وزارت دفاع
ٹینک شکن نشانہ بند میزائل ’ہیلینا‘ کو زیادہ اونچائی سے داغنے کا دوسرا کامیاب تجربہ
Posted On:
12 APR 2022 2:27PM by PIB Delhi
استعمال کنندگان کی توثیق کی خاطر جاری ٹرائلز کے حصے کے طور پر درونِ ملک تیار کردہ ٹینک شکن نشانہ بند میزائل ‘ہیلینا’ کو 12 اپریل 2022 کو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر سے داغنے کا دوبارہ کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کی ٹیموں نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ مل کر اونچائی کی حد میں یہ تجربہ کیا۔ یہ لگاتار دوسرے دن دوسرا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ رہا۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1815644
آج کا تجربہ مختلف رینج اور اونچائی کے لئے تھا۔ اس میں منصوبے کے مطابق میزائل نے ایک مصنوعی ٹینک کو مکمل طور سے نشانہ بنایا۔ اس تجربے کا ڈی آر ڈی او کے اعلیٰ فوجی کمان داروں اور سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا۔ اس فلائٹ ٹیسٹ کے ساتھ امیجنگ انفرا ریڈ سیکر کی رہنمائی سمیت مکمل نظام کی کارکردگی کا تسلسل ثابت ہوگیا جو ‘ہیلینا’ کو مسلح افواج میں شامل کرنے کے قابل بنائے گا۔
اس سے قبل راجستھان کے پوکھرن میں‘'ہیلین’ کی توثیقی آزمائشیں کی گئی تھیں ۔ ان آزمائشوں نے صحرائی حدود میں میزائل کی افادیت کی تصدیق کی تھی۔
‘ہیلینا’ داغو اور بھول جاؤنوعیت کے ٹینک شکن نشانہ بند میزائل کی تیسری نسل ہے جسے براہ راست ہٹ موڈ کے ساتھ ساتھ ٹاپ اٹیک موڈ میں بھی نشانے پر داغا جا سکتا ہے۔اس نظام میں ہر موسم میں رات اور دن سرگرم رہنے کی صلاحیت ہے اور یہ روایتی بکتر بند کے علاوہ دھماکہ خیز رد عمل والے بکتر بند والے جنگی ٹینکوں کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔
***
U NO-4196
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1816097)
Visitor Counter : 179