کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے قومی صنعتی راہداری ترقی کے پروگرام (این آئی سی ڈی سی ) کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا
انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ای ۔آراضی کے بندوبست کے نظام ، ای –ایل ایم ایس کے توسط سے اورمربوط ڈیش بورڈ کے ذریعہ آراضی کے الاٹ منٹ میں مکمل شفافیت پیداکریں
انھوں نے این آئی سی ڈی سی سے کہاکہ وہ پروجیکٹ کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی لانے کی خاطر، ریاستی سرکاروں کے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں
قوقی صنعتی راہداری پروگرام ایک کل ہند پہل ہے اوراس سے ملک کی مجموعی ترقی پرترتیب واراثرات مرتب ہوں گے :جناب پیوش گوئل
قومی صنعتی راہداری پروجیکٹوں کو پی ایم گتی شکتی –قومی ماسٹرپلان کے ڈھانچہ کے ساتھ مربوط کردیاگیاہے تاکہ متعلقہ سازوسامان ، خدمات اوراشیاء کی اثرانگیزی کو یقینی بنایاجاسکے
Posted On:
12 APR 2022 3:16PM by PIB Delhi
کامرس اورصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے قومی صنعتی راہداری ترقی کے پروگرام کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے سینیئرعہدیداروں اورڈی آئی سی ڈی سی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ وزیرموصوف کو صنعتی راہداری پروگرام کی ٹھوس ترقی کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔حکومت نے گذشتہ چند سالوں کے دوران قومی راہداری نیٹ ورک میں 11مربوط صنعتی اوراقتصادی راہداریوں کا مزید اضافہ کردیاہے ۔ جس کے تحت 32پروجیکٹوں کو چارمرحلوں میں تیار کیاجائے گا ۔ جس کی بدولت ملک کے سبھی کلیدی اقتصادی مراکز سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی ۔
انھیں مزید مطلع کیاگیا کہ قومی صنعتی راہداری کے پروجیکٹ ، پی ایم گتی شکتی –ماسٹرپلان کے مجموعی ڈھانچہ پرتیارکئے جارہے ہیں ، تاکہ مختلف اقتصادی زون کو ایک باضابطہ ، کثیرماڈل کنکٹی وٹی یا رابطے فراہم کئے جاسکیں اورافراد ، اشیاء ، سامان اور خدمات کی بلارکاوٹ نقل وحرکت جاری رہے ۔
وزیرموصوف کو مطلع کیاگیا کہ چارشہروں دھولیرا(گجرات ) ، شیندرا بدکن (مہاراشٹر)، وکرم اُدیوگ پوری (مدھیہ پردیش ) اور مربوط صنعتی ٹاؤن شپ (گریٹر نوئیڈا یوپی ) میں پلاٹ کی سطح پرعالمی معیارکے ‘‘پلگ اینڈ پلے ’’ بنیادی ڈھانچہ تیارکیاگیاہے ۔ جہاں اس وقت زمین الاٹ کئے جانے کاعمل جاری ہے ۔
ان چارشہروں میں کل 173پلاٹ (851ایکڑ) الاٹ کئے گئے ہیں ۔ جہاں جنوبی کوریا ، روس ، چین ، برطانیہ ، جاپان کی کمپنیوں کے ساتھ ایم ایس ایم ایز سمیت بھارت کی کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری کی ہے ۔اورلگ بھگ 16760کروڑروپے کے بقدر سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے روزگار کے تقریبا 21000مواقع پیداہوئے ہیں ۔
تقریبا 5000ایکڑ کی اضافی تیارشدہ زمین کی دستیابی کے پیش نظر وزیرموصوف نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ان شہروں میں صنعتی ، تجارتی اوررہائشی سیکٹروں کے لئے آراضی الاٹ کرنے کے کام میں تیزی لائیں اور اس کے لئے روڈ شوز اوراراضی الاٹ کرنے سے متعلق پرکشش اور موافق اورساز کارپالیسیاں مرتب کرنے سمیت مارکیٹگ سے متعلق سرگرمیاں انجام دی۔
وزیرموصوف نے یہ ہدایت بھی کی کہ جن لوگوں کو پلاٹ الاٹ کئے جاچکے ہیں ان کے ساتھ باضابطہ تبادلہ ٔ خیال کیاجائے تاکہ انھیں اپنی فیکٹریاں تعمیر کرنے یا تجارتی پیداوار شروع کرنے میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں ان کی سرپرستی کی جاسکے ۔
وزیرموصوف نے ہدایت کی کہ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ای ۔آراضی کے بندوبست کے نظام ، ای –ایل ایم ایس کے توسط سے اورمربوط ڈیش بورڈ کے ذریعہ آراضی کے الاٹ منٹ میں مکمل شفافیت پیداکریں۔
وزیرموصوف نے خیال ظاہرکیاکہ قوقی صنعتی راہداری پروگرام ایک کل ہند پہل ہے اوراس سے ملک کی مجموعی ترقی پرترتیب واراثرات مرتب ہوں گے ۔اوراس میں وزیراعظم کے آتم نربھربھارت کے نظریہ کو حقیقت کی شکل دینے کے پورے امکانات موجود ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ این آئ سی ڈی سی کو متعلقہ ریاستی سرکاروں کے قریبی اشتراک کے ساتھ کام کرناچاہیئے تاکہ مسابقت اورروزگار کے مواقع پیداکرنے کی خاطر، ایک عالمی معیار کا مینوفیکچرنگ اورسرمایہ کاری سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیارکرنے کی غرض سے پروجیکٹ کی ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکے ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-4231
(Release ID: 1816327)
Visitor Counter : 155