شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کی وزارت سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 APR 2022 5:10PM by PIB Delhi

شہری ہوازی کی وزارت سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی آج یہاں ایک میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ کا موضوع ’’ای-بی سی اے ایس پروجیکٹ‘‘تھا۔

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا  نے اس بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ شہری ہوابازی تحفظ بیورو (بی سی اے ایس)قومی شہری ہوابازی حفاظتی پروگرام کا قیام ، ترقی ، نفاذ، رکھ رکھاؤ اور تجزیہ کرتا ہے۔ یہ پروازوں کا تحفظ ، تسلسل اور اہلیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے غیر قانونی مداخلت اور خطرات سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف شہری ہوابازی  آپریشن کا تحفظ بھی  کرتا ہے۔اس نے اب ای- بی سی اے ایس شروع کیا ہے۔ یہ داخلی عمل کو خود چلانے کےلئے ای –حکمرانی کے تحت ایک پہل ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈر کی سہولت کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم ہوگا۔ یہ تمام تر سرگرمیوں کو شفافیت استعمال کنندہ کے عین مطابق اور کارگر بنانے کے مقصد سے موجودہ عمل و تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کا فائدہ اٹھائے گا۔یہ مختلف ذیلی شعبوں اور عمل میں تکنیکی انضمام کے توسط سے دفتر سے متعلق عمل کا ڈیجٹلائزیشن کرےگا۔ تیزی سے منظوری کی سہولت مہیا کرے گا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ای-سہج ماڈیول کے تحت حفاظتی منطوری جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ای-تربیت ماڈیول کے تحت ہوابازی حفاظتی تربیت اور تصدیق نامے کے لئے 16تربیتی نصاب چلائے جارہے ہیں۔ اس ماڈیول میں آن لائن امتحان اور تربیت کے معیار پر اثرانداز ہونے والے عنصر شامل ہیں۔ مرکزیت تک رسائی کنٹرول نظام(سی اے سی ایس)بایو-میٹرک ہوائی اڈہ داخلہ پرمٹ اور گاڑیوں کے داخلہ پرمٹ کے لئے آن لائن سسٹم سے متعلق ہے۔ یہ ہوائی اڈوں پر تمام شعبوں میں منظور شدہ سرکاری و نجی اداروں اور منظورہ شدہ گاڑیوں کے ملازمین کی رسائی کو منظم کرے گا۔ یہ ای –حفاظتی پروگرام کی منظوری کے لئے واحد کھڑکی سہولت ہے۔ ای –معیاری کنٹرول ماڈیول ہوائی اڈوں کے حفاظتی حساب کتاب اور جائزے کے لئے ہے۔اس کی اطلاع دی گئی ہے کہ 3ماڈیول –ای –سہج ، سی اے سی ایس اور ای –تربیت کو مکمل کرلیا گیا ہے اور انہیں لانچ بھی کیا جاچکا ہے۔وہیں ای –تحفظاتی ماڈیول جون 2022ء تک اور ای-کوالٹی کنٹرول پروگرام کے اس سال اگست تک پورا ہونے کا امکان ہے۔

اس میٹنگ کے دوران ممبران پارلیمنٹ نے کئی اہم مشورے دیئے۔اس میں شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (سبکدوش)ڈاکٹر وی کے سنگھ، شہری ہوابازی کے سیکٹری جناب راجیو بنسل اور وزارت ، اے اے آئی، بی سی اے ایس و ڈی جی سی اے کے افسران نے حصہ لیا۔

 

************

 

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4149)


(ریلیز آئی ڈی: 1815839) وزیٹر کاؤنٹر : 194