بجلی کی وزارت

ای او آئی نے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لیے پائلٹ بنیاد پر مینوفیکچرنگ زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا

Posted On: 14 APR 2022 11:16AM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت نے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لیے پائلٹ بنیادوں پر مینوفیکچرنگ زون قائم کرنے کے لیے اظہار دلچسپی (ای او آئی ) طلب کیا ہے۔وزارت نے قبل ازیں پانچ سال کی مدت میں 400 کروڑ روپے کے بجٹ کے اخراجات کے ساتھ پائلٹ بنیاد پر بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لیے مینوفیکچرنگ زون قائم کرنے کی اسکیم کونافذ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

یہ مرکزی شعبے کی اسکیم ہے اور اسکیم کی مدت مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2026-27 تک پانچ سال ہے۔ اظہار دلچسپی (ای او آئی) جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون 2022 ہے۔

ای او آئی عمل کی مختصر تفصیلات:

ای او آئی پروسیس اتھارٹی نے کامیاب تجویز کنندہ کے انتخاب کے لیے سنگل اسٹیج ای او آئی  عمل کو اپنایا ہے۔ ہر تجویز کنندہ کو ایک تجویز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام تجاویز کو اس  ای او آئی   کی شرائط کے مطابق تجویز کی مقررہ تاریخ کو یا اس سے پہلے تیار اور جمع کرانا ضروری ہے۔ اس  ای او آئی   سے متعلق اضافی معلومات کے لیے کوئی سوال یا درخواستیں ای او آئی   پراسیس اتھارٹی کے پاس جمع کرائی جائیں گی۔ای او آئی   پروسیس اتھارٹی مندرجہ ذیل  ای او آئی   شیڈول پر عمل کرنے کی کوشش کرے گی:

نمبر شمار

تقریب

تاریخ اور وقت

1.

تجویز کنندگان کو اطلاع

بدھ،13 اپریل ، 2022

2.

پری ای او آئی میٹنگ

بدھ، 27 اپریل، 2022 صبح 11:00 بجے

3.

تجویز کنندگان کے ذریعہ مطلوبہ سوالات یا معلومات جمع کرانے کی آخری تاریخ

بدھ، 4 مئی، 2022 شام 04:00 بجے

4.

وضاحتیں، ضمیمہ یا نظر ثانی شدہ  ای آئی او  کا اجراء

بدھ، 11 مئی ، 2022 شام 04:00 بجے

5.

تجویز کی آخری تاریخ

بدھ، 8 جون، 2022 شام 04:00 بجے

ای او آئی کی مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے۔  https://powermin.gov.in/

دستاویز کے لئے یہاں کلک کریں

*****

 

U.No:4275

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1816772) Visitor Counter : 148