صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  186.07  کروڑ  سے تجاوز کرگئی


12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے  لئے 2.32 کروڑ  سے زائد ویکسین ڈوز لگائی گئیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداداس وقت 10,870  ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1,088 نئے معاملات سامنے آئے

شفایابی کی شرح فی الحال   98.76  فیصد ہے

جانچ کے بعد متاثر پا ئے جانے و الے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت  0.24  فیصد ہے

Posted On: 13 APR 2022 9:46AM by PIB Delhi

ہندوستان  میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد  آج صبح 7 بجے تک کی عبوری   رپورٹوں کے مطابق 186.07  کروڑ (1,86,07,06,499) سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل  2,25,81,738  سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک  2.32 کروڑ (2,32,25,381 ) سے زیادہ  نوعمر لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کے عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت اب تک   45,289 لوگوں کو احتیاطی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

10404215

دوسری خوراک

10006554

احتیاطی خوراک

4562814

 

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

18414078

دوسری خوراک

17523021

احتیاطی خوراک

7064560

12 سے 14 سال کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

23225381

 

15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

57754385

دوسری خوراک

39940527

 

18سے44برس کی عمرکےگروپ کےافراد

پہلی خوراک

555140012

دوسری خوراک

471235049

احتیاطی خوراک

9921

 

45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

202834301

دوسری خوراک

186490967

احتیاطی خوراک

35368

 

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

126801867

دوسری خوراک

116165667

احتیاطی خوراک

13097812

احتیاطی خوراک

2,47,70,475

کل تعداد

1,86,07,06,499

 

مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے رجحانات  کے بعد ہندوستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد  مزید کم ہو کر آج   10,870  ہوگئی  جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.03   فیصد ہے۔

 

 

نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.76  فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,081   مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے )اس وقت 4,25,05,410  ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,088  نئے معاملات درج  کئے گئے ہیں۔

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 4,29,323   ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر 79.49 کروڑ سے زیادہ (79,49,54,525) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

زیر علاج مریضوں کی یومیہ اور ہفتہ وار شرح میں بھی مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ملک میں مثبت معاملات کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.24فیصد ہے۔جبکہ مثبت معاملات کی یومیہ شرح اس وقت 0.25  فیصد درج کی گئی ہے۔

 

**********

 

 

ش ح ۔س ک ۔رض

U.No:4211



(Release ID: 1816231) Visitor Counter : 135