ریلوے کی وزارت

ریلوے حفاظتی فورس کی مارچ 2022 کے دوران  کارکردگی


آر پی ایف کے جوانوں نے مشن ‘‘جیون رکشا’’ کے حصہ کے طور پر 74 لوگوں کی جانیں بچائیں

‘‘آپریشن ننھے فرشتے’’ کے تحت  ایسے 1420 بچوں بشمول 954 لڑکوں اور 466 لڑکیوں کو بچایا گیا جنہیں دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت تھی

خاتون آر پی ایف اہل کاروں نے ‘‘آپریشن ماتری شکتی’’ کے تحت 10 حاملہ خواتین مسافروں کو امداد فراہم کی

آر پی ایف نے مارچ 2022 کے دوران 3.12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی اور 91 لوگوں کو گرفتاری کیا

Posted On: 14 APR 2022 2:58PM by PIB Delhi

ریلوے حفاظتی فورس (آر پی ایف) ریلوے املاک، مسافروں کے علاقے، مسافروں اور اُن سے منسلک معاملات کی حفاظت کی ذمہ داری نبھانے کی پابند ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مربوط کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی سلامتی، مسافروں کی حفاظت اور مسافروں کو مدد فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دینے کے لئے آر پی ایف نے 2022 میں کئی عملی اقدامات شروع کئے اور قابل ذکر کارکردگی انجام دی۔ آر پی ایف کی طرف سے شروع کی گئی ان کارروائیوں پر لوگوں نے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا ردعمل پیش کیا۔

بعض واقعات  میں مسافر جلدی میں چلتی ٹرین پر چڑھنے / اترنے کی کوشش کرتے ہیں، پھسل کر گر جاتے ہیں۔ انہیں ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ دوسری طرف کچھ پریشان لوگ جان بوجھ کر چلتی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مشن "جیون رکھشا" کے تحت آر پی ایف کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مارچ 2022 کے دوران ایسے 74 (50 مرد + 24 خواتین) لوگوں اور سال 2022 میں  مارچ 2022 تک 178 لوگوں (106 مرد اور 72 خواتین) کو بچایا۔

"آپریشن ننھے فرشتے" کے تحت آر پی ایف دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں کی شناخت کر کے جو مختلف وجوہات کی بناء پر کھو جاتے یا اپنے خاندان سے جدا ہو جاتے ہیں، بچانے کا عظیم مقصد انجام دیتی ہے۔ مارچ 2022 اور سال 2022 میں (مارچ تک) بالترتیب  1420 بچے (954 لڑکے + 466 لڑکیاں) اور 3621 بچے (2442 لڑکے اور 1179 لڑکیاں) جو دیکھ بھال اور تحفظ کے محتاج تھے، ہندوستانی ریلوے کے رابطے میں آئے تھے۔

آر پی ایف جوان خاص طور پر خاتون آر پی ایف اہلکار ایسی حاملہ خواتین کی کھل کر مدد کرنے کے لئے سامنے آ جاتے ہیں جنہیں "آپریشن ماتری شکتی" کے تحت بچے کی پیدائش کے دوران  ٹرین میں سفر کے دوران دردِ زہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ لیڈی آر پی ایف اہلکاروں نے  مارچ 2022 اور  سال 2022 میں (مارچ تک) بالترتیب  10  اور 26 ایسی خواتین مسافروں کو مدد فراہم کی اور نوزائیدہ بچوں کو اس خوبصورت دنیا میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

بہت سے مسافر ٹرین میں جلد سوار ہونے یا ٹرین/اسٹیشن سے بعجلت نکلنے میں اپنا تمام سامان اٹھانا بھول جاتے ہیں۔ "آپریشن امانت" کے تحت آر پی ایف اہلکار اس طرح کے سامان کو تحٖفظ فراہم کرنے اور انہیں صحیح مالکان تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔

آر پی ایف نے اس آپریشن کے تحت مارچ 2022 اور سال 2022 میں (مارچ تک) بالترتیب 3.41 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے مسافروں کے 2000 سے زیادہ سامان اور 9.15 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 5337 سامان بازیافت کئے۔

 

ریل روٹ منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔

آر پی ایف نے ریل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے آپریشن نارکوس شروع کیا۔اس آپریشن کے تحت آر پی ایف نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔ مارچ 2022 میں 91 لوگوں کی گرفتاری کے ساتھ 3.12 کروڑ روپے اور سال

2022میں (مارچ 2022 تک) 245 لوگوں کی گرفتاری کے ساتھ 9.97 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی گئیں۔

 

آر پی ایف "آپریشن ویلیپ" کے تحت  جنگلی جانوروں، جانوروں کے عضلہ جات اور جنگلاتی مصنوعات کی ریل کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔مارچ 2022 میں آر پی ایف نے 03 معاملات کا پتہ لگا کر ایک شخص کو گرفتار کیا اور برآمد شدہ اشیا جیسے خشک سمندری گھوڑے، طوطے، آبی پرندے وغیرہ کو محکمہ جنگلات کے حوالے کیا۔ سال 2022 میں (مارچ تک) 17 افراد کی گرفتاری اور جنگلی جانوروں/جانوروں کی مصنوعات /جنگلی مصنوعات جیسے جنگل کی لکڑی، پرندے، گدھ، کچھوے وغیرہ کی بازیابی کے ساتھ 19 معاملات کا پتہ چلایا گیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1816818) Visitor Counter : 110


Read this release in: Tamil , Manipuri , English , Hindi