خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور اطفال کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی نے بھونیشور میں علاقے کی وزارت کی زونل کانفرنس کی صدار کی
غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے نسل در نسل بروقت مداخلت کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی
مرکوز توجہ مداخلتوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کا وقت آ گیا ہے: ڈاکٹر منجپارہ
پانچ ریاستوں کے ریاستی حکومت کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز نے بحث میں حصہ لیا
Posted On:
13 APR 2022 4:43PM by PIB Delhi
بھونیشور میں ریاستی حکومتوں اور مشرقی خطے کے اسٹیک ہولڈرز کی زونل کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے، جس میں پانچ ریاستیں شامل ہیں، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی نے کہا، اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، اچھی غذائیت، صنفی مساوات، مناسب تعلیم اور خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حقوق کو یقینی بنانے کے ستون کی بنیاد پر انسانی اور سماجی سرمائے کی تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل اس سمت میں کام کر رہی ہے کہ کس طرح خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے جو ملک کی آبادی کا 69 فیصد حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت ہند نے تین مشن شروع کیے ہیں ۔ مشن پوشن 2.0 خواتین اور بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، خواتین کی حفاظت، سلامتی اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے مشن شکتی اور بچوں کی بہبود کے لیے مشن وتسلیہ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ خواتین اور بچوں میں غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے تمام نسلوں میں بروقت مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر منجپارا نے کہا کہ پوشن 2.0 کا مقصد پائیدار صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کے لیے غذائیت سے متعلق آگاہی اور کھانے کی اچھی عادات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مقامی شراکت اور احتساب کے ذریعے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہم نے 11.94 لاکھ گروتھ مانیٹرنگ ڈیوائسز اور 11 لاکھ تین ہزار سمارٹ فون آنگن واڑی کارکنوں کو تقسیم کیے ہیں اور نظم و نسق کو بہتر بنانے اور غذائی قلت کے شکار بچوں کی شناخت اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے پوشن ٹریکرس شروع کیے ہیں۔‘‘ دیگر دو مشنوں پر بات کرتے ہوئے، وزیر مملکت نے زور دیا کہ اب جب کہ کووڈ سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ توجہ مرکوز مداخلتوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ وزیر موصوف نے کہا، ’’ہم یہاں اس زونل کانفرنس میں ریاستوں کو حساس بنانے کے لیے جمع ہوئے ہیں کیونکہ وہ آنے والے مالی سالوں میں ان اسکیموں کو نافذ کرنے والے ادارے ہوں گے۔
کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے، اوڈیشہ کی ریاستی خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزراء محترمہ تکونی ساہو اور مغربی بنگال کے ڈاکٹر ششی پنجا نے خواتین اور بچوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے متعلقہ ریاستوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور مداخلتوں پر روشنی ڈالی۔ دونوں وزراء نے ان تینوں نئے مشنوں کے مناسب نفاذ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند، جناب اندیور پانڈے نے تین نئے مشنوں کے مقاصد اور اہداف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا "پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت کئی اہداف 2030 میں تیزی سے قریب آرہے ہیں۔ تینوں مشنوں کا مقصد اہداف کو حاصل کرنا ہے اور ریاستوں سے اس میں فعال شراکت دار ہونے کی توقع ہے ۔
مشرقی زون کی زونل کانفرنس جس میں پانچ ریاستوں یعنی اڈیشہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، بہار اور جھارکھنڈ کے مندوبین اور اسٹیک ہولڈرز شامل تھے، آج توجہ مرکوز مداخلتوں کے ذریعے خواتین اور بچوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق متعدد موضوعات پر غور و خوض اور مشاہدہ کیا۔
****
U.No:4260
ش ح۔ش ت۔س ا
(Release ID: 1816624)
Visitor Counter : 125