شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت شمال مشرقی خطے میں سیب کی کھیتی کے ذریعہ تبدیلی کی لہر
Posted On:
12 APR 2022 12:51PM by PIB Delhi
سیب ایک ایسا پھل ہے جس کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے۔ شمال مشرقی خطے کےسازگار زرعی آب و ہو ا سے متعلق حالات کی وجہ سے ہلکی ٹھنڈ میں سیب کی مختلف قسموں کی کافی گنجائش ہے۔ موقعہ کا فائدہ اٹھانے کےلئے شیلانگ کے نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس منجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) نے اس خطے میں سیب کی کاشت کو فروغ دینے اور متعارف کرانے کے لئے پہل کی ہے۔ یہ پہل شمال مشرقی خطے کی وزارت کی نارتھ ایسٹرن کونسل کی جانب سے مالی امداد کےساتھ سال 2018 میں شروع کی گئی تھی۔
اس پہل کو زرعی برادری (کسانوں) کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں کی طر ف سے زبردست ردعمل ملا تھا۔ ا س مثبت ردعمل اور کامیابی کی بنیاد پر شمال مشرقی کونسل (این ای سی) 2020 اور 2021 میں ہندستان کے شمال مشرقی خطے میں ہلکی ٹھنڈ میں ایپل پلانٹیشن یعنی سیب کی کاشت کو فروغ دینے کے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے اور اسے تعاون دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔
این ای آر سی آر ایم ایس نے اروناچل پردیش کی زیر ویلی چیئریٹی سوسائٹی (زیڈ وی سی ایم ایس) کے اشتراک سے اروناچل پردیش کے لیمپیا ، زیرو میں زیڈ وی سی ایم ایس سیکٹر میں نامیاتی کھاد اور بائیو پیسٹیسائیڈ کی تقسیم اور سیب کے باغ سے بندوبست سے متعلق صلاحیت سازی کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔
مختلف کمیونیٹی پر مبنی تنظیموں (سی وی او) کی جانب سے 23 مستفدین کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ انہیں نامیاتی کھاد اور پیسٹی سائیڈ کے سائنسی طریقہ سے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی تھی تاکہ ان کی کاشت کی کوالٹی میں اضافہ ہوسکے۔
اروناچل پردیش سرکار کے زیرو کے باغبانی کی ترقی سے متعلق افسر جناب ہیبو دانتے نے وسیلے شخص کے طور پر تربیتی پروگرام کی صدارت کی ۔ جناب دانتے نے زیرو کی زرعی برادری کو بااختیار بنانے میں بھارت سرکار کی شمال مشرقی خطے کی وزارت کی نارتھ ایسٹرن کونسل کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ تربیت بہت چھوٹی صنعت شروع کرنے کے لئے درکار ان کی ہنر مندی کو فروغ دینے میں سی وی او کے ممبروں کے لئے سود مند رہی ہے۔ انہوں نے عنقریب مستقبل میں اس طرح کے مزید پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے لئے منتظمین کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کے آخر میں مستفدین نے اپنے باغبات کے لئے ضروری اشیا بھی حاصل کیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی مثالی قیادت میں شمال مشرقی بھارت امن ، خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا دور دیکھ رہی ہے۔ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کی قیادت میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، شمال مشرقی خطے کی کسان شکتی کو بااختیار بنانے کے لئے کوششیں کررہےہیں۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعہ کسانوں کو تبدیلی کی لہر کسانوں تک پہنچ رہی ہے اور انہیں اقتصادی طور پر خودکفیل بنارہی ہے۔
*******
ش ح۔ ح ا ۔ ج
UNO-4186
(Release ID: 1815966)
Visitor Counter : 140