نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے کوڑھ کے معاملوں کا جلد پتہ لگانے کے سمت میں جامع کوشش کرنے پر زور دیا



نائب صدر جمہوریہ نے کوڑھ کے خاتمے کی مہم میں لوگوں سے شامل ہونے پر اصرا ر کیا

کوڑھ مریضوں کے لئے گاندھی جی کی ہمدردی ، رحم دلی کی ایک  بڑی قابل عمل مثال ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر نے کوڑھ 2021ء کے لئے بین الاقوامی گاندھی ایوارڈ پیش کیا

Posted On: 13 APR 2022 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:13؍اپریل2022:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج  کوڑھ کے معاملوں کا جلد پتہ لگانے، مناسب علاج کے لئے یکساں رسائی اور مربوط کوڑھ خدمات کے لئے جامع کوششیں کرنے پر زور دیا۔

 وہ نئی دہلی میں اُپ راشٹرپتی نواس میں چنڈی گڑھ کے ڈاکٹر بھوشن کمار  اور گجرات کے سہیوگ  کشٹھ یگنا ٹرسٹ  کو کوڑھ مرض 2021ء کے لئے بین الاقوامی گاندھی ایوارڈ سے نواز رہے تھے۔یہ سالانہ ایوارڈ گاندھی میموریل لپروسی فاؤنڈیشن کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔

ایوارڈ یافتگان کی کوشش کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر بھوشن کمار اور سہیوگ کشٹھ یگنا ٹرسٹ دونو ں ہی کوڑھ مرض کے بارے میں بیداری بڑھانے اور اس سے متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے پوری لگن سے کام کررہے ہیں۔وہ اس سے جڑے کلنک کو بھی دور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوشش درحقیقت قابل ستائش ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں اور شہری سماجی تنظیموں سے کوڑھ کے خاتمے کی مہم میں شامل ہونے کا اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نیک کام کی حمایت میں سماجی صف بندی ہونی چاہئے۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ گرام سبھائیں اپنے پروگرام میں کوڑھ کے خاتمے کو بھی شامل کریں۔

کوڑھ مرض کے خلاف ہندوستان کی مسلسل لڑائی کا اعتراف کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان نے کوڑھ کے خاتمے کی سطح کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے، جسے فی 10ہزار آبادی پر ایک سے کم معاملے کی شکل میں تعبیر کیا گیا ہے۔

اس سچائی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ کوڑھ کے مریض سامنے آرہے ہیں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ عالمی سطح پر (2021-2020)میں نئے معاملوں کا جو پتہ لگایا گیا ہے، اس میں ہندوستان کا حصہ 51 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کوڑھ خاتمہ پروگرام (این ایل ای پی)کوڑھ مرض کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے رہا ہے اور اس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

کوڑھ  کے مرض سے متاثرہ لوگوں کے ذریعے برداشت کئے گئے سماجی بائیکاٹ کو ختم کرنے کی سمت میں مہاتما گاندھی جی کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاتماگاندھی جی کی کوڑھ مریضوں کے لئے ہمدردی دوسرے لوگوں کے لئے رحم دلی کی ایک بڑی اور قابل عمل مثال ہے۔ گاندھی جی نے اس حوالے سے مثالی کام کیا ۔ وہ اکثر ذاتی طورپر کوڑھ کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے تھے اور وہ بھی ایک ایسے دور میں جب بیماری کے بارے میں لاعلمی حاوی تھی۔

گاندھی جی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ کوڑھ کا مرض صرف طبی راحت نہیں ہے، یہ زندگی میں ناامیدی کو لطف میں ذاتی خواہشات کو بے لوث خدمت میں بدل رہا ہے۔ اگر آپ کسی مریض کی زندگی بدل سکتے ہیں، یا اس کے زندگی کی قدروں کو بدل سکتے ہیں تو آپ گاؤں اور ملک کو بدل سکتے ہیں۔

اس تقریب میں گاندھی میموریل لپروسی فاؤنڈ یشن کے چیئرمیں جناب دھیرو بھائی مہتا ، ڈاکٹر انل کمار، ڈی ڈی جی لپروسی، ڈاکٹر بی ایس گرگ، کنوینر، انٹرنیشنل گاندھی ایوارڈ فار لپروسی اور دیگر اہم شخصیات نے حصہ لیا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4262)

 



(Release ID: 1816586) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil