پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے جگیاساکوئزمقابلے کاآغاز کیا


اس مقابلے میں دنیا بھر سے تقریبا 2کروڑ شرکا کے حصہ لینےکاامکان ہے

Posted On: 12 APR 2022 4:57PM by PIB Delhi

پٹرولیم و قدرتی گیس  اور  ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں آزادی کاامرت مہوتسو منانے کے لئے جگیاسا، علم کی تلاش مقابلے کاآغاز کیا۔اس موقع پر انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین جناب شری کانت مادھو ویدیہ بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

جناب پوری نے کہاکہ آزادی کاامرت مہوتسو کے جذبے کے تحت جگیاسا ا یسا کوئز مقابلہ ہے جس کامقصد بھارت کی متمول ثقافتی وراثت ،تہذیب ، ادب، فن تعمیر اور وراثت میں ملے علم کے بارے میں بیداری پیدا کرناہے جس کی جڑیں قدیم بھارت میں ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کا ایسا کوئزمقابلہ ہے جو عالمی سطح پر سبھی لوگوں کے لئے ہے اور اس میں تقریبا 2 کروڑ لوگوں کی شرکت کا امکان ہے ، یہ مقابلہ اس میں حصہ لینے والوں کی صلاحیت کو نکھارنے کا ایک شاندارموقع ہے۔ ا نہو ں نے مزید کہاکہ یہ مقابلہ نہ صرف ایک بھارت ہونے کی عکاسی کرتاہے بلکہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ یہ خود انحصاری کو بھی فروغ دےگا۔

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وسیع نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ’’جگیاسا‘‘ بیداری پیدا کرنے اور ٹکنالوجی، اختراع اور شمولیاتی تعلیم کے توسط سے ’ گیان کی پرمپرا‘کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ جگیاسا کی اصل تحریک وزیراعظم کی انتودیہ کے تئیں عہد بستگی سے لی گئی ہے۔ جگیاسا در اصل شمولیاتی نوعیت کی ہے ۔ اس مقابلےکے آغاز میں  راجکوٹ ، بھوپال، شیلانگ اور نئی دہلی سمیت کئی مقامات کے اسکولوں نے حصہ لیا۔ اس میں ورچوئل طریقے سے 1000 سے زیادہ شرکا شامل ہوئے۔

 

 

جگیاساکو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے جدید تکنیک پر ہوسٹ کیا ہے ۔ جگیاسا: آزادی کا امرت مہوتسو کوئز مقابلےمیں دنیاکے کسی بھی حصے سے کوئی بھی شرکت کرسکتا ہے ۔ دویانگو ں کے لئے خصوصی ا نتظامات کئے گئے ہیں ، جو لوگ 13 سے 18 سال کی عمر کے ہیں اور باقاعدہ تعلیمی نظام کاحصہ نہیں ہے،وہ بھی اس جگیاسامقابلے میں حصہ لینےکے اہل ہیں ۔ یہ مقابلہ 17 زبانوں میں ہے۔ جگیاسابھارت کے 742 ضلعوں یعنی پورے بھارت میں  بھارتیتا کے تصور اور آدرشوں پر بات چیت شروع کرنے کا وعدہ کرتی ہے ۔

جگیاساکا ہرفاتح 10 لاکھ روپئے کی اسکالر شپ کااہل ہوگا۔ جگیاسا سبھی کے لئے ویب سائٹ  www.akamquiz.com پر دستیاب ہوگی۔ جگیاسا ایک ڈیڈیکیٹڈ ایپلی کیشن پر  بھی دستیاب ہوگی، جیسے گوگل پلے اسٹور پر جگیاساکوئز: آئی او ایس ایپلی کیشن کو ویب سائٹ سےہی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔

 

 

 

*************

 

ش ح- ف ا– ف ر

U. No.4223


(Release ID: 1816257)