے میں مزید تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: https://abdm.gov.in/assets/uploads/eoi_docs/Open_Call_for_Expression_of_Interest_(EoI)_vF.pdf

این ایچ اے ڈجیٹل ہیلتھ نیٹ ورک بنانے کے لیے تمام ٹیکنالوجی فراہم کنندگان/ افراد کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے جو سب کے لیے کام کرے۔ عوامی اور/یا نجی اداروں کو بغیر کسی قیمت کے یہ حل فراہم کرنے میں دلچسپی رکھنے والی جماعتیں NHA کو تفصیلات کے ساتھ اپنے مطلوبہ مقصد کے لیے اپنا EoI جمع کروا سکتی ہیں۔ اس کے لیے دلچسپی ای میل کے ذریعے abdm@nha.gov.in پر بھیجی کی جا سکتی ہے۔

                                               **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4322


(Release ID: 1817197) Visitor Counter : 217