کوئلے کی وزارت

کوئلہ وزارت  پندرہ  اپریل 2022 کو بین الاقوامی یوم یوگ، 2022 کیلئے  یوگوتسو الٹی گنتی پروگرام (#67 دن باقی ہیں) منائے گی

Posted On: 14 APR 2022 11:32AM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو یوگ کا عالمی دن (آئی ڈی وائی ) کے طور پر منانے کا اعلان کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔یوگا کی یہ دنیا بھر میں مقبولیت ہمارے ملک کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یوگا ہماری ثقافتی اور روحانی میراث کا ایک لازمی حصہ ہے۔ہر سال،  آئی ڈی وائی  مشاہدہ صبح کے وقت بڑے پیمانے پر یوگ کے مظاہرے سے شروع ہوتا ہے، جس کی قیادت خود وزیر اعظم کرتے ہیں، اس کے بعد یوگا سے متعلق دیگر سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی یوم یوگ، 2022 کے لیے صرف 67 دن (#67DaysToGo) باقی ہیں کے پیش نظر، وزارت کوئلہ 15 اپریل 2022 کو خصوصی تقریبات اور پروگرام منعقد کر رہی ہے۔پروگرام کا افتتاح کوئلہ، کانوں اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کریں گے۔اس میں کوئلہ کی وزارت کے تمام افسران کے ساتھ ساتھ ماتحت / منسلک دفاتر اور وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت PSUs کی بھی شرکت ہوگی۔عام یوگا پروٹوکول پریکٹس، یوگا بریک (Y-Break) پریکٹس، ماہر کی طرف سے یوگا پر لیکچر، یوگا ڈیموسٹریشن اس پروگرام کی کچھ جھلکیاں ہیں۔

*****


 

U.No:4277

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1816771) Visitor Counter : 104