وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ - رائل آسٹریلین نیوی ( آئی این-آر اے این) کے بحریہ میں بحری عملے کے 14ویں مذاکرات 11 سے 13 اپریل 2022

Posted On: 13 APR 2022 3:52PM by PIB Delhi

چودہویں آئی این - آر اے این بحری عملے کے مذاکرات 11 سے 13 اپریل 2022 تک نئی دلی میں ہوئے۔ میٹنگ کے ساتھی صدر نشیں ریئر ایڈمرل کرسٹوفر اسمتھ، ڈپٹی چیف آف نیوی آر اے این اور ریئر ایڈمرل جے سنگھ، اے سی این ایس (ایف سی آئی) ، آئی این تھے۔

 

 سی ایم ڈی ای، اسٹوارٹ ڈون، ہائیڈرو گرافر، حکومت آسٹریلیا نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ پروگرام میں ہندوستانی بحریہ اور رائل آسٹریلین نیوی سے متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ جن اہم معاملوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ان میں سمندری کارروائیوں، اطلاعات کے تبادلے اور ٹریننگ کے معاملے شامل ہیں۔ دونوں طرف سے سمندری چیلنجوں کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان اشتراک و تعاون کا اعتراف کیا گیا اور دونوں نے آئی او آر میں سمندری سلامتی کو بڑھانے کے لئے تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔

 

چودہویں آئی این - آر اے این میٹنگ  مکمل ہونے کے بعد ریئر ایڈمرل کرسٹوفر اسمتھ نے وی اے ڈی ایم  سنجے  مہندرو، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف  ہندوستانی بحریہ  سے 13 اپریل 2022 کو نئی دلی میں ساؤتھ بلاک میں ملاقات کی۔

Pix(1)7QGJ.jpg

Pix(2)VIBG.jpg

 

**********

ش ح-ع س-ک ا

 



(Release ID: 1816521) Visitor Counter : 81


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Tamil