وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اورآسٹریلیا کے بحری گشتی نگرانی کے طیارے (ایم پی آراے ) کی تال میل قائم کرتے ہوئے مربوط کارروائیاں

Posted On: 12 APR 2022 9:42AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے  بحری علاقے میں گشت اورنگرانی سے متعلق  ایک طیارہ –پی  8I آسٹریلیا میں ڈارون کے مقام پرپہنچ گیاہے ۔

یہ طیارہ اوراس کے عملے کے ارکان ڈارون کے مقام پر آپریشن کے مطابق  اپنی پاریاں بدلیں گے ۔ اپنے قیام کے دوران بھارتی بحریہ کے سمندری گشت سے متعلق اسکویڈرن البطروس کی ایک ٹیم رائل آسٹریلیا ایئر فورس کے 92ونگ کے اپنے ہم منصب عہدیداروں کے ساتھ ملکرکارروائی کرے گی ۔ دونوں ملکوں کے پی 8 طیارے ، آبدوزشکن جنگ جوئی اورسطح پرنگرانی سے متعلق مربوط کارروائیاں انجام دیں گے تاکہ بحری علاقے سے متعلق بیداری میں اضافہ کیاجاسکے ۔

حالیہ دورمیں ، سمندرمیں دوطرفہ اورکثیر سطحی مشقوں کے توسط  سے ، دونوں  سمندری ملکوں کے درمیان رابطوں میں ہورہے اضافے کی بدولت باہم مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت بہترہوئی ہے اوردوستی کے پُل پروان چڑھے ہیں ۔ پی -8طیارے نے ، اپنی طویل فاصلے تک رسائی کےمظاہرے کے ساتھ ، مالابار اورآسن ڈیکس مشقوں کے سلسلے کے دوران مشترکہ طورپر کارروائی کی ہے اورکارروائی جاتی طریق کاراورمعلومات کے تبادلہ کے سلسلے میں ایک یکساں سمجھ ہے ۔

انڈونیشیا اورشمالی آسٹریلیاکے درمیان بحری حدود بحرہند کے خطے کے لئے ایک داخلی دروازہ ہونے کے سبب دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کا علاقہ ہے ۔ بھارت اورآسٹریلیا دونوں کے مشترکہ کلیدی مفادات ہیں ، جن سے ایک کھلے اورآزادی بھارت ، بحرالکاہل خطے اور خطے میں ضابطوں پرمبنی آرڈر کو فروغ حاصل ہورہاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)ZO50.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)S6JC.jpeg

*****

 

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-4167


(Release ID: 1815907) Visitor Counter : 214