صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
13 APR 2022 5:14PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ماہر اقتصادیات اور انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی، ڈاکٹر امبیڈکر کو ہمارے ملک کا ایک سرکردہ قوم ساز سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا اور ذات پات کے نظام کی برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔قانون کی حکمرانی میں سچا یقین رکھنے والے ڈاکٹر امبیڈکر نے غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے مسلسل کام کیا۔
ہمیں ہندوستان کے اس عظیم فرزند کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہئے۔ڈاکٹر امبیڈکر کو حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم اپنے ملک کو’سماجی اور اقتصادی انصاف‘ اور ’اسٹیٹس اور مواقع کی مساوات‘ کے اصولوں پر ترقی دیں۔
ہندی میں صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
****
U.No:4258
ش ح۔ش ت۔س ا
(Release ID: 1816583)
Visitor Counter : 163